Thursday 20 February 2014

SALES TAX DAMAGED TRACTER INDUSTRY.20-2-2014

 SALES TAX DAMAGED TRACTER INDUSTRY.20-2-2014
http://www.urdupoint.com/business/news-detail/live-news-261387.html

ٹریکٹرز پر سترہ فیصد جنرل سیلز ٹیکس کے بعد قیمت میں پونے دو لاکھ روپے اضافہ ہوگیا،حکومتی فیصلے سے ٹریکٹرز کی پروڈکشن سالانہ75ہزار یونٹس سے گھٹ کر بارہ ہزار یونٹس رہ گئی ہے ،انڈسٹری ذرائع ،بھارت میں فی ایکڑ ٹریکٹرز کی تعداد کا مقابلہ کرنے کیلئے پاکستان کو آٹھ لاکھ ٹریکٹرز کی ضرورت ہے ،تحقیق

 کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 فروری ۔2014ء) ٹریکٹرز پر سترہ فیصد جنرل سیلز ٹیکس کے بعد قیمت میں پونے دو لاکھ روپے اضافہ ہوگیا،ٹریکٹرانڈسٹری ذرائع کے مطابق حکومتی فیصلے سے ٹریکٹرز کی پروڈکشن سالانہ75ہزار یونٹس سے گھٹ کر بارہ ہزار یونٹس رہ گئی ہے۔ جس سے زرعی پیداوارکافی متاثرہوئی ہے۔ دنیا بھرمیں کسانوں کو رعایتی نرخ پر ٹریکٹرز فراہم کئے جاتے ہیں تاکہ زرعی شعبہ فروغ پاسکے۔ ایک تحقیق کے مطابق بھارت میں فی ایکڑ ٹریکٹرز کی تعداد کا مقابلہ کرنے کیلئے پاکستان کو آٹھ لاکھ ٹریکٹرز کی ضرورت ہے ملک میں سالانہ ایک لاکھ ٹریکٹرزکی تیاری کی صلاحیت موجود ہے تاہم ان حالات میں مالی سال کے اختتام تک صرف تیس ہزار ٹریکٹرز ہی تیار ہوں سکیں گے۔

No comments:

Post a Comment