Monday 2 December 2013

KISAN BORD PAKISTAN ANOUNCED THE NAMES OF SAHEEWAL DIVISION.2-12-2013

KISAN BORD PAKISTAN ANOUNCED THE NAMES OF SAHEEWAL DIVISION.2-12-2013
http://jamaat.org/ur/news_detail.php?article_id=3861

چوہدری محفوظ اسلم فیصل آباد ڈویژن،طیب خان ساہیوال ڈویژن کے صدرمقرر


لاہور2نومبر2013ء: کسان بورڈ غربی پنجاب کے صدر جناب ڈاکٹر عبدالجبار چوہدری نے مرکزی صدر کسان بورڈ پاکستان سردار ظفر حسین خان سے مشاورت کے بعد جناب چوہدری محفوظ اسلم ڈھلوں ایڈووکیٹ کو ڈویژنل صدر فیصل آباد ڈویژن اور جناب طیب خان بلوچ کو ساہیوال ڈویژن کا صدر مقرر کیا ہے۔ علاوہ ازیں ضلعی صدور کے لیے سید ذوالفقار علی شاہ چنیوٹ، صوفی رشید احمد ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملک عمیر فاروق ایڈووکیٹ جھنگ، میاں ریحان الحق ایڈووکیٹ فیصل آباد، شوکت علی ایڈووکیٹ اوکاڑہ، رانا بشیر احمد پاکپتن، چوہدری سعید رندھاوا کو ضلع ساہیوال کا صدر مقرر کیا ہے۔ اس موقع پر صوبائی صدر نے تنظیمی اجلاس کے موقع پر موجود شرکا اور نومنتخب ڈویژنل اور ضلعی صدور سے خطاب کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام عہدے داران کسانوں کے مسائل کے حل کے لےے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے اور کسان بورڈ کا پیغام گاﺅں گاﺅں پہنچانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ تاجر برادری کی طرح کاشت کاروں کے لےے بھی خصوصی پیکج کا اعلان کرے۔ انھوں نے حکومت کی طرف سے زرعی مشاورتی کونسل کے قیام کو خوش آئند قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ زرعی مشاورتی کونسل میں کاشت کاروں کے حقیقی نمائندوں کو شامل کیا جائے اور کاشت کاروں کو بیوروکریسی کے ظلم سے نجات دلائی جائے۔ انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اگر حکومت کسانوں کو بہتر سہولیات فراہم کرے اور وہ ان کے مسائل کا حل نکالے تو یہی کسان زراعت کے شعبے میں انقلاب برپا کر دیں گے اور یہی زرعی انقلاب ملک کی تقدیر بدل دے

No comments:

Post a Comment