Sunday 9 August 2015

RICE POLICY REJECTET BY KISAN BORD PAKISTAN..9-8-2015

RICE POLICY  REJECTET BY KISAN BORD PAKISTAN..10-8-2015


  RICE POLICY  REJECTET BY KISAN BORD PAKISTAN..10-8-2015

 http://www.nawaiwaqt.com.pk/business/10-Aug-2015/406770,,,,,,,,,NAWAI WAQT

مطالبات پورے نہ ہونے پر کسان راج تحریک کا 30 اگست کو گوجرانوالہ میں مظاہرے کا اعلان

10 اگست 2015 0
مطالبات پورے نہ ہونے پر کسان راج تحریک کا 30 اگست کو گوجرانوالہ میں مظاہرے کا اعلان

لاہور+گوجرانوالہ(نیوزرپورٹر+نمائندہ خصوصی) کسان راج تحریک کے چئیرمین ارسلان خاکوانی نے کسان بورڈ گوجرانوالہ ڈویژن کے ہنگامی اجلاس کے بعد میڈیا سے دھان کے بحران پرتبصرہ کر تے کہا کہ کھاد، تیل اور بجلی کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے چاہیے تو یہ تھا کہ اس سال دھان کی قیمت میں بھی چالیس فی صد اضافہ کیا جاتا۔اب دھان کی منڈیوں میں آمد میں اضافے سے قیمت یکدم انتہائی کم ترین سطح تک آ گئی اور دھان کا کوئی خریدار نہیںجس سے شدید بحران پیدا ہو چکا ہے جس پر کسان سراپا احتجاج ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت نان باسمتی دھان کی قیمت 1200روپے فی من اور سپر باسمتی کی 2500روپے فی من مقرر کر کے پاسکو، محکمہ خوراک کے ذریعے خریداری سے قیمتوں میں استحکام کی ضمانت دے اور کپاس کی خریداری کیلیے سرکاری سطح پر فوری انتظام کرے وگرنہ کسان بد دل ہو کر کپاس اور چاول کی کاشت چھوڑ دین گے اور ملک قیمتی زر مبادلہ سے محروم ہو جائے گا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اگر مطالبات نہ مانے گئے تو 30 اگست کو گوجرانوالہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے۔دریں اثنا ءکسان بورڈ کے مر کزی صدر صادق خا کوانی نے ضلعی دفتر جماعت اسلامی گوجرانوالہ میںکنو نشن سے خطاب کر تے ہو ئے کہا ہے کہ چاول کے سنگین بحران سے کسانوں میں شدید بے چینی اور اضطراب پیدا ہو چکا ہے جس کے ازالہ کیلئے حکومت دھان اور چاول کی امدادی قیمت کا اعلان کر تے ہو ئے پا سکو اور ٹریڈنگ کا رپو ریشن کے ذریعہ سر کا ری خریداری کی ضمانت دے۔ انہوں نے شو گر ملوں کی طرف سے گنا کے کا شتکاروں کو ادا ئیگی نہ کر نے اور حکومت کی چشم پو شی پر کڑی نکتہ چینی کی۔ کنونشن میں چو ہدری نثار احمد، ارسلان خاں خاکوانی ، ملک محمد رمضان ، فاروق احمد اوٹھی اور امان اللہ چٹھہ نے بھی خطاب کیا۔

 .....................................................................................................................................
 RICE POLICY  REJECTET BY KISAN BORD PAKISTAN..9-8-2015
https://jamaat.org/ur/news_detail.php?article_id=6851

دھان کی خریداری کا بحران کسان کی معاشی تباہ کاری کا پیش خیمہ ثابت ہورہاہے


لاہور9 اگست2015ء:کسان راج تحریک کے چئیرمین ارسلان خاکوانی نے کسان بورڈ گوجرانوالہ ڈویژن کے ہنگامی اجلاس کے بعد میڈیا سے دھان کے بحران پرتبصرہ کر تے کہا ہے کہ کھاد،تیل اور بجلی کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے چاہیے تو یہ تھا کہ اس سال دھان کی قیمت میں بھی چالیس فی صد اضافہ کیا جاتا۔اب دھان کی منڈیوں میں آمد میں اضافے سے قیمت یکدم انتہائی کم ترین سطح تک آ گئی ہے اور دھان کا کوئی خریدار نہیں جس سے شدید بحران پیدا ہو چکا ہے جس کے خلاف کسان سراپا احتجاج ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ رواں سیزن میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ، ٹریکٹر ٹیوب ویل میں مہنگے ڈیزل اور بجلی کے استعمال ، یوریا کھاد کی بلیک مارکیٹنگ سے کسان پر پہلے ہی کمر توڑ بوجھ پڑ چکا ہے جب کہ موجودہ دھان کی خریداری کابحران اس کی معاشی تباہ حالی کا پیش خیمہ ثابت ہو رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت نان باسمتی دھان کی قیمت 1200روپے فی من اور سپر باسمتی کی 2500روپے فی من مقرر کر کے پاسکو، محکمہ خوراک کے ذریعے خریداری سے قیمتوں میں استحکام کی ضمانت دے اور کپاس کی خریداری کیلیے سرکاری سطح پر فوری انتظام کرے وگرنہ کسان بد دل ہو کر کپاس اور چاول کی کاشت چھوڑ دین گے اور ملک قیمتی زر مبادلہ سے محروم ہو جائے گا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اگر مطالبات نہ مانے گئے تو 30 اگست کو گوجرانوالہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔
Sugar Cane, Cotton, Rice, Wheat, Electrical Problems of Farmers in Pakistan, Latest Energy sources for Farmers of Pakistan, Environment Pollution, Water Resources,

No comments:

Post a Comment