Saturday 21 December 2013

NAZEER AHMAD JANJOAA SECRETARY GENREL JAMAT ISLAMI PUNJAB PRESS COFERENCE IN BHAI PHERO PHOOL NAGAR.20-12-2013

 NAZEER AHMAD JANJOAA SECRETARY GENREL JAMAT ISLAMI PUNJAB PRESS COFERENCE IN BHAI PHERO PHOOL NAGAR.20-12-2013
http://kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=1777:2013-12-21-06-16-57&catid=4:2013-04-24-07-39-18&Itemid=9

بلدیاتی انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں کرائے جائیں،عبدالقادر ملاکی شہادت پرحکومت کا بزدلانہ رویہ پاکستان کے”محسنوں“کے ساتھ غداری ہے، نزیر احمد جنجوعہ پی ڈی ایف چھاپیے ای میل
ہفتہ, 21 دسمبر 2013 06:10
بھائی پھیرو(زین العابدین سے)بلدیاتی انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں کرائے جائیں ۔انتظامیہ کی نگرانی میں کروائے گئے انتخابات دھاندلی کا شہکار ہونگے ،بنگلہ دیش میںعبدالقادر
بھائی پھیرو(زین العابدین سے)بلدیاتی انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں کرائے جائیں ۔انتظامیہ کی نگرانی میں کروائے گئے انتخابات دھاندلی کا شہکار ہونگے ،بنگلہ دیش میںعبدالقادر ملاکی شہادت پرحکومت کا بزدلانہ رویہ پاکستان کے”محسنوں“کے ساتھ غداری ہے۔ نوجوانوںنے ”ن“لیگ کو بغیر کسی ”ضمانت “کے ووٹ دیئے آج حکومت یوتھ لون پرو گرام میں کسی سرکاری آفیسر کی ضمانت کیساتھ سخت شرائط اور سودی قرضے دے رہی ہے ۔واپڈا کے بھاری بلوں نے عوام اور کسانوں کا کچومر نکال دیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی پنجاب کے جنرل سیکرٹری نزیر احمد جنجوعہ نے امیر ضلع قصور عثمان غنی کے ہمراہ گزشتہ روز یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے کیا ۔اس سے قبل انہوں نے کنگن پور حلقہ پی پی 180اکے امیدوار کرنل (ر) نزیر احمد ڈوگر کی والدہ اور حافذ نزیر احمد کے بھائی کی وفات پر سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا۔صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے نھوں نے کہا کہ 1971میں پاکستان کی حمایت کرنے والوں پر بنگلہ دیشی حکومت کی سیاسی انتقامی کاروائیوں کے خلاف حکومت پاکستان کا کردار منافقانہ،افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔پاکستانی وزارت خارجہ نے بنگلہ دیش میں ہونے والے ظلم و ستم کو اس کا اندرونی معاملہ قرار دے کر پاکستان کے”محسنوں“کے ساتھ غداری کی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ حکومت پاکستان عالمی سطح پر اس مسئلہ کو پوری شدت سے اٹھاتی اور بنگلہ دیش حکومت پر دباﺅبڑھایا جاتا کہ وہ سیاسی انتقامی کاروائیوں کا سلسلہ بند کرے۔لیکن افسوس صد افسوس یہ کہ ہماری حکومت نے پاکستان سے وفاداری کرنے والوں کے ساتھ بے وفائی کی ہے۔حکمرانوں کے اس طرز عمل پر پوری قوم کاسر شرم سے جھک گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ مولانا عبدالقادر ملاّ”شہید پاکستان“ہیںاورانہوں نے پاکستان کے لئے اپنی جان قربان کی ہے۔انھوں نے کہا کہ یوتھ لون پرو گرام کے سودی قرضوں اور سخت شرائط سے نوجوانوں میں شدید مایوسی پھیلی ہے ۔حکومت اگر نوجوانوں سے مخلص ہے تو آسان شرائط پر بلاسود قرض فراہم کیا جائے سودی نظام معیشت نے پہلے ہے پاکستان کی بنیادوں کو کھوکھلا کرچکی ہے ۔ ۔ا نھوں نے پریس کانفرنس میں پوچھے گئے مختلف سوالوں کے جواب میں کہا کہ حکو مت نے لوڈ شیڈنگ ،مہنگائی گیس ،بجلی پیٹرلیم مصنو عات دیگر ضروریات زندگی کی اشیاءکی قیمتوں کو کم کرنے کی بجائے مذید اضافہ کرکے عوام کا کچومر نکال دیا ہے۔سند ھ میں گذشتہ سال کی نسبت گنے کے نرخ بڑھے ہیں جبکہ پنجاب میں کسانوں کے زرعی اخراجات کی کہیں زیادہ اور نرخ کم ہیں اوپر سے ایم این اے و وزیر مشیروں شوگر ملز مالکان پرمٹ ناجائز کٹوتی و دیگر ہتھکنڈوں سے کسانوں کا استحصال کررہے ہیں انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور شرکت کرے گی ۔پریس کانفرنس میں ضلعی امیر قصورجماعت اسلامی عثمان غنی ،نائب امیر سردار نور احمد ڈوگر،میڈیا سیکرٹری حاجی محمد رمضان ،سابق امیر حافظ نزیر احمد اور مقامی پریس کلب کے صحافیوں کی بڑی تعدادموجود تھی

No comments:

Post a Comment