Monday 5 January 2015

INDIN PAKISTAN TRADE AND KISAN BORD.6-1-2015


 INDIN PAKISTAN TRADE AND KISAN BORD.6-1-2015
 http://jamaat.org/ur/news_detail.php?article_id=5731

انڈیا کے ساتھ تجارت کے پاکستانی زراعت پر انتہائی منفی اثرات پڑ رہے ہیں


لاہور5جنوری2015ء: کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر سرفراز احمد خان نے کہا ہے کہ7 جنوری بروز بدھ چار بجے سہ پہر کسان بورڈ کے رہنما، کسان اتحاد کے سینئر رہنما خالد محمود کھوکھر،فیپ کے رہنما فاروق باجوہ کے علاوہ دیگر کسان رہنما" انڈیا سے پاکستانی تجارت کے زراعت پر منفی اثرات" کے موضوع پر پریس کلب لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔انہوں نے کہا کہ انڈیا کے ساتھ بڑھتی ہوئی تجارت کے پاکستانی زراعت پر انتہائی منفی اثرات پڑ رہے ہیں کیونکہ پاکستان میں زرعی مداخل مہنگے ہونے اور حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں سے اجناس کی قیمتیں انڈیا کے مقابلے میں مہنگی ہیں جبکہ انڈیا میں کسانوں کو بجلی فری ملنے ، قرضہ جات اور دیگر سہولتوں کی وجہ سے زرعی اجناس پاکستان کی نسبت انتہا ئی سستی ہیں ۔اس تمام صورت حال پر آئندہ کا لائحہ عمل بنانے کیلیے پاکستان کی تمام کسان تنظیموں سے رابطہ کرکے آئیندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک کی صنعت، تجارت اور زراعت کو تباہی سے بچانے کیلیے پاکستانی حکومت انڈیاسے تجارت کر نے نہ کرے اور ملکی زراعت کو تباہ ہونے سے بچائے




Sugar Cane, Cotton, Rice, Wheat, Electrical Problems of Farmers in Pakistan, Latest Energy sources for Farmers of Pakistan, Environment Pollution, Water Resources,

No comments:

Post a Comment