Thursday, 21 February 2013

JAMAT A ISLAMI KASUR CONDEMNED HAZA MURDER 21-2-2013

امریکہ اور اُس کے حواری نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں شعیہ سنی فساد کرا کر اپنے مظموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں، عثمان غنی چھاپیے ای میل
جمعرات, 21 فروری 2013 16:07
بھائی پھیرو(زین العابدین سے)آئندہ انتخابات میں اپنی یقینی شکست دیکھ کر پیپلز پارٹی اور اس کے حواری ملک میں بد امنی پیدا کر کے انتخابات ملتوی کرانا چاہتے ہیں ۔ کوئٹہ اور کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی ذمہ داری موجودہ حکمرانوں پر عائد ہوتی ہے ۔ بر وقت انتخاب نہ کرائے گئے تو جماعت اسلامی ملک بھر میں شدید احتجاج کرے گی ۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع قصور عثمان غنی اور حلقہ این اے 142کے امید وار حاجی محمد رمضان نے شعیہ برادری کے علماءسے ہزارہ قبائل کی ٹارگٹ کلنگ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے شعیہ برادری کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں فرقہ پرستی حرام ہے ۔ امریکہ اور اُس کے حواری نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں شعیہ سنی فساد کرا کر اپنے مظموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں قتل و غارت کی ذمہ داری پیپلز پارٹی اور اس کے حواریوں پر عائد ہوتی ہے ۔ ہم شیعہ برادری کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور تمام مکاتب فکر کے لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ امریکہ ، ہندوستان اور اسرائیل کے پٹھووں کے خلاف متحد ہو جائیں اور ملک دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور اس کے حواریوں کو آئندہ انتخابات میں شکستِ فاش نظر آ رہی ہے ۔اس لئے وہ ملک میں بد امنی اور افراتفری پیدا کر کے انتخابات ملتوی کرانا چاہتے ہیں ۔ مگر ہم انکی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور تمام محب وطن اور جمہوریت پسند جماعتوں اور عوام سے ملکر انکے ملک دشمن ارادوں کو خاک میں ملا دیں گے ۔ ۔

JAMAT A ISLAMI KASUR HAJI RAMZANپھولنگر:جماعت اسلامی کے پاس بے داغ اورمخلص قیادت موجود ہے ،حاجی رمضان

پھولنگر:جماعت اسلامی کے پاس بے داغ اورمخلص قیادت موجود ہے ،حاجی رمضان

پھولنگر:جماعت اسلامی کے پاس بے داغ اورمخلص قیادت موجود ہے ،حاجی رمضان


haji ramzan پھولنگر:جماعت اسلامی کے پاس بے داغ اورمخلص قیادت موجود ہے ،حاجی رمضانبھائی پھیرو(نامہ نگار ) آئین کی دفعہ62,63پر صیحح عمل درآمد ہوا تو اس حلقہ کے روایتی سیاست دان نا اہل ہو جائیں گے ۔ جماعت اسلامی کے پاس پورے ملک میں بے داغ اور مخلص قیادت موجود ہے ۔ ان خیالات کا اظہا ر جماعت اسلامی کے حلقہ این اے 142کے اُمیدوار حاجی محمد رمضان نے مواضعات گرو کے ، تنی کے ،بلیر اور ججہ کلاں میں اپنی الیکشن مہم کے دوران عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ۔ انہوں نے کہا کہ اس حلقہ کے قومی اسمبلی کے ایک اُمید وار نے بنک سے 47کروڑ روپے معاف کروا رکھے ہیں جبکہ دوسرے اُمیدوار نے 37کروڑ روپیہ کا ٹیکس چوری کر رکھا ہے ۔ تیسرے اُمیدوار نے سرکاری اور غیر سرکاری اربوں روپے کی زمینوں کو ہڑپ کر کے اپنے آ پ کو انصاف کا علمبردار کہلوانا شروع کر رکھا ہے ۔ یہ تینوں اُ میدوار آ ئین کی دفعہ 62,63کے مطابق نا اہل ہیں ۔ جماعت اسلامی کے پاس پورے ملک کے اندر دیانت دار، مخلص اور بے داغ قیادت موجود ہے ان شااللہ اگر آ ئین کی ان دفعات پر پوری طرح عمل ہوا تو بڑے بڑے سیاسی برج گر جائیں گے ۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ قرضہ خوروں اور ٹیکس چوروں کی بجائے جماعت اسلامی کے دیانت دار اور مخلص لوگوں کو ووٹ دے کر کامیاب کرائیں

Wednesday, 20 February 2013

JAMAT E ISLAMI KASUR CONDOLE ON THE DEATH OF HAZARA COMUNITY IN QUETTA 19-1-2013

بھائی پھیرو:قت پرانتخاب نہ کرائےتوجماعت اسلامی ملک بھرمیں احتجاج کریگی،عثمان غنی

haji بھائی پھیرو:قت پرانتخاب نہ کرائےتوجماعت اسلامی ملک بھرمیں احتجاج کریگی،عثمان غنیبھائی پھیرو(نامہ نگار)آئندہ انتخابات میں اپنی یقینی شکست دیکھ کر پیپلز پارٹی اور اس کے حواری ملک میں بد امنی پیدا کر کے انتخابات ملتوی کرانا چاہتے ہیں ۔ کوئٹہ اور کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی ذمہ داری موجودہ حکمرانوں پر عائد ہوتی ہے ۔ بر وقت انتخاب نہ کرائے گئے تو جماعت اسلامی ملک بھر میں شدید احتجاج کرے گی ۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع قصور عثمان غنی اور حلقہ این اے 142کے امید وار حاجی محمد رمضان نے شعیہ برادری کے علماء سے ہزارہ قبائل کی ٹارگٹ کلنگ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے شعیہ برادری کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں فرقہ پرستی حرام ہے ۔ امریکہ اور اُس کے حواری نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں شعیہ سنی فساد کرا کر اپنے مظموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں قتل و غارت کی ذمہ داری پیپلز پارٹی اور اس کے حواریوں پر عائد ہوتی ہے ۔ ہم شیعہ برادری کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور تمام مکاتب فکر کے لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ امریکہ ، ہندوستان اور اسرائیل کے پٹھووں کے خلاف متحد ہو جائیں اور ملک دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور اس کے حواریوں کو آئندہ انتخابات میں شکستِ فاش نظر آ رہی ہے ۔اس لئے وہ ملک میں بد امنی اور افراتفری پیدا کر کے انتخابات ملتوی کرانا چاہتے ہیں ۔ مگر ہم انکی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور تمام محب وطن اور جمہوریت پسند جماعتوں اور عوام سے ملکر انکے ملک دشمن ارادوں کو خاک میں ملا دیں گے ۔