Showing posts with label QABZA GROUP. Show all posts
Showing posts with label QABZA GROUP. Show all posts
Saturday, 27 February 2016
Monday, 7 December 2015
AUCTION OF PAND AREA LAND OF HEAD BALLOKI .7-12-2015
AUCTION OF PAND AREA LAND OF HEAD BALLOKI .7-12-2015
AUCTION OF PAND AREA LAND OF HEAD BALLOKI .7-12-2015
http://www.paknewslive.com/phool-negar-news-57
Sugar Cane, Cotton, Rice, Wheat, Electrical Problems of Farmers in Pakistan, Latest Energy sources for Farmers of Pakistan, Environment Pollution, Water Resources,

Friday, 20 November 2015
AUCTION OF HEAD BALLOKI 3200 ACRE LAND,QABZA GROUP 20-11-2015
AUCTION OF HEAD BALLOKI 3200 ACRE LAND,QABZA GROUP 20-11-2015
http://www.paknewslive.com/news-10594
Sugar Cane, Cotton, Rice, Wheat, Electrical Problems of Farmers in Pakistan, Latest Energy sources for Farmers of Pakistan, Environment Pollution, Water Resources,
http://www.paknewslive.com/news-10594
Sugar Cane, Cotton, Rice, Wheat, Electrical Problems of Farmers in Pakistan, Latest Energy sources for Farmers of Pakistan, Environment Pollution, Water Resources,
Wednesday, 2 September 2015
HAKOMAT KO BHAI PHERO PHOOL NAGAR MEIN OUQAF KI ZAMEENOON PR NAJAIZ QABZEY KION NAZA NAHEEN AATEY?????
HAKOMAT KO BHAI PHERO PHOOL NAGAR MEIN OUQAF KI ZAMEENOON PR NAJAIZ QABZEY KION NAZA NAHEEN AATEY?????
http://www.urdupoint.com/pakistan/news/lahore/all/live-news-491661.html
Sugar Cane, Cotton, Rice, Wheat, Electrical Problems of Farmers in Pakistan, Latest Energy sources for Farmers of Pakistan, Environment Pollution, Water Resources,
http://www.urdupoint.com/pakistan/news/lahore/all/live-news-491661.html
متروکہ وقف املاک بورڈ کی زمینوں پر قابض ناجائز قابضین کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری
لاہور ،ننکانہ صاحب ، راولپنڈی اور کراچی میں اربو ں روپے مالیت کی زمین ناجائز قابضین سے آزاد کروا لی گئیں
لاہور ،ننکانہ صاحب ، راولپنڈی اور کراچی میں اربو ں روپے مالیت کی زمین ناجائز قابضین سے آزاد کروا لی گئیں
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء ) ملک بھر میں
متروکہ وقف املاک بورڈ کی زمینوں پر قابض ناجائز قابضین کے خلاف گرینڈ
آپریشن جاری۔ لاہور ،ننکانہ صاحب ، راولپنڈی اور کراچی میں اربو ں روپے
مالیت کی زمین ناجائز قابضین سے آزاد کروا لی گئیں۔جبکہ سرگودھا شہر کے
مرکز میں واقع 60کروڑ سے زائد مالیت کی 51کنال زمین غیر قانونی قابضین سے
واگزار کرٹرسٹ بورڈ نے اپنے قبضے میں لے لی ہے اور مزید اراضی سے ناجائز
قابضین کا قبضہ چھڑوانے کیلئے عملی کاروائی جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار
چیئرمین بورڈ صدیق الفاروق نے بورڈ کے ہیڈ آفس میں افسران سے گفتگو کرتے
ہوئے کیا۔انکا مزید کہنا تھا کہ میں حکومت پنجاب ، آئی جی پولیس پنجاب، اور
