Thursday 23 October 2014

Cotten low prices .Comemned by Kisan Bord Pakistan.Nawai waqt store.23-10-2014

 Cotten low prices .Comemned by Kisan Bord Pakistan.Nawai waqt store.23-10-2014
http://www.nawaiwaqt.com.pk/business/23-Oct-2014/335824


 

وئی کی عدم خریداری، ٹریڈنگ کارپوریشن نے کسان دشمنی کا ثبوت دیا: کسان بورڈ

23 اکتوبر 2014 0
روئی کی عدم خریداری، ٹریڈنگ کارپوریشن نے کسان دشمنی کا ثبوت دیا: کسان بورڈ

لاہور (کامرس رپورٹر) مرکزی صدر کسان بورد پاکستان سردار ظفر حسین خان نے صوبائی صدور کسان بورڈ کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی سی پی کی جانب سے روئی کی خریداری نہ کرنے سے نرخوں میں مسلسل کمی آرہی ہے۔ ملک کی نقد آور فصل کپاس کے نرخوں کا بحران حکومتی اداروںکی عدم دلچسپی اور نااہلی کی وجہ سے شدت اختیار کر گیا ہے۔ حکومتی دعوئوں کے برعکس ٹریڈنگ کارپوریشن نے خریداری عمل میں حصہ نہ لے کر کسان دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت 70فیصد چھوٹے کسان اپنی فصل کا بڑا حصہ اونے پونے فروخت کر چکے ہیں باقی 30فیصد بڑے کاشت کار، جاگیردار جو کہ فصل کی پیداوار ہولڈ کرنے کی گنجائش رکھتے ہیں انھیں اس نقصان سے بچایا جاسکتا ہے۔ مرکزی صدر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ٹی سی پی کو خریداری عمل فوری شروع کرنے کے احکامات جاری کرے اور کپاس کے کاشت کاروں کو مزید لٹنے سے بچایا جائے۔ انھوں نے کہا کہ اگر خریداری عمل میں مزید تاخیر ہوئی تو اس وقت تک 90فیصد پھٹی کسانوں کے ہاتھوں سے جاچکی ہو گی۔ مزید برآں ٹی سی پی کو خریداری ہدف بڑھانے کے احکامات بھی جاری کیے جائیں۔

 

 

 

 Cotten low prices and Kisan Bord Pakistan.23-10-2014

ٹریڈنگ کارپوریشن کپاس کی فوری خریداری شروع کرے۔کسان بورڈ


لاہور22اکتوبر2014ء:مرکزی صدر کسان بورد پاکستان سردار ظفر حسین خان نے صوبائی صدور کسان بورڈ کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی سی پی کی جانب سے روئی کی خریداری نہ کرنے سے نرخوں میں مسلسل کمی آرہی ہے۔ ملک کی نقد آور فصل کپاس کے نرخوں کا بحران حکومتی اداروںکی عدم دلچسپی اور نااہلی کی وجہ سے شدت اختیار کر گیا ہے۔ حکومتی دعوﺅں کے برعکس ٹریڈنگ کارپوریشن نے خریداری عمل میں حصہ نہ لے کر کسان دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت 70فیصد چھوٹے کسان اپنی فصل کا بڑا حصہ اونے پونے فروخت کر چکے ہیں باقی 30فیصد بڑے کاشت کار، جاگیردار جو کہ فصل کی پیداوار ہولڈ کرنے کی گنجائش رکھتے ہیں انھیں اس نقصان سے بچایا جاسکتا ہے۔ مرکزی صدر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ٹی سی پی کو خریداری عمل فوری شروع کرنے کے احکامات جاری کرے اور کپاس کے کاشت کاروں کو مزید لٹنے سے بچایا جائے۔ انھوں نے کہا کہ اگر خریداری عمل میں مزید تاخیر ہوئی تو اس وقت تک 90فیصد پھٹی کسانوں کے ہاتھوں سے جاچکی ہو گی۔ مزید برآں ٹی سی پی کو خریداری ہدف بڑھانے کے احکامات بھی جاری کیے جائیں۔

No comments:

Post a Comment