Tuesday 9 December 2014

KISAN BORD AGETATION ON SUGER MILLS CORRUPTION.IJLAS GENRAL COUNCLE.10-12-2014


KISAN BORD AGETATION ON SUGER MILLS CORRUPTION.IJLAS GENRAL COUNCLE.10-12-2014











.................................................................................................................................................................
PAKISTAN 10-12-2014

شوگر ملوں کی کرپشن بند کرانے کیلئے کسان بورڈ کی جنرل کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب


لاہور(کامرس رپورٹر) عالمی اینٹی کرپشن ڈے کے موقع پر منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صدر کسان بورڈ پاکستان صادق خاں خاکوانی نے کہا کہ شوگر ملوں ،کاٹن ملوںاور رائس ملوں نے لوٹ مار اور کرپشن کی انتہا کر رکھی ہے ۔دھان اور کپاس کی فصلوں کو اُونے پونے خرید کر کسانوں کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا اور اب شوگر ملوںنے اُوچھے ہتھکنڈے استعمال کر کے ،کنڈوں میں ہیرا پھیری کر کے گنے کے ریٹ کم کر کے کرپشن کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے ہیں ۔ اس کے علاوہ کسانوں سے متعلقہ سرکاری محکمے پولیس، محکمہ ریوینو ، محکمہ انہار ، محکمہ زراعت ، کھاد کمپنیاں ، کیڑے مار ادویات بنانے والی کمپنیاں ، بیج بنانے والی کمپنیاں بھی اپنی اپنی جگہ پر کرپشن کر کے کسانوںکو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ۔ انہوں نے میاں نوا ز شریف ، آصف علی زرداری ،عمران خاں ، جہانگیر ترین، چوہدری برادران سے اپیل کی کہ وہ اپنی اپنی زیر اثر شوگر ملوں اور محکموں میں کرپشن اور لوٹ مار بند کرائیں اور عالمی اینٹی کرپشن ڈے پر عہد کریں کہ وہ ملک سے لوٹ مار اور کرپشن کا خاتمہ کر کے کسانوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کسان بورڈ پاکستان عالمی اینٹی کرپشن ڈے پر عہد کرتا ہے کہ وہ کروڑوںکسانوں کے ساتھ ہونے والی ہر قسم کی زیادتیوں اور کرپشن کو بند کرانے کے لئے ملک گیر تحریک چلائے گا کیونکہ کرپشن اور لوٹ مار دیمک کی طرح ہماری معیشت کو چاٹ رہی ہے اس سلسلے میں گیارہ دسمبر 2014 بروزجمعرات کو گیارہ بجے لاہور میں کسان بورڈ پاکستان کی مرکزی جنرل کونسل کا ہنگامی اجلاس بلا لیا گیا ہے جس میں چاروں صوبوں کے جنرل کونسل کے ممبران شریک ہونگے اور ملک بھر میں کسانوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کو بند کرانے کے لئے اور تحریک چلانے کے لیے آئندہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔سیمینار سے دیگر کسان تنظیموں کے رہنماﺅں نے بھی خطاب کیا۔#/s#

No comments:

Post a Comment