Wednesday 26 March 2014

TRADE WITH INDIA WILL RUIN PAKISTAN.LIAQAT BALOCH,KISAN BORD PAKISTAN,JAMAT ISLAMI,26-3-2014

TRADE WITH INDIA WILL RUIN PAKISTAN.LIAQAT BALOCH,KISAN BORD PAKISTAN,JAMAT ISLAMI,26-3-2014
http://www.nawaiwaqt.com.pk/lahore/26-Mar-2014/291014

جماعت اسلامی 31 مارچ کو کسانوں کے واہگہ بارڈر پر دھرنے میں شریک ہو گی: لیاقت بلوچ

26 مارچ 2014 0
جماعت اسلامی 31 مارچ کو کسانوں کے واہگہ بارڈر پر دھرنے میں شریک ہو گی: لیاقت بلوچ

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ موجودہ حکومت بھارت سے تجارت کر کے زراعت کو تباہ و برباد اور کسانوں کو مفلوک الحال کر نا چاہتی ہے ، بھارت سے تجارت پاکستان کی معیشت اور زراعت کے لیے کڑوی نہیں زہریلی گولی ثابت ہو گی ، 31 مارچ کو واہگہ بارڈر پر کسانوں کے دھرنے میں شریک ہوں گا۔ منصورہ میں کسانوں کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہاکہ ایک طرف بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھاہے ، دوسری طرف وہ ہمارے دریائوں پر ناجائز ڈیم و بیراج تعمیر کر کے پاکستان کو صحرا بنانا اور ہماری زراعت کو ختم کرنا چاہتاہے۔







Tuesday 25 March 2014

TRADE IN ISLAM CAN IMPROVE THE ECONOMY OF WORLD.QARI SUHAIB.24-3-2013

TRADE WITH INDIA WILL DAMAGE AGRECULTURE.HAMEED KHOKHER OF KISAN ITEHAD.ISHTEHAR NAWAIWAQT.25-3-2014



TRADE WITH INDIA WILL DAMAGE AGRECULTURE.HAMEED KHOKHER OF KISAN ITEHAD.ISHTEHAR NAWAIWAQT.25-3-2014

TRADE IN ISLAM CAN IMPROVE THE ECONOMY OF WORLD.QARI SOHAIB.24-3-2013


TRADE IN ISLAM CAN IMPROVE THE ECONOMY OF WORLD.QARI SOHAIB.24-3-2013


TRADE WITH INDIA WILL RUEN PAKISTANI AGRECULTURE AND INDUSTRY.KISAN BORD 25-3-2015


TRADE WITH INDIA WILL RUEN PAKISTANI AGRECULTURE AND INDUSTRY KISAN BORD .25-3-2015



TRADE WITH INDIA WILL RUEN PAKISTANI AGRECULTURE AND INDUSTRY.LIAQAT BALOCH.



TRADE WITH INDIA WILL RUEN PAKISTANI AGRECULTURE AND INDUSTRY.LIAQAT BALOCH.
http://jamaat.org/ur/news_detail.php?article_id=4362

موجودہ حکومت بھارت سے تجارت کر کے زراعت کو تباہ و برباد اور کسانوں کو مفلوک الحال کر نا چاہتی ہے۔لیاقت بلوچ


لاہور 25مارچ 2014ء:سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے منصورہ میں کسانوں کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ موجودہ حکومت بھارت سے تجارت کر کے زراعت کو تباہ و برباد اور کسانوں کو مفلوک الحال کر نا چاہتی ہے ۔ بھارت سے تجارت پاکستان کی معیشت اور زراعت کے لیے کڑوی نہیں زہریلی گولی ثابت ہو گی ۔ 31 مارچ کو واہگہ بارڈر پر کسانوں کے دھرنے میں شریک ہوں گا۔
لیاقت بلوچ نے کہاکہ ایک طرف بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھاہے ، دوسری طرف وہ ہمارے دریاؤں پر ناجائز ڈیم و بیراج تعمیر کر کے پاکستان کو صحرا بنانا اور ہماری زراعت کو ختم کرنا چاہتاہے ، ہماری حکومت اسے پسندیدہ ملک قرار دے کر اس سے جو تجارت کرنا چاہتی ہے یہ گھاٹے کا سودا ہے جو پاکستان کے کسانوں کو ہر گز قبول نہیں ہے ، تجارت کا سارا فائدہ بھارت ہی اٹھائے گا۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت اپنے کسانوں کو 120 ارب روپے کی سالانہ سبسڈی دے رہی ہے اور 26 فصلوں کی امدادی قیمت انہیں مہیا کر رہی ہے اس کے علاوہ کسانوں کو آدھی قیمت پر بجلی کی فراہمی ، بیج ، کھاد ، زرعی ادویات ، ٹرانسپورٹ اور زرعی مشینری ٹریکٹرز سسے داموں مہیا کررہی ہے جبکہ حکومت پاکستان اپنے کسانوں کو مہنگی بجلی ، کھادیں ، زرعی ادویات وہ بھی بلیک مارکیٹنگ کے ذریعے فراہم کرتی ہے اس کے علاوہ ٹریکٹر ز پر 17 فیصد جی ایس ٹی لگا کر کسانوں پر ظلم کررہی ہے ۔
لیاقت بلوچ نے کہاکہ یہ بھی ستم ظریفی ہے کہ حکومت پاکستان صرف گندم اور گنے کی قیمت مقرر کرتی ہے جس میں کسانوں کی کوئی نمائندگی نہیں ہوتی جبکہ شوگر ملز مالکان اور محکمہ فوڈ کسانوں کو الگ ذلیل و خوار کرتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت سے کپاس ، سوتی دھاگہ ، آلو ، سبزیات کی درآمد سے ہماری زراعت اور کسان بدحالی کا شکار ہو جائیں گے ۔ حکمران ہوش کے ناخن لیں ۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کسانوں کے شانہ بشانہ ہے اور ان کے جائز مسائل اور مطالبات کا ہر فورم پر دفاع کرے گی ۔

LAND ACQUERED BY GOVERNMINT AND FARMER PROTEST.