متعلقہ اضلاع کے انتظامیہ اور پولیس افسران کا خصوصی شکریہ ادا کرتاہوں
جنہوں نے ٹرسٹ کی قیمتی اراضی واگزار کروانے میں ہمارے عملہ کی مد د کی ۔
چیئرمین بورڈ نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی خصوصی
ہدایت پر ٹرسٹ بورڈ اور اقلیتوں کی ملکیتی اراضی و جائیدادوں پر قابض غیر
قانونی و ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن جاری ہے اور اب ہر ضلع اور ہر شہر
میں ناجائز قابضین کے خلاف بڑے بڑے آپریشن کیے جائینگے اور چاہے کوئی کتنا
ہی با اثر کیوں نہ ہو ،کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔ دریں اثناء
چیئرمین بورڈ نے ہندو مرکز اگروال اشرم کے دورہ کے دوران وہا ں پر قائم
ڈسپنسری میں موجود ادویات اور سیکورٹی سمیت جاری ترقیاتی کاموں و دیگر
انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر پروٹوکول اسسٹنٹ گلزیر چوہدری
ودیگرمتعلقہ افسر بھی انکے ہمراہ تھے۔ انکاکہنا تھا کہ اقلیتوں کی پراپرٹی
اور انکے مقد س مقا مات کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے اس لیے ٹرسٹ بورڈ کا
عملہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دے اور مطلوبہ کام جلد ازا
جلد مکمل کیے جائیں۔
Friday, 14 August 2015
Tuesday, 4 August 2015
Friday, 24 July 2015
QABZA GROUP AND FLOOD 25-7-2015
QABZA GROUP AND FLOOD 25-7-2015
QABZA GROUP AND FLOOD 25-7-2015
ROZNAMA PAKISTAN..
http://dailypakistan.com.pk/E-Paper/Lahore/2015-07-25/page-8/detail-37
بااثر افراد اپنی اراضی بچانے کیلئے بند توڑ کر غریبوں کی فصل ڈبو دیتے ہیں
لاہور(کامرس رپورٹر) حالیہ بارشوں سے
زرعی معیشت تباہ ہوگئی ہے۔سندھ،پنجاب،خیبر پختونخواہ، کشمیر اور بلوچستان
میں لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلات تباہ ہو گئیں ہیں۔ ایک طرف بھارت کی طرف سے
ہمارے دریاؤں پر ساٹھ سے زائد ڈیموں کی ناجائز تعمیر کی وجہ سے ملک
کاکروڑوں ایکڑ رقبہ پانی کی کمی کی وجہ سے صحرا میں تبدیل ہوکر بنجر بن رہا
ہے۔دوسری طرف حالیہ بے پناہ بارشوں،اور بھارت کی طرف سے ہمارے دریاؤں میں
پانی چھوڑنے کی وجہ سے لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصیلیں تباہ ہو گئی ہیں،سینکڑوں
مویشی مر گئے ،گھر مکانات ،پل اور پانی کا انفرا سٹرکچر تباہ ہوگیا ہے
۔کسان بورڈ کے صدر صادق خاں خاکوانی نے سیلاب زدہ علاقے کے کسانوں کے وفدسے
گفتگو کرتے کہا کہ آبی گزرگاہوں اور پانڈ ایریا کی لاکھوں ایکڑ سرکاری
اراضی پر با اثر ناجائز قابضین ہیں کیونکہ سیلاب کی صورت میں یہ ناجائز
قابضین اپنی فصلوں کو بچانے کیلئے بند توڑ کر پانی غریب عوام کی زمینوں کو
ڈبو دیتے ہیں۔
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,BISNESS RECORDER 25-7-2015
Sugar Cane, Cotton, Rice, Wheat, Electrical Problems of Farmers in Pakistan, Latest Energy sources for Farmers of Pakistan, Environment Pollution, Water Resources,
Monday, 13 July 2015
Wednesday, 8 July 2015
Sunday, 5 July 2015
Tuesday, 30 June 2015
Wednesday, 24 June 2015
