Thursday 23 January 2014

KISHANGANGA DAM COMPROMISE BETWEEN INDIA AND PAKISTAN IS FRAUD.EXPOSED BY NATIONAL ASSEMBLY.NEWS DAILY NAWAI WAQT 23-1-2014

 KISHANGANGA DAM COMPROMISE BETWEEN INDIA AND PAKISTAN IS FRAUD.EXPOSED BY NATIONAL ASSEMBLY.NEWS DAILY NAWAI WAQT 23-1-2014
http://www.nawaiwaqt.com.pk/islamabad/23-Jan-2014/275075

کشن گنگا منصوبہ‘ پاکستان مقدمہ ہار گیا‘ انڈس واٹر کمشنر نے جیتنے کا بیان جاری کر دیا : قائم کمیٹی کو بریفنگ

23 جنوری 2014 0
کشن گنگا منصوبہ‘ پاکستان مقدمہ ہار گیا‘ انڈس واٹر کمشنر نے جیتنے کا بیان جاری کر دیا : قائم کمیٹی کو بریفنگ

اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کو بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے عالمی عدالت انصاف میں کشن گنگا پاور منصوبے کیخلاف مقدمہ ہارنے کے باوجود انڈس واٹر کمشنر مرزا آصف بیگ نے پاکستان کے مقدمہ جیتنے کا بیان جاری کیا، عالمی عدالت انصاف نے دریائے جہلم پر بھارت کی طرف سے کشن گنگا پاور منصوبے کی تعمیر کیخلاف پاکستان کی درخواست مسترد کرکے موسم سرما میں پاکستان کے 12مکعب میٹر فی سیکنڈ پانی کے مطالبے کے برعکس صرف 9 مکعب میٹر فی سیکنڈ پانی جاری کرنے کا فیصلہ دیا، بھارت پر مذکورہ فیصلے کی پابندی بھی لازمی نہیں ہوگی‘ قائمہ کمیٹی نے کراچی کوسٹل نیوکلیئر پاور پراجیکٹ پر چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمشن کی بریفنگ بھی مسترد کرتے ہوئے منصوبے کی تمام تفصیلات طلب کرلیں۔ قائمہ کمیٹی کا نیلم جہلم منصوبے کیلئے دس لاکھ روپے فی کنال کے حساب سے زمین حاصل کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار، حبیب رفیق اینڈ کو کا لائسنس معطل کرکے مقدمہ نیب کو بھجوانے کی ہدایت۔ بدھ کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پلاننگ ایند ڈویلپمنٹ کا اجلاس چیئرمین عبدالمجید خانان خیل کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاﺅس میں منعقد ہوا۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) زبیر نے قائمہ کمیٹی کے اراکین کو نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ منصوبے کی لاگت کا ابتدائی تخمینہ 130 ارب روپے لگایا گیا تھا تاہم منصوبے میں تاخیر کی وجہ سے لاگت بڑھ کر 274 ارب 88 کروڑ روپے ہوگئی ہے جس میں سے 100 ارب روپے جاری ہوچکے ہیں جبکہ 53 فیصد کام مکمل ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبہ 2016ءمیں مکمل ہوگا جبکہ اس سے 969 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد زبیر نے بتایا کہ دریائے جہلم پر بھارت کی جانب سے کشن گنگا پاور پراجیکٹ کی تعمیر سے نیلم جہلم منصوبے کی بجلی پیدا کرنے کی استعداد 10.6 فیصد کم ہوگئی ہے جبکہ اس سے 4 ارب 60 کروڑ روپے کا سالانہ نقصان ہوگا۔ کمیٹی نے کراچی میں 1100 میگاواٹ کے 2 جوہری بجلی گھروں کی تعمیر بارے چیئرمین اٹامک انرجی کمشن ڈاکٹر انصر پرویز کی بریفنگ کو ناکافی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا اور قائمہ کمیٹی نے انہیں آئندہ اجلاس میں مکمل تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ مزید برآں قائمہ کمیٹی نے اراکین پارلیمنٹ کیلئے 102 فیملی سوئٹ کی تعمیر کا منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل نہ کرنے پر ٹھیکیدار حبیب رفیق کو آئندہ اجلاس میں طلب کرلیا جبکہ سی ڈی اے کو سفارش کی کہ نہ صرف مذکورہ ٹھیکیدار کا لائسنس منسوخ کیا جائے اور تاخیر سے جو نقصان ہوا ہے وہ بھی نیب کو مقدمہ بھجواکر وصول کیا جائے۔
کشن گنگا منصوبہ

No comments:

Post a Comment