LAND ACQUERED BY GOVERNMINT AND FARMER PROTEST.
http://www.nawaiwaqt.com.pk/lahore/25-Mar-2014/290958

پنجاب میں زرعی اراضی پر 6 پاور پلانٹس لگانے کا فیصلہ‘ 80 ہزار خاندان متاثر ہونگے

25 مارچ 2014 0
لاہور (نیوز رپورٹر) حکومت پنجاب نے صوبے میں لاکھوں ایکڑ غیر زرعی رقبے کو چھوڑ کر انتہائی زرخیز زمین پر تقریباً 8ہزار میگاواٹ کے کوئلے سے چلنے والے 6پاور پراجیکٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے صوبے کی6ہزار ایکڑ زرعی اراضی سے 80 ہزار سے زائد خاندان محروم ہو جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے بجلی کے بحران کو ختم کرنے کے لئے پانی سے سستی ترین بجلی بنانے کی بجائے متبادل ذرائع سے مہنگے ترین ریٹس پر بجلی بنانے کا کام شروع کر دیا ہے جس کا آغاز سب سے پہلے پنجاب کے کسانوں کی زمین پر شب خون مار کر کیا جائے گا۔ محکمہ توانائی پنجاب کے اعلیٰ حکام نے کوئلے پر چلنے والے 6 پاور پلانٹس کے لئے شیخوپورہ، جھنگ، مظفر گڑھ، رحیم یار خان ، بلوکی اور ساہیوال میں ہزاروں ایکڑ بنجر  اور غیرآباد زمین کو چھوڑ کر زرعی رقبے کا انتخاب کر لیا ہے۔ کسانوں کو عنقریب سیکشن4 کے تحت اس زمین سے زبردستی بے دخل کردیا جائے گا، مذکورہ علاقوں میں کسانوں کو شدید تشویش کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا ہے بھارت ایک طرف پہلے ہی پنجاب کا پانی بند کر کے ہمارے ملک کو صحرا میں بدل رہا ہے اس میں صرف زراعت ہی متاثر ہو رہی ہے۔ حکومت پنجاب بھی کسانوںسے زمینیں چھین کر ان کے نقش قدم پر چل رہی ہے۔ دونوں کے اہداف زرعی اراضی ہی ہے۔ حکومت کا ارادہ ہے وہ 1320 میگاواٹ کے 6کول پاور پلانٹس جس کی صلاحیت تقریباً 7920 میگاواٹ ہو گی مذکورہ اضلاع میں لگائے گی۔ 1320میگاواٹ کا ایک پاور پلانٹ حکومت پبلک سیکٹر میں خود لگائے گی جبکہ 5دیگر جگہوں پر پاورپلانٹس ملکی یا غیر ملکی کمپنیاں لگائیں گی ہر پاور پلانٹ کے لئے ایک ہزار ایکڑرقبہ درکار ہوگا۔ حکومت کا ان بے دخل کئے جانے والے کسانوں کے لئے زرعی زمینوں کا کوئی متبادل انتظام موجود نہیں۔ عوام اپیل کرتی ہے حکومت زرعی رقبے کی بجائے بنجر رقبے پر پاور پلانٹس لگائے۔

Saturday 22 March 2014

WATER DAY 23-3-2014

http://www.nawaiwaqt.com.pk/E-Paper/Lahore/2014-03-23/page-7/detail-8



اسلام آباد (اے پی اے) سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) حمید گل نے کہا ہے کہ بھارت کی آبی جارحیت کو نہ روکا تو پورا ملک تھر بن جائیگا، پانی کا مسئلہ آنے والے برسوں میں ہماری زندگی موت کی کیفیت اختیار کر لے گا اور اس پر ایٹمی جنگ بھی چھڑسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ورلڈ واٹر ڈے پرمنعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مستقبل میںاپنے غیرقانونی ڈیموں کو مہلک ہتھیار کے طور پر استعمال کر سکتا ہے ہماری سیاسی قیادت نے تو لگتا ہے ملکی مفادات کو اپنی سیاست کی بھینٹ چڑھانے کا وطیرہ ہی اپنا لیا اور پچھلے 40 سال میں ایک بھی نیا ڈیم نہیں بنایاگیا اور اگر اس روش کو تبدیل نہ کیا تو جس طرح آج ہم تھرکے باسیوں کومظلوم سمجھ کر امداد دے رہے ہیں کل دنیا ہمیں بھی ایک قحط زدہ ملک محسوس کریگی اور انہوں نے کہا کہ حکمران ملکی مفادات کو نقب لگاکر بھارت سے یارانے نہ بڑھائیں۔

MURDER OF POOR TAHIRA 20-3-2014











WATER DAY,TREE DAY,SPARROW DAY.AND KBP NEWS 2014



INTERNATIONAL WATE,TREE,SPARROW DAY.20,21,22 MARCH 2014