Friday 24 January 2014

DAJAL CANA RAJAN PUR..WATER IS NOT AVAILAIBLE FOR MEN AND ANEMALS.25-1-2014

DAJAL CANA RAJAN PUR..WATER IS NOT AVAILAIBLE FOR MEN AND ANEMALS.25-1-2014
http://www.nawaiwaqt.com.pk/business/25-Jan-2014/275643

داجل نہر میں پانی نہ چھوڑنے پر کستان بورڈ نے پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنے کی دھمکی دیدی

25 جنوری 2014 0
لاہور (کامرس رپورٹر   ) کسان بورڈ کے سیکرٹری جنرل ملک محمد رمضان روہاڑی  نے راجن پور میں  داجل کینال میں پانی کو بند کر نے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مویشیوں کے لئے بھی پینے کا پانی مہیا نہیں جس کی وجہ سے یہاں کے مکین شدید مشکلات کا شکار ہو چکے ہیں ۔ گذشتہ سال اسی مسئلہ پر کسان بورڈ راجن پور نے اُونٹ مارچ کیا ۔ ان کے احتجاج کے نتیجے میں اس نہر میں پانی چھوڑا گیا ۔ مگر موجودہ حکومت کے دور میں پانی پھر بند کر دیا گیا ۔ اس علاقہ کے لوگ اسی نہر کا پانی خود بھی پیتے ہیں اور اپنے مویشیوں کو بھی پلاتے ہیں۔ انہوں نے نے کہا کہ ملک بھر میں کروڑوں افراد کو پینے کا صاف پانی میسرنہیں اُن علاقوں میں نہروں میں کم از کم اتنا پانی ضرور چھوڑ دیا جائے کہ جس سے اُس علاقے کے انسان اور حیوان اپنی زندگی کی ڈور کو ٹوٹنے سے بچا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پانی چوری کرنے والے با اثر وڈیروں اور محکمہ نہر میں چھپی کالی بھیڑوں کو بھی سخت سزا دی جائے ۔ اس موقع پر راجن پور کے کسانوں نے دھمکی دی کہ اگر داجل کینال میں پانی نہ چھوڑ ا گیا تو وہ پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے ۔

No comments:

Post a Comment