Wednesday, 18 March 2015

KISAN CONVENTION MANDI BAHAOUDDIN AND SIRAJUL HAQ 18-03-2015

 KISAN CONVENTION MANDI BAHAOWDDIN AND SIRAJUL HAQ.18-03-2015








 KISAN CONVENTION MANDI BAHAOUDDIN 18-03-2015
 http://www.nawaiwaqt.com.pk/%D8%A8%D9%82%DB%8C%DB%81-%D9%86%DB%8C%D9%88%D8%B2/18-Mar-2015/369703

سیاسی جماعتیں آپس کی بجائے مہنگائی، بیروزگاری، لوڈشیڈنگ کیخلاف لڑیں: سراج الحق

18 مارچ 2015 0
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ زراعت ملکی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اسلئے کسانوں کی معاشی حالت بہتر بنائے بغیر ملکی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، جماعت اسلامی حکومت میں آئی تو کسانوں کو مراعات اور تعلیمی نظام کو یکساں کر کے ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر ڈال دیں گے جو حکومت کسانوں سے ٹکرائی وہ پاش پاش ہوجائے گی حکومت نے کسانوں کے مسائل حل نہ کئے تو چاروں صوبوں کے کسانوں کو ساتھ لے کر اسلام آباد کی طرف مارچ کرونگا۔ گزشتہ روز پھالیہ میں کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر اللہ تعالیٰ نے ہمیں اقتدار دیا تو ملک میں امیر وغریب کیلئے یکساں نظام تعلیم رائج کریں گے کسانوں کو کھاد، بیج اور ڈیزل میں سبسڈی دیں گے۔ ٹیوب ویلوں کیلئے بجلی کا فلیٹ ریٹ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکمران عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکے امیر، امیرتر اور غریب، غریب تر ہوتا جارہا ہے۔ پاکستان میں پنجاب، سندھ، خیبر پی کے اور بلوچستان کے کسان ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں۔ مغل شہزادے عوام کے مسائل نہیں جانتے اور نہ ہی انکے درد کا احساس رکھتے ہیں۔ انکے بچے بھی بیرون ممالک تعلیم حاصل کرتے ہیں اور انکا سرمایہ بھی باہر ہے۔ عدالتوں میں انصاف، تعلیمی اداروں میں استاد اور ہسپتالوں میں ڈاکٹر اور ادویات ناپید ہیں، حکومت چاہتی ہے کہ کسان کا ڈیرہ جرگہ ختم ہوجائے لیکن میں منڈی بہاﺅالدین میں کسانوں کے ڈیروں کو دوبارہ آباد کرنے آیا ہوں۔ نئی تہذیب نے ہماری تہذیب کو یرغمال بنا لیا ہے۔ مجھے سندھی، بلوچی، پختون، پنجابی اور اردو سے پیار ہے انگریز لباس بدل کر ہم پر مسلط ہیں ہمیں اب مکمل طور پر انگریزوں سے آزادی حاصل کرلینا چاہئے۔ مجھے اگر کوئی دعوت نامہ انگریزی میں لکھا موصول ہو تو میں اس کی دعوت قبول نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں آپس میں لڑنے کی بجائے مہنگائی، بیروزگاری اور لوڈشیڈنگ کیخلاف لڑیں اداروں کو اونے پونے بیچا جارہا ہے جس سے بیروزگاری میں اضافہ ہوگا۔ اس موقع پر کسان بورڈ کے چیئرمین صادق خان خاکوانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسان بورڈ اکتوبر میں صادق آباد سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا آغاز کرے گا جو حکومت گرانے کیلئے نہیں کسانوں کو حقوق دلانے کیلئے ہوگا۔
سراج الحق



Sugar Cane, Cotton, Rice, Wheat, Electrical Problems of Farmers in Pakistan, Latest Energy sources for Farmers of Pakistan, Environment Pollution, Water Resources,

No comments:

Post a Comment