Thursday 2 January 2014

ILLEGAL HOUSING SOCITIES IN BHAI PHERO PHOOL NAGAR.2-14-201

ILLEGAL HOUSING SOCITIES IN BHAI PHERO PHOOL NAGAR.2-14-2014
http://kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=1826:2014-01-01-07-15-09&catid=16:2013-04-24-19-20-06&Itemid=12
بھائی پھیرو اورگردونواح میں غیر قانونی رہائشی ٹاﺅن و کالونیوںکی بھرمار،شہریوں کاحکام بالاسے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ پی ڈی ایف چھاپیے ای میل
بدھ, 01 جنوری 2014 07:14
بھائی پھیرو(زین العابدین سے)بھائی پھیرو اورگردونواح میں غیر قانونی رہائشی ٹاﺅن و کالونیوںکی بھرمار،کرتادھرتاﺅں کی ملی بھگت سے جہاں پر حکومتی خزانے کو کروڑوں بھائی پھیرو(زین العابدین سے)بھائی پھیرو اورگردونواح میں غیر قانونی رہائشی ٹاﺅن و کالونیوںکی بھرمار،کرتادھرتاﺅں کی ملی بھگت سے جہاں پر حکومتی خزانے کو کروڑوں کا ٹیکہ وہیں پر سادہ لوح عوام لٹنے لگے،شہریوں کاحکام بالاسے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق۔بھائی پھےرو شہر و گردونواح میں درجنوں کالونیاں قانون کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے سادہ لوح لوگوں کو لوٹنے میں مصروف جبکہ بیشتر کالوینوں کے مالکان کے پاس نہ تو کوئی این او سی وغیرہ موجود ہے اور نہ ہی ٹی ایم اے سے باقاعدہ کوئی منظوری ہوئی مگر پھربھی ٹی ایم اے کے ٹی او پی اینڈسی و دیگر افسران کی لوٹ کھسوٹ کی وجہ سے ان سکیموں میں پلاٹوں کی فروخت کا کام جاری ہے جہاں پر اپنا گھر بنانے کے خواہش مند افراد لُٹ رہے ہیں اور شہریوں کو لوٹنے میںٹی ایم اے کے افسران مکمل طور پرشریک ہیںجبکہ ان سکیموں کو جاری رکھنے کے عوض باقاعدہ لاکھوں روپے کا سودا ہوتا ہے جس سے نہ صرف حکومتی خزانے کوکروڑوں روپے کا ٹیکہ لگ رہا ہے بلکہ سادہ لوح لوگ اپنا گھر بنانے کے جھانسہ میں آکر لُٹ رہے ہیں اس سلسلہ میں شہریوں کی بہت بڑی تعداد نے ڈی سی او قصور سے ٹی ایم اے پتوکی میں موجود کالی بھیڑوں سمیت غیرقانونی سکیموں کے خلاف فوری طور پر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

No comments:

Post a Comment