Wednesday 2 September 2015

HAKOMAT KO BHAI PHERO PHOOL NAGAR MEIN OUQAF KI ZAMEENOON PR NAJAIZ QABZEY KION NAZA NAHEEN AATEY?????

 HAKOMAT KO BHAI PHERO PHOOL NAGAR MEIN OUQAF KI ZAMEENOON PR NAJAIZ QABZEY KION NAZA NAHEEN AATEY?????
 http://www.urdupoint.com/pakistan/news/lahore/all/live-news-491661.html
متروکہ وقف املاک بورڈ کی زمینوں پر قابض ناجائز قابضین کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری
لاہور ،ننکانہ صاحب ، راولپنڈی اور کراچی میں اربو ں روپے مالیت کی زمین ناجائز قابضین سے آزاد کروا لی گئیں
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء ) ملک بھر میں متروکہ وقف املاک بورڈ کی زمینوں پر قابض ناجائز قابضین کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری۔ لاہور ،ننکانہ صاحب ، راولپنڈی اور کراچی میں اربو ں روپے مالیت کی زمین ناجائز قابضین سے آزاد کروا لی گئیں۔جبکہ سرگودھا شہر کے مرکز میں واقع 60کروڑ سے زائد مالیت کی 51کنال زمین غیر قانونی قابضین سے واگزار کرٹرسٹ بورڈ نے اپنے قبضے میں لے لی ہے اور مزید اراضی سے ناجائز قابضین کا قبضہ چھڑوانے کیلئے عملی کاروائی جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین بورڈ صدیق الفاروق نے بورڈ کے ہیڈ آفس میں افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انکا مزید کہنا تھا کہ میں حکومت پنجاب ، آئی جی پولیس پنجاب، اور متعلقہ اضلاع کے انتظامیہ اور پولیس افسران کا خصوصی شکریہ ادا کرتاہوں جنہوں نے ٹرسٹ کی قیمتی اراضی واگزار کروانے میں ہمارے عملہ کی مد د کی ۔ چیئرمین بورڈ نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ٹرسٹ بورڈ اور اقلیتوں کی ملکیتی اراضی و جائیدادوں پر قابض غیر قانونی و ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن جاری ہے اور اب ہر ضلع اور ہر شہر میں ناجائز قابضین کے خلاف بڑے بڑے آپریشن کیے جائینگے اور چاہے کوئی کتنا ہی با اثر کیوں نہ ہو ،کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔ دریں اثناء چیئرمین بورڈ نے ہندو مرکز اگروال اشرم کے دورہ کے دوران وہا ں پر قائم ڈسپنسری میں موجود ادویات اور سیکورٹی سمیت جاری ترقیاتی کاموں و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر پروٹوکول اسسٹنٹ گلزیر چوہدری ودیگرمتعلقہ افسر بھی انکے ہمراہ تھے۔ انکاکہنا تھا کہ اقلیتوں کی پراپرٹی اور انکے مقد س مقا مات کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے اس لیے ٹرسٹ بورڈ کا عملہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دے اور مطلوبہ کام جلد ازا جلد مکمل کیے جائیں۔
Sugar Cane, Cotton, Rice, Wheat, Electrical Problems of Farmers in Pakistan, Latest Energy sources for Farmers of Pakistan, Environment Pollution, Water Resources,

No comments:

Post a Comment