Wednesday, 28 October 2015

ELECTION BHAI PHERO 28-10-2015


 ELECTION BHAI PHERO 28-10-2015

 http://www.paknewslive.com/news-10298



Sugar Cane, Cotton, Rice, Wheat, Electrical Problems of Farmers in Pakistan, Latest Energy sources for Farmers of Pakistan, Environment Pollution, Water Resources,

Tuesday, 27 October 2015

ELECTION BHAI PHERO 2015 NAKAI .


http://www.paknewslive.com/news-10284
 ELECTION BHAI PHERO 2015 NAKAI .
Sugar Cane, Cotton, Rice, Wheat, Electrical Problems of Farmers in Pakistan, Latest Energy sources for Farmers of Pakistan, Environment Pollution, Water Resources,

Monday, 26 October 2015

ELECTION 2015 BHAI PHERO PHOOL NAGAR


 ELECTION 2015 BHAI PHERO PHOOL NAGAR
 http://www.paknewslive.com/bhai-pheru-new
Sugar Cane, Cotton, Rice, Wheat, Electrical Problems of Farmers in Pakistan, Latest Energy sources for Farmers of Pakistan, Environment Pollution, Water Resources,

Sunday, 25 October 2015

BHAI PHERO PHOOL NAGAR ELECTION RANA FAMILY 2015



 BHAI PHERO PHOOL NAGAR ELECTION RANA  FAMILY 2015
Sugar Cane, Cotton, Rice, Wheat, Electrical Problems of Farmers in Pakistan, Latest Energy sources for Farmers of Pakistan, Environment Pollution, Water Resources,

Tuesday, 20 October 2015

BHAI PHERO ELECTION 20-10-2015


 BHAI PHERO ELECTION 20-10-2015

Sugar Cane, Cotton, Rice, Wheat, Electrical Problems of Farmers in Pakistan, Latest Energy sources for Farmers of Pakistan, Environment Pollution, Water Resources,

Sunday, 18 October 2015

BHAI PHERO ELECTION 18-10-2015


 BHAI PHERO ELECTION 18-10-2015
Sugar Cane, Cotton, Rice, Wheat, Electrical Problems of Farmers in Pakistan, Latest Energy sources for Farmers of Pakistan, Environment Pollution, Water Resources,

Saturday, 17 October 2015

BHAI PHERO JAMBER ELECTION 2015



 BHAI PHERO JAMBER ELECTION 2015
Sugar Cane, Cotton, Rice, Wheat, Electrical Problems of Farmers in Pakistan, Latest Energy sources for Farmers of Pakistan, Environment Pollution, Water Resources,

Friday, 16 October 2015

BHAI PHERO ELECTION HAJI MUHAMMAD RAMZAN 2015

 BHAI PHERO ELECTION HAJI MUHAMMAD RAMZAN 2015


Sugar Cane, Cotton, Rice, Wheat, Electrical Problems of Farmers in Pakistan, Latest Energy sources for Farmers of Pakistan, Environment Pollution, Water Resources,

Thursday, 15 October 2015

LOAD SHEDIND AND ELEXTION IN BHAI PHERO 15-14-2015


 LOAD SHEDIND AND ELEXTION IN BHAI PHERO 15-14-2015

Sugar Cane, Cotton, Rice, Wheat, Electrical Problems of Farmers in Pakistan, Latest Energy sources for Farmers of Pakistan, Environment Pollution, Water Resources,

Wednesday, 14 October 2015

BHAI PHERO LOAD SHEDDING AND ELECTION 14-10-2015


BHAI PHERO  LOAD SHEDDING AND ELECTION 14-10-2015


Sugar Cane, Cotton, Rice, Wheat, Electrical Problems of Farmers in Pakistan, Latest Energy sources for Farmers of Pakistan, Environment Pollution, Water Resources,

Tuesday, 13 October 2015

ELECTION UC SARAI DHOLEN Election 13-10-2015


 ELECTION UC SARAI DHOLEN
Election 13-10-2015
http://www.paknewslive.com/phool-negar-140
 ----
Sugar Cane, Cotton, Rice, Wheat, Electrical Problems of Farmers in Pakistan, Latest Energy sources for Farmers of Pakistan, Environment Pollution, Water Resources,