Tuesday, 23 June 2015
Sunday, 21 June 2015
BHAI PHERO PHOOL NAGAR SP GROUP LAND MAFIA.21-6-2016
BHAI PHERO PHOOL NAGAR SP GROUP LAND MAFIA.21-6-2016
NAWAI WAQT COLUMNE 21-6-2016
قبضے چھڑانے کا وقت
کالم نگار | محمد اکرم چوہدری
ملائشیا کے سابق وزیرِ اعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کو کون نہیں جانتا۔ ایک عام سے ملک کو جدید ترقی یافتہ اور خوش حال بنانے میں ان کا بڑا اہم کردار تھا۔ ایک کامیاب سربراہِ حکومت ہونے کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر مہاتیر محمد ایک ممتاز دانشور اور ویژنری سٹیٹسمین بھی تھے۔ اکیسویں صدی کا آغاز ہوا تو کسی نے ان سے پوچھا کہ آنیوالی صدی اور جانے والی صدی میں کیا فرق ہو گا؟ ڈاکٹر صاحب ہلکا سا مسکرائے اور اپنی عادت کے مطابق سوال پوچھنے والے کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جواب دیا کہ سب سے بڑا فرق تو یہ ہوگا کہ بیسویں صدی قبضوں کی صدی تھی لیکن اکیسویں صدی قبضے چھڑانے کی صدی ہو گی۔ سوال پوچھنے والے نے دوبارہ پوچھا کہ کس ملک میں قبضے چھڑائے جائینگے تو ڈاکٹر مہاتیر محمدنے کہا کہ ایسا دنیا کے ہر اس ملک میں ہو گا جہاں کرپٹ لوگ اقتدار پر قابض ہیں، لوگ نا اہل حکمرانوں سے اپنے اپنے قبضے اور ملک کی لوٹی ہوئی اربوں ڈالر کی ناجائز دولت چھڑائیں گے۔ ڈاکٹر مہاتیر محمد کی اس بات کو پندرہ سال گذر چکے ہیں لیکن جب میں آج پاکستان کے حالات دیکھتا ہوں تو ان کی دور بین نگاہوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دل کرتا ہے بلکہ خیال سا آتا ہے کہ یہ بات کرتے ہوئے انکے ذہن میں کہیں پاکستان تو نہیں تھا کیونکہ آج کے پاکستان پر مافیاز کا قبضہ ہے۔ لوگوں کی زمینوں سے لے کر عام استعمال کے پانی تک ہر چیز پر بدمعاشوں اور لٹیروں کا قبضہ ہے۔ سرکاری وسائل سے لے کر ایک عام آدمی کی عزت نفس بھی مافیائوں کے قبضے میں ہے۔ آپ کسی بھی قبضہ کا پتہ کرا لیں ، اس کا کھرا سیاست دانوں تک جائیگا۔ یوں تو پاکستان بننے کے کچھ عرصہ بعد سے ہی ملک کرپٹ اور نا اہل بد عنوان سیاست دانوں کے چنگل میں پھنس گیا تھا اور شروع سے ہی پاکستان میں لوٹ کھسوٹ شروع ہو گئی تھی لیکن یہ پچھلے پچیس تیس سال میں بامِ عروج پر پہنچی ہے۔ آج یہ حال ہے کہ پاکستان کا چپہ چپہ کرپٹ اور نا اہل سیاست دانوں اور انکے فرنٹ مین بزنس مینوں سے بھرا پڑا ہے، خاص طور پر سندھ کے حالات اتنے خراب ہو چکے ہیں کہ وہاں بڑی سرجری کئے بغیر حالات کو درست کرنا اب ممکن نہیں رہا۔ پچھلے کئی سال سے سندھ کی سیاست پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے گرد گھوم رہی ہے۔ پیپلز پارٹی کے معاملات آصف علی زرداری کے قبضہ میں آنے کے بعد اس نے وفاق میں پانچ سال کی ایک مکمل ٹرم پوری کی جبکہ سندھ کی صوبائی حکومت کی پہلی کے بعد اب دوسری ٹرم بھی جاری ہے۔ ایک مشکوک وصیت کے ذریعہ پارٹی پر قبضہ کرنیوالے آصف علی زرداری نے کرپشن اور نا اہلی کے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔ سندھ کا ہر محکمہ بھتہ ساز فیکٹری بنا دی گئی ہے جس کی سب سے بڑی پروڈکشن بھتہ اکٹھا کرکے حکمرانوں یا انکے ایجنٹوں تک پہنچانا ہے اور پھر اسے مختلف طریقوں سے بیرونِ ملک پہنچا دیا جاتا ہے۔ ان محکموں میں اعلی عہدے ان ہی لوگوں کو دئیے جاتے ہیں جو پیسے پہنچانے کا دیا گیا ٹارگٹ پورا کریں۔
