Wednesday 11 December 2013

KISAN BORD PROTEST NEAR LAHORE PRESS CLUB ON 10-12-2013 NAWAIWAQT DT 11-12-2013

KISAN BORD PROTEST NEAR LAHORE PRESS CLUB ON 10-12-2013 NAWAIWAQT DT 11-12-2013
http://www.nawaiwaqt.com.pk/business/11-Dec-2013/264736

لاہور پریس کلب کے سامنے کاشتکاروں کا احتجاجی مظاہرہ

11 دسمبر 2013 0
لاہور (نیوزرپورٹر) کسان بورڈ وسطی پنجاب کے کاشت کاروں نیحکومت کی کسان دشمن پالیسیوں کے خلاف لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا اور  مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی، دھرنے کی قیادت مرکزی صدر کسان بورڈ  سردار ظفر حسین خان نے کی۔  مقررین نے کہا  گنے کی موجودہ مقرر کردہ قیمت 170روپے نامنظور ہے۔ اس قیمت فروخت میں لاگت اخراجات بھی پورے نہیں ہوتے۔ گنے کی کم از کم قیمت 230روپے  من مقرر کی جائے۔ سی پی آر کو چیک کا درجہ دیا جائے۔ نادہندہ شوگر ملوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔  گندم کی امدادی قیمت کا فوری اعلان کیا جائے۔ زرعی مداخل کی قیمتوں میں ہونے والے ہوشربا اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی قیمت کا تعین کیا جائے۔ زرعی مداخل پر جی ایس ٹی ختم کیا جائے۔ زرعی ٹیوب ویلز پر اعلان کردہ ٹیرف کے مطابق بجلی کے بل ارسال کیے جائیں۔ خاموشی سے کیے گئے 2روپے 30پیسے کے اضافے کو فوری واپس لیا جائے۔  تاجر برادری کی طرح حکومت زرعی شعبے کے لیے بھی خصوصی مراعات کا اعلان کرے۔ صنعت و زراعت لازم و ملزوم ہیں ان کی ترقی ہی سے حقیقی انقلاب آئے گا۔

No comments:

Post a Comment