Friday, 28 November 2014
Wednesday, 26 November 2014
Tuesday, 25 November 2014
Wednesday, 19 November 2014
Tuesday, 18 November 2014
Monday, 17 November 2014
PROTEST(IHTJAJ) OF KISAN BORD PAKISTAN ON 17-11-2014
PROTEST(IHTJAJ) OF KISAN BORD PAKISTAN ON 17-11-2014
........................JAMMAT ISLAMI WEBSIDE
http://jamaat.org/ur/news_detail.php?article_id=5533
کاشتکاروں کے مظاہرے ،دھان، گنے، کپاس کی قیمتوں کا ازسرنو تعین کرنے کا مطالبہ،
لاہور17نومبر2014ء:مرکزی صدر کسان بورڈپاکستان سردار ظفر حسین خان کی اپیل پر پنجاب، سندھ، خیبرپختون خواہ، بلوچستان کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر کاشتکاروں نے احتجاجی مظاہرے کےے، حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں پر احتجاج کیا گیا، تمام بڑی شاہراﺅں پر دھرنے دےے گئے۔ کاشتکاروں نے پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت کی زراعت دشمن پالیسیوں کے خلاف نعرے درج تھے، انھوں نے حکومت سے دھان، گنے کپاس کی قیمتوں کا ازسرنو تعین کرنے کا مطالبہ کیا۔ زرعی انکم ٹیکس فوری واپس لینے اور زرعی ان پٹس پر جی ایس ٹی کے خاتمے کے مطالبات سرفہرست تھے۔
انھوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت دھان کی خریداری کے لےے پاسکو کو خریداری فوری شروع کرنے کے احکامات جاری کرے، ٹی سی پی کے ذریعے کپاس کی خریداری کو یقینی بنایا جائے اور گنے کی کرشنگ فوری شروع کی جائے۔
لاہور، قصور، شیخوپورہ، ننکانہ، گوجرانوالہ میں کاشتکاروں نے جی ٹی روڈ پر احتجاجی جلوس نکالے اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی۔ اضلاع کے ڈی سی او صاحبان کو مطالبات کے حوالے سے چارٹ آف ڈیمانڈ پیش کیا۔ حافظ آباد میں علی پور کچہری روڈ پر ایک بڑی ریلی نکالی گئی۔ کاشتکاروں کے مسائل کے حوالے سے فوارہ چوک میں جلسہ کیا گیا اور دھرنا دیا گیا۔ سیالکوٹ میں کاشتکاروں نے ڈی او سی کو اپنے مطالبات پیش کےے، ساہیوال پریس کلب میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ خوشاب میں ڈی سی او آفس کے سامنے مظاہرہ کیا گیا اور ڈی سی او خوشاب کو مطالبات پیش کےے گئے۔ علاوہ ازیں میانوالی، بھکر، پاکپتن، وہاڑی، خاانیوال لودھراں میں بھی ہزاروں کاشتکاروں نے اپنے مطالبات کے لےے احتجاج کیا۔ منڈی بہاﺅالدین میں بہت بڑا احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا، مین شاہراﺅں پر دھرنا دیا گیا۔ ضلع رحیم یار خان میں غلہ منڈی صادق آباد میں بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں اور کاشتکاروں پر عائد زرعی انکم ٹیکس اور جی ایس ٹی کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا گیا۔
مرکزی صدر کسان بورڈ نے آج ہونے والے ملک گیر احتجاج کے بعد حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت تمام کاشتکار تنظیموں سے فوری رابطہ کرے اور مل بیٹھ کر کاشتکاروں کو درپیش تمام مسائل کا فوری حل تلاش کیا جائے بصورت دیگر 25نومبر کے بعد ملک گیر تحریک چلائی جائے گی جس کے لےے تمام صوبائی عہدے داران کے ساتھ مشاورت کے بعد لائحہ عمل جاری کیا جائے گا۔
Sunday, 16 November 2014
Saturday, 15 November 2014
Friday, 14 November 2014
Monday, 10 November 2014
Friday, 7 November 2014
Tuesday, 4 November 2014
Saturday, 1 November 2014
KISAN BORD PAKISTAN APRECIATED THE DICREASE PRICE OF OIL AND DEMANDS TO DECREASE THE PRICE OF ELECTRECITY.DACO EXPIRED IN SARAI MUGHAL/1-11-20124
KISAN BORD PAKISTAN APRECIATED THE DICREASE PRICE OF OIL AND DEMANDS TO DECREASE THE PRICE OF ELECTRECITY.DACO EXPIRED IN SARAI MUGHAL/1-11-20124
http://www.paknewslive.com/news-6342/
http://jamaat.org/ur/news_detail.php?article_id=5469
تیل کی قیمتوں میں کمی کےحکومتی فیصلےکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔کسان بورڈ
لاہوریکم نومبر2014ء: کسان بورڈ پاکستان کے صدرسردار ظفر
حسین ،نائب صدر سرفراز احمد خاں،سیکرٹری جنرل ملک محمد رمضان روہاڑی،میڈیا
سیکرٹری حاجی محمد رمضان نے تیل کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے کو خراج تحسین
پیش کرتے ہوئے اسے ملکی معیشت ،عوام،صنعت اور زراعت کیلیے خوش آئند قرار
دیا ہے اور کہا ہے اس فیصلہ سے زرعی مشینری چلانے والوں کو اور تیل پر چلنے
والے ٹیوب ویلوں کو ریلیف ملے گا۔ان رہنماﺅں نے کہا کہ اگر حکومت بجلی کے
ریٹوں میں بھی اسی طرح کمی کر دے تو مہنگائی میں پسے عوام سکھ کا سانس لے
سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ تیل کی کمی کے بعد تھرمل پاور سٹیشن اور تیل پر
چلنے والے پاور ہائسوں کو اربوں کا فائدہ ہو گا اور حکمومت کو چاہیے کہ اب
وہ فیول ایڈ جسٹمنٹ کے نام پر واپڈا کی لوٹ مار کو بند کرائے اور تھرمل
پاور بجلی گھروں کی بجلی کو بھی سستا کرے۔انہوں نے کہا کہ ٹیوب ویلوں کیلیے
بجلی کے فلیٹ ریٹ مقر ر کرکے زرعی مقاصد کیلیے بجلی سستی کرے
Subscribe to:
Posts (Atom)