Friday 10 January 2014

NAIB AMEER JAMAT ISLAMI WAQAR NADEEM WARAICH ADRESSEES IN BHAI PHERO PHOOL NAGAR.10-1-2014

NAIB AMEER JAMAT ISLAMI WAQAR NADEEM WARAICH ADRESSEES IN BHAI PHERO PHOOL NAGAR.10-1-2014
http://kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=1896:2014-01-10-11-22-10&catid=4:2013-04-24-07-39-18

بلدیاتی انتخابات کا جائزہ لینے کیلیے نائب امیت صوبہ پنجاب کا ضلع قصور کا پانچ روزہ دورہ شروع،حکمران پارٹی ہوش کے ناخن لے وگرنہ پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاجی دھرنا دیا جائے گا، وقار ندیم وڑائچ پی ڈی ایف چھاپیے ای میل
جمعہ, 10 جنوری 2014 11:21
بھائی پھیرو(زین العابدین سے)بلدیاتی انتخابات کا جائزہ لینے کیلیے نائب امیت صوبہ پنجاب کا ضلع قصور کا پانچ روزہ دورہ شروع ۔عوام حکمرانوں کی پالیسیوں سے تنگ آچکے بھائی پھیرو(زین العابدین سے)بلدیاتی انتخابات کا جائزہ لینے کیلیے نائب امیت صوبہ پنجاب کا ضلع قصور کا پانچ روزہ دورہ شروع ۔عوام حکمرانوں کی پالیسیوں سے تنگ آچکے ہیں اس لیے آئندہ بلدیاتی انتخابات میںجماعت اسلامی بڑی قوت بن کر ابھرے گی۔ سیاسی مخالفین کو خوفزدہ کرنااور انتقامی کاروائیاںافسوسناک ہیںحکمران پارٹی ہوش کے ناخن لے وگرنہ پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار نائب امیر صوبہ پنجاب وقار ندیم وڑائچ نے یہاں اپنے پانچ روزہ دورے کے دوران ارکان،کارکنان اور بلدیاتی امیدواروں کے جائزہ اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے کیا۔اس موقع پرامیر ضلع قصور ؑثمان غنی،نائب امیر ضلع سردار نور احمد ڈوگر،،اور دیگر بھی موجود تھے ۔وقار ندیم وڑائچ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے صرف چند ماہ میں مہنگائی اوربد امنی کے ریکارڈ توڑ دیے ہیںکشکول توڑنے کے دعوے کرنے والوں نے بڑا کشکول پکڑ کر ملک کے عوام کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے چند ماہ میںلوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعوے کرنے والے اب آئندہ پانچ سالوں میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے جھوٹے وعدے کرکے عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیںڈرون حملوں،فرقہ وارانہ فساد،اور دہشت گردی سے مرتے عوام کو چھوڑ کروزیر اعظم بیرون ملک سیر سپاٹے کر رہے ہیںعوام موجودہ حکمرانوں سے اکتا کر کسی نجات دہندہ کی تلاش میں ہیں صرف جماعت اسلامی کی صالح اور نیک قیادت ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے امریکہ ،اسرائیل اور انڈیا ہمارے ملک کے امن و امان تباہ کرنے کیلیے فرقہ وارانہ فساد کروا کر آپس میں لڑارہے ہیںپورے ملک کی پارٹیاںطالبان کے ساتھ مذاکرات پر متفق ہیں مگرحکمران امریکی اشاروں پر طالبان کے ساتھ مذاکرات کی بجائے انکے خلاف منفی پروپیگنڈا کرکے حالات کو خراب کر رہے ہیںانشا اللہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی ایک قوت بن کر ابھرے گی اور مہنگائی ،بدامنی ،چوریوں ڈکیتیوں ،لوڈ شیڈنگ کے ستائے عوام اپنے ووٹوں کے تیروں سے شیر کو گیدڑ بنا دےں گے۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں اپنی یقینی شکست کو دیکھ کر حکمران پارٹی نے حلقہ بندیوں میں دھاندلی کی انتہا کردی ،اور اب اپنے سیاسی مخالفین کو ڈرا دھمکا کر الیکشن میں دھاندلی کا منصوبہ بنا رہی ہے پنجاب کے مختلف علاقوں میں سیاسی انتقامی کاروائیوں،جھوٹے مقدمات کروانے ،پولیس اور اپنے پالتوغنڈوں کے ذریعے مخالفین کو ہراساں کر نے کی اطلاعات مل رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ سیاسی مخالفین کو خوفزدہ کرنے اور انتقامی کاروائیوں کاسلسلہ بند کیا جائے وگرنہ جماعت اسلامی دیگر اپوزیشن جماعتوں سے مل کر پنجاب اسمبلی کے باہر شدید احتجاج کرے گی۔دس جنوری بروز جمعہ کو سہ پہر تین بجے بھائی پھےرو میں بلدیاتی امیدواراں،ارکان اور کارکنان کا جائزہ اجلاس منعقد ہوگا۔

No comments:

Post a Comment