Saturday 2 November 2013

RAKH RAJBAH BRIDGE DAMAGED.FARMES OF BHAI PHERO PROTESTED.2-11-2013

RAKH RAJBAH BRIDGE DAMAGED.FARMES OF BHAI PHERO PROTESTED.2-11-2013
http://kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=1388:2013-11-02-14-22-46&catid=16:2013-04-24-19-20-06&Itemid=12
رکھ راجباہ کا پل ٹوٹنے سے سرائے مغل اور گردونواح کے کسان چارہ اور گندم کاشت کرنے سے محروم پی ڈی ایف چھاپیے ای میل
ہفتہ, 02 نومبر 2013 14:22
بھائی پھیرو(زین العابدین سے)رکھ راجباہ کا پل ٹوٹنے سے سرائے مغل اور گردونواح کے کسان چارہ اور گندم کاشت کرنے سے محروم۔آئیندہ بلدیاتی انتخابات بھائی پھیرو(زین العابدین سے)رکھ راجباہ کا پل ٹوٹنے سے سرائے مغل اور گردونواح کے کسان چارہ اور گندم کاشت کرنے سے محروم۔آئیندہ بلدیاتی انتخابات میں ،،پیاسا گروپ،،کے نام سے الیکشن لڑنے کا اعلان۔تفصیلات کے مطابق سرائے مغل کے سیکڑوں دیہاتوں کو نہری پانی دینے والا رکھ راجباہ ٹوٹے کئی ہفتے گزر چکے ہیں مگر ابھی تک محکمہ نہر کے نا اہل افسران نے یہ پل تعمیر نہیں کیا،اس کی وجہ سے اس علاقے کے ہزاروں کسان چارہ اور گندم کاشت کرنے سے محروم ہوچکے ہیں۔گزشتہ روز متا ثرین کا ایک اجتماع کسان بورڈ کے رہنما چوہدری رحمت اللہ کے ڈیرے پر منعقد ہوا جس میں کاشتکاروں نے اس علاقے کے حکمران پارٹی اور اپوزیشن پارٹی کے ارکان اسمبلی کی شدید مذمت کی اور کہا یہ لوگ ہمارے ووٹوں سے کامیاب ہو کر ہمارے مسائل کے بارے اسمبلیوں میں آواز نہیں اٹھاتے ۔اس لیے ہم آئیندہ بلدیاتی انتخابات میں ،،پیاساگروپ،، کے نام سے بلدیاتی انتخابات لڑیں گے اور سابقہ روایتی گروپوں کو شکست فاش دیں گے ۔

No comments:

Post a Comment