Tuesday 17 March 2015

SIRAJUL HAQ ADRESSES KISAN CONVENTION IN MANDI BAHAOW UD DIN 18-3-2015

 SIRAJUL HAQ ADRESSES KISAN CONVENTION IN MANDI BAHAOW UD DIN 18-3-2015
 http://jamaat.org/ur/news_detail.php?article_id=6110

حکمرانوں نے اپنی سیکورٹی پر تو پولیس کی بھاری نفری لگائی ہوئی ہے جبکہ عوام بے یارومدد گار ہیں ۔سراج الحق


لاہور17مارچ 2015ء:امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ جو حکومت کسانوں سے ٹکرائے گی پاش پاش ہو جائے گی ۔ حکومت نے کسانوں کے مسائل حل نہ کیے تو چاروں صوبوں کے کسانوں کو ساتھ لے کراسلام آباد کی طرف مارچ کروں گا ۔ کسانوں کا استحصال کیا جارہاہے ۔ ان کو محنت کاپھل نہیں مل رہا ۔ کھاد ، بیج ، زرعی آلات اور دیگر اشیا انتہائی مہنگی ہیں ۔ بھارت کسانوں کو ان اشیا پر سبسڈی دے رہاہے حکومت بھارت سے زرعی اجناس اور سبزیاں درآمد کر کے کسانوں کو مسائل سے دوچار کر رہی ہے۔ قوم جماعت اسلامی کو حکومت میں آنے کا موقع دے ،اللہ سے وعدہ کرتاہوں غریبوں ، مزدوروں اور کسانو ںکے مسائل حل کریں گے ۔ کسان یشان حال ہےں ۔ عوام نے ہم پر اعتماد کیا تو کسانوں کو ہم پانچ چیزوں کھاد ، بیج ادویات ڈیزل پر سبسڈی دیں گے اور ٹیوب ویلوں کے لیے بجلی کا فلیٹ ریٹ مقرر کریں گے۔ اسی طرح پانچ بیماریوں کینسر ، گردوں ، دل ، ہیپاٹائٹس اور بچوں کے تھلسیمیاکی بیماریوں کے مفت علاج کی اسی طرح سہولت دیں گے جس طرح ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ، سینیئر وزاءکو حاصل ہے۔ 30 ہزار سے کم آمدنی والوں کو آٹا ، گھی ، چائے ،چاول پر سبسڈی دیں گے ۔ اگر حکومت نے مسائل حل نہ کیے تو چاروں صوبوں کے کسانوں کے ساتھ مل کر اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے ۔ طبقاتی نظام ختم کریں گے ۔ شرم کی بات ہے کہ حکومت چرچوں اور غیر مسلموں کی حفاظت نہیں کر سکی ۔ جماعت اسلامی کے مرکزی میڈیا سےل کے پریس یلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوںنے پھالیہ میں بہت بڑے کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سراج الحق کا پھالیہ ، منگووال ، پاہڑیاں والا اور دیگر مقامات پر عوام نے فقید المثال استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ۔ گھڑ سواروں نے انہیں سلامی دی ۔ ان کے ہمراہ امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر ، عبیداللہ گوہر ، امیر جماعت اسلامی منڈی بہاﺅالدین چوہدری ریاض وڑائچ ، کسان بورڈ پاکستان کے چیئرمین صادق خاکوانی ، سیکرٹری جنرل ملک رمضان روہاڑی ، امیر جماعت اسلامی گجرات ڈاکٹر طارق سلیم، امیر جماعت اسلامی گوجرانوالہ بلال قدرت بٹ اور عرفان خاکوانی بھی موجود تھے ۔