سیاست میں ناکامی اور اپنی کرپشن پر پردہ ڈالنے کیلئے افواجِ پاکستان کو ہدفِ تنقید بنانا کرپٹ اور نا اہل سیاست دانوں کا پرانا وطیرہ رہا ہے۔ یہ ایک گھسی پٹی تکنیک ہے اور ہر آئوٹ گوئنگ سیاست دان اسے استعمال کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ پیپلز پارٹی کی قیادت کا مائنڈ سیٹ وفاق میں انکی پچھلی حکومت کے اواخر میں سامنے آگیا تھا کہ اقتدار کے اس دور کو آخری سمجھتے ہوئے جتنی لوٹ مار ممکن ہو سکے ، کر لی جائے۔ اب اسی مائنڈ سیٹ کیساتھ پیپلز پارٹی سندھ میں اپنی آخری حکومت کر رہی ہے۔ اگر آصف علی زرداری کے ذہن میں مستقبل کی کوئی سیاست ہوتی تو وہ سندھ میںاچھی گوورننس کا سوچتے لیکن وہ اور انکے رفقاء سندھ میں بھی آخری سمجھتے ہوئے وہی کر رہے ہیں جو انہوں نے وفاق میں کیا تھا۔
سندھ میں رینجرز نے آپریشن ٹھیلے اور کھوکھے والوں کو پکڑنے کیلئے شروع نہیں کیا تھا بلکہ یہ آپریشن سندھ میں موجود ہر قسم کے مافیائوں سے قبضے چھڑانے کیلئے ہے جس میں سرکاری اور پرائیویٹ زمینوں پر قبضے، چائنہ کٹنگ، بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ، دہشت گردی، گینگ وار، وائٹ کالر اور مالی جرائم اور نہ جانے کون کون سے مافیائوں سے عوام کی جان چھڑانی ہے۔ اگر پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سمجھتی ہیں کہ یہ قبضے چھڑانا ان کیخلاف کارروائی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ یہی دونوں پارٹیاں ان جرائم میں ملوث ہیں۔ الطاف حسین اور آصف علی زرداری ایسے چیخ چلا رہے ہیں جیسے ان کی گردنیں بھاری بھرکم پیروں تلے آگئی ہیں۔ پیپلز پارٹی کا انتخابی نشان تیر ہے اور یہ تیر اب کمان سے نکل چکا ہے۔ اب آصف علی زرداری یو ٹرن لیں یا ابائوٹ ٹرن، انکے رفقاء جو مرضی وضاحتیں پیش کرتے رہیں، کمان سے نکلا ہوا تیر کبھی واپس نہیں آتا۔فوج کیخلاف زہر اگلنے کے بعد جب انہیں بلنڈر کا احساس ہوا تو اسے کور کرنے کیلئے آصف علی زرداری نے جلد بازی میں ایک افطار ڈنر پر سیاسی طاقت کا جو مظاہرہ کرنا چاہا تھا اس میں بھی وہ ناکام رہے۔ جب دوسری سیاسی پارٹیوں نے اس میں آنے سے معذرت کر لی تو اسے اتحادیوں سے مشاورت کا نام دیا گیا۔
چوہدری شجاعت حسین نے بالکل ٹھیک کہا کہ اگر وہ یہ مشاورت بیان دینے سے پہلے کر لیتے تو آج یوں تنہا نہ ہوتے۔ آصف علی زرداری کی تقریر قابلِ مذمت تو تھی ہی لیکن اسکی ٹائمنگ بھی بہت زیادہ غلط تھی۔ اس دن آرمی چیف روس کے سرکاری دورے پر ماسکو میں تھے، بین الاقوامی اور علاقائی تناظر میں ہونیوالی نئی صف بندی میں پاکستان چین اور روس کیساتھ ایک نئی سٹریٹجک پوزیشن لینے جا رہا ہے جسکے بعد چین کی قیادت میں یہ پورا خطہ امریکی تسلط سے آزاد ہو جائیگا۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی آرمی چیف نے روس کا سرکاری دورہ کرکے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے جو مستقبل میں پاکستان کی آزاد خارجہ پالیسی کی بنیاد رکھے گا۔