Sunday 1 December 2013

KISAN BORD PAKISTAN DEMANDS FOR ZARI MUSHAWARTY COMMITY.SARDAR ZAFAR.1-12-2013


KISAN BORD PAKISTAN DEMANDS FOR ZARI MUSHAWARTY COMMITY.SARDAR ZAFAR.1-12-2013


http://jamaat.org/ur/news_detail.php?article_id=3858

حکومت کی طرف سے زرعی مشاورتی کونسل کا قیام خوش آئند ہے


لاہویکم دسمبر2013ء:مرکزی صدر کسان بورڈ پاکستان سردار ظفر حسین خان نے وزیر اعظم پاکستان نوازشریف کی جانب سے زرعی مشاورتی کونسل تشکیل دینے کے اعلان کا خیر مقدم کیا۔ کسان بورڈ کے تنظیمی اجلاس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انھوں نے توقع ظاہر کی کہ حکومت اس مشاورتی کونسل میں کسانوں کے حقیقی نمائندے شامل کرے جو کسانوں کے مسائل کے حوالے سے بہتر تجاویز دے سکیں اور پالیسی سازی میں اہم کردار ادا کر سکیں۔ انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زراعت کے شعبے پر خصوصی توجہ دی جائے کیوں کہ زراعت کی ترقی میں ہی پاکستان کی ترقی مضمر ہے۔ آج کاشت کار بیوروکریسی کے ظلم و جبر کے خلاف سڑکوں پر سراپا احتجاج ہے اسے اس کی محنت کا صحیح معاوضہ بھی نہیں مل رہا اسے لاگت اخراجات سے بھی کم پر اپنی فصل بیچنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ واپڈا نے اوور بلنگ اور بجلی کی ہوش ربا قیمتوںاور شوگر ملوں کی لوٹ مارنے کسانوں کی معیشت تباہ کر ڈالی ہے۔ اگر حکومت کسانوں کو بہتر سہولیات فراہم کرے اور ان کے مسائل کا حل نکالا جائے تو کسان زراعت کے شعبے میں انقلاب برپا کر دیں گے اور یہی زرعی انقلاب پاکستان کی تقدیر بدل دے گا۔ انھوں نے وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ تاجر برادری کی طرح زراعت سے وابستہ کاشت کاروں کی ملک گیر تنظیموں کے ساتھ بھی زراعت کی بہتری کے لےے مشاورتی اجلاس بلائیں اس موقع پر مرکزی نائب صدور سرفراز احمد خان ، چوہدری منظور احمد گجر ،سیکرٹری انفارمیشن حاجی محمد رمضان ،صوبائی صدور کسان بورڈ چوہدری نور الہٰی تتلہ، ڈاکٹر محمد نواز چھینہ، ڈاکٹر عبدالجبار چوہدری، ملک فیاض الحسن بھٹہ، بھی موجود تھے ۔

No comments:

Post a Comment