سراج الحق نے کہاکہ 68 سال سے چند خاندان حکمرانی کر رہے ہیں انہو ں نے اندرون و بیرون ملک اپنی جائیدادیں اور بینک بیلنس بنائے ، آئی ایم ایف ، ورلڈ بنک اور ملکی بنکوں سے ہزاروں اربوں روپے اور ڈالر لے کر پوری قوم کو قرض کے جال میں پھنسا دیا ۔ مہنگائی ، ٹیکسوں اور بجلی و گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کیاگیا ۔ عوام روزگار سے محروم ہیں قومی اداروں کو نج کاری کے نام پر اونے پونے داموں بیچا جارہاہے جس سے بیروزگاری میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں طبقاتی نظام ہے ۔ غریب کا بچہ تعلیم اور علاج سے محروم ہے جبکہ حکمرانوں کے بچے اعلیٰ سکولوں اور بیرون ملک تعلیم حاصل کرتے ہیں ۔ عوام کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں ہر چیز میں ملاوٹ ہے ۔ بدامنی اور دہشتگردی عام ہے ۔ حکمرانوں نے اپنی سیکورٹی پر تو پولیس کی بھاری نفری لگائی ہوئی ہے جبکہ عوام بے یارومدد گار ہیں ۔ قتل و غارت گری اور ڈاکہ زنی کا بازار گرم ہے کسی کی جان و مال محفوظ نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں کو عوام کے مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ۔
سراج الحق نے اپنے خطاب میں کہاکہ میں غریب کے لیے قومی و صوبائی اسمبلیوں ، سینیٹ ، ایوان صدر ، ایوان وزارت عظمیٰ کا دروازہ کھولنا چاہتا ہوں یہ ایسے ممکن ہو گا جب تمام مظلوم عوام اکٹھے ہو جائیںاور ملک کو لوٹنے والوں سے نجات دلانے میں ہماری مدد کریں ۔ انہوں نے سیاسی جماعتوں سے بھی اپیل کی کہ آپس میں لڑنے کی بجائے مہنگائی ، بے روزگاری ، لوڈشیڈنگ کے خلاف لڑیں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اسلام کے نام پر بناتھا ، یہاں اسلامی نظام کا نفاذ کریں گے ۔ اسلامی پاکستان ہی خوشحال پاکستان کی ضمانت دے سکتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ میں آج کسانوں سے جرگہ کرنے آیا ہوں ۔ 68سال سے حکمرانوں نے عوام کے مساحل حل کرنے کی بجائے ان میں اضافہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ یہاں پر مسلح ہی نہیں سیاسی و معاشی دہشتگردی بھی ہے ۔ حکمران ایوانوں میں بیٹھ کر شاہانہ زندگی بسر کر رہے ہیں جبکہ غریب کا بچہ گندگی کے ڈھیر پر رزق تلاش کر رہاہے ۔موجودہ سیاست اور جمہوریت جاگیرداروں اور مراعات یافتہ اور سرمایہ داروں کی گرفت میں ہے جس کے پاس 30 کروڑ ہیں وہ سینیٹر اور 50 کروڑ والا وزیر بن جاتاہے جبکہ غریب دھکے کھارہاہے ۔
کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سیدو سیم اختر نے کہاکہ پنجاب اسمبلی میں جماعت اسلامی ہی کسانوں کی آواز ہے ۔ ہم کسانوں کو حقوق دلا کر دم لیں گے جو ایوان کسانوں کے مسائل حل نہ کرے گا ایسے ایوان کے درودیوار ہلا کر رکھ دیں گے ۔
صادق خان خاکوانی نے اپنے خطاب میں کہاکہ اکتوبر میں صادق آباد سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا آغاز کریں گے یہ لانگ مارچ حکومت گرانے کے لیے نہیں بلکہ کسانوں کا حق انہیں دلانے کے لیے ہوگا ۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ کسانوں کو بغیر سودکے قرضے ملنے چاہئیں اور فصل آنے سے پہلے حکومت فصلوں اور اجناس کی قیمتیں مقرر کرے ۔
Sugar Cane, Cotton, Rice, Wheat, Electrical Problems of Farmers in Pakistan, Latest Energy sources for Farmers of Pakistan, Environment Pollution, Water Resources,

No comments:

Post a Comment