جنرل راحیل شریف نے ماسکو میں روس کی اعلی سیاسی و فوجی قیادت سے ساتھ ملاقاتیں اس نئی آزاد پالیسی کا تسلسل ہیں جس کی بنیاد آرمی چیف نے چند ہفتے قبل چین میں رکھی تھیں اور اس کا عملی ثبوت اگلے دن ہی سامنے آگیا جب روس اور چین نے پاکستان کو شنگھائی تنظیم کی مستقل رکنیت دیدی ہے۔اب پاکستان کے برکس میں شامل ہونے کی راہ بھی ہموار ہو گئی ہے۔ اس تناظر میںآصف علی زرداری کی تقریر سخت قابلِ اعتراض ہے بلکہ مجھے یہ شبہ بھی ہے کہ انہوں نے یہ تقریر امریکی شہہ پر کی ہے۔ آپریشن ضربِ عضب کی کامیابی سے ویسے بھی امریکہ اور بھارت سخت بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ روس سے واپس آنے کے بعد میں جنرل راحیل شریف کا خیبر ایجنسی میں اگلے مورچوں کے دورے کی فوٹیج دیکھ رہا تھا جس میں انکے چہرے پر عزم بہت زیادہ نمایاں تھا۔ ایسا لگتا ہے کہ جیسے آرمی چیف نے حتمی فیصلہ کر لیا ہے کہ اب کسی قسم کی رعایت کسی کو نہیں دی جائیگی۔ پہلی جنگِ عظیم کے وقت برطانوی شاہ جارج پنجم کا ایک قول تاریخ کا حصہ ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ملک میں غداروں کا پتہ اس بات سے چلتا ہے کہ جب ملک کی فوج دشمنوں سے برسرپیکار ہو تو کون ان کیخلاف غلط فہمیاں پھیلا رہا ہوتا ہے۔ ڈاکٹر مہاتیر محمد نے ٹھیک ہی کہا تھا، اکیسویں صدی قبضے چھڑانے کی صدی ہے، کرپٹ لوگوں سے اقتدار چھڑانے کی اورنا اہل حکمرانوں سے اپنے اپنے قبضے اور ملک کی لوٹی ہوئی اربوں ڈالر کی ناجائز دولت چھڑانے کی۔
..................................................................................................................................................................
BHAI PHERO PHOOL NAGAR SP GROUP LAND MAFIA.21-6-2016
http://www.paknewslive.com/kissan-board-18
............................................................................................................................................................................
Sugar Cane, Cotton, Rice, Wheat, Electrical Problems of Farmers in Pakistan, Latest Energy sources for Farmers of Pakistan, Environment Pollution, Water Resources,
Tuesday, 16 June 2015
Thursday, 21 May 2015
Wednesday, 29 April 2015
Sunday, 12 April 2015
BHAI PHERO SP QABZA GROUP 12-4-2015 KAMONGILL
BHAI PHERO SP QABZA GROUP 12-4-2015 KAMONGILL
http://www.paknewslive.com/category/regional
Sugar Cane, Cotton, Rice, Wheat, Electrical Problems of Farmers in Pakistan, Latest Energy sources for Farmers of Pakistan, Environment Pollution, Water Resources,
http://www.paknewslive.com/category/regional
Sugar Cane, Cotton, Rice, Wheat, Electrical Problems of Farmers in Pakistan, Latest Energy sources for Farmers of Pakistan, Environment Pollution, Water Resources,
Thursday, 9 April 2015
Subscribe to:
Posts (Atom)