Friday 5 December 2014

SUGER CANE AND SHEBAZ SHAREEF 6-12-2014



گنے کے ریٹ میں کسی صورت کمی نہیں آنے دی جائیگی‘ کاشتکاروں کے حقوق کاتحفظ کرینگے : شہباز شریف

06 دسمبر 2014 0
گنے کے ریٹ میں کسی صورت کمی نہیں آنے دی جائیگی‘ کاشتکاروں کے حقوق کاتحفظ کرینگے : شہباز شریف

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا ہے کہ گنے کے ریٹ میں کسی صورت کمی نہیں آنے دی جائے گی- کاشتکاروں کے مفادات کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا- شوگر ملوں کے مالکان گنے کے کاشتکاروں کو مقررہ نرخوں پر ادائیگی کرنے کے پابند ہیں اور حکومت ہر قیمت پر اپنی ذمہ داری نبھائے گی۔ علاوہ ازیں شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں پبلک سیکٹر میں آف گرڈ سولرسلوشن کے حوالے سے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ پنجاب کے پرائمری سکولوں میں سولر پینل لگانے کا پروگرام بنایا گیا ہے۔سولر پینل سے پرائمری سکولوں میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے گی۔ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کو بھی مکمل طور پر سولر پر منتقل کرنے کیلئے پائلٹ پراجیکٹ تیار کیا جائے۔ اجلاس میں صوبے کے کم آمدن والے خاندانوں کورعایتی نرخوںپر سولر ہوم سلوشن فراہم کرنے کی تجویز کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ امن و امان سے متعلق اجلاس میں شہباز شریف نے کہاہے کہ عوام کو انصاف کی فوری فراہمی اور شہریوں کے جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور اس مقصد کےلئے پولیس اپنے فرائض جانفشانی اور ایمانداری سے سر انجا م دے، عام آدمی کو انصاف کی فوری فراہمی کےلئے پولیس کو اپنے روےئے میں تبدیلی لانا ہوگی،تھانوں کو انصاف کی فراہمی کا ذریعہ ہونا چاہئے اور تھانوں میں عام آدمی کی فوری شنوائی ہونی چاہئے، امن عامہ کی صورتحال کو بہتر بنانے اور عام آدمی کو انصاف کی فراہمی کے ساتھ جرائم کے سدباب کیلئے پولیس کو پہلے بھی وسائل فراہم کئے، آئندہ بھی دیں گے تاہم پولیس کو نتائج دینا ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ جرائم کی تیز رفتاری سے تفتیش اور عوام کو انصاف کی فراہمی میں پنجاب فارنزک سائنس لیب موثر کردار ادا کررہی ہے، فرانزک سائنس لیب کی 9 ڈویژنوں میں سٹیلائٹ لیبز بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کیڈٹ کالج قلعہ سیف اللہ کے طلبا سے گفتگو میں انہوں نے کہ کہا کہ طلبا کے دورہ پنجاب سے بین الصوبائی ہم آہنگی میں بہتری آئے گی، پنجاب کے عوام اپنے بلوچ بھائیوں کے لئے اخوت ، بھائی چارے اورمحبت کے جذبات رکھتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے لاہور کا دورہ کرنے والے طلبا اور اساتذہ کو لیپ ٹاپ دےنے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے کیڈٹ کالج قلعہ سیف اﷲ کے لئے بس، جونیئر سکول کے قیام کےلئے 30لاکھ روپے، سوئمنگ پول بنانے کےلئے 40لاکھ روپے، کالج کے انتظام و انصرام کےلئے 30لاکھ روپے اور کالج میں واٹر فلٹریشن پلانٹ دےنے کا بھی اعلان کیا۔ شہباز شریف نے کہاکہ تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی کرسکتی ہے نہ باوقار کہلا سکتی ہے۔ تعلیم ،صحت اور امن وامان کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے۔
شہباز شریف


No comments:

Post a Comment