Thursday, 8 October 2015

KISAN RAJ KASUR OKARA SAHIWAL 8-10-2015

 KISAN RAJ KASUR OKARA SAHIWAL 8-10-2015
 http://www.paknewslive.com/news-10127
...............................................................................................
 https://jamaat.org/ur/news_detail.php?article_id=7108

ملک کے بجٹ میں پہلا حصہ دفاع اور دوسرا کسان کی فلاح کا رکھا جائے ۔سراج الحق


لاہور8اکتوبر2015ء:امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک کے بجٹ میں پہلا حصہ دفاع اور دوسرا کسان کی فلاح کا رکھا جائے ۔ دفاع کے بعد سب سے زیادہ خرچ زراعت پر ہونا چاہئے ۔کسان پیکیج کے نام پر غریب کسانوں کے ساتھ فراڈ کیا گیا ۔کسان پیکیج کے ذریعے ان جاگیرداروں کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی گئی جو پہلے ہی کسانوں کا خون چوس رہے ہیں ۔محنت کاشتکار کرتا ہے اور پھل جاگیر دار اور سرمایہ دار کھاتے ہیں ۔ حکومت اگر کسانوں کا کوئی بھلا چاہتی ہے تو انہیں ان کی محنت کا پورا معاوضہ دیا جائے ۔چاول ،گنا ،مکئی ،کپاس اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے ۔بھارت سے آلو پیاز اور ٹماٹر کی تجارت بند کی جائے اور اپنے کسانوں کو کاشتکاری کیلئے مراعات دی جائیں ۔ لاڑکانہ کے شہزادوں ،لاہور کے صنعتکاروں پشاور کے خوانین اور بلوچستان کے سرداروں نے عام آدمی کیلئے کچھ نہیں کیا ۔ظالم سرمایہ دار اور جاگیردار 70سال سے ملک کو لوٹ رہے ہیں ۔جماعت اسلامی اقتدار میں آکر قومی دولت لوٹنے والوں کا کڑا احتساب کرے گی اور ہم عوام کی قوت سے ان لٹیروں اور ڈاکوﺅں کے گریبان پکڑ لوٹی دولت نکلوائیں گے ۔بھارت کے ساتھ تجارت کے ذریعے اسے سالانہ اربوں ڈالزکا فائدہ پہنچانے کے ذمہ داروں کو جیل میں ہونا چاہئے ،22کروڑ کا منصوبہ حکمرانوں کی کرپشن کی وجہ سے 29ارب تک پہنچ جاتا ہے مگر یہاں کوئی پوچھنے والا نہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کسان راج تحریک کے زیر اہتمام چیچہ وطنی،ساہیوال اور اوکاڑہ میں بڑے جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔جلسہ سے امیر جماعت اسلامی اکاڑہ ڈاکٹر لیاقت علی کوثر ،ارسلان خان خاکوانی اوررمضان روہاڑی نے بھی خطاب کیا ۔جلسہ میں خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
            سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کو کلین اور گرین پاکستان بنانے کیلئے یہاں سے غربت جہالت اور بے روزگاری کے ساتھ ساتھ کرپشن ،اقربا پروری اور بدامنی کا بھی خاتمہ کرنا پڑے گا ۔جب تک اقتدار کے ایوانوں میں چور اور ڈاکو بیٹھے ہیں عام آدمی کی زندگی میں کوئی خوشی نہیں آسکتی ۔قومی ترقی اور خوشحالی کیلئے ”اسٹیٹس کو “کو دفن کرنا پڑے گا ۔انہوں نے کہا کہ میں عام آدمی کے حقوق کے تحفظ کی جنگ لڑ رہا ہوں ۔میں ایک کسان کا بیٹا ہوں اور میں نے اپنے ہاتھوں سے مزدوری کی ہے اس لئے کسانوں اور مزدوروں کے مسائل کو اچھی طرح سمجھتا ہوں ،انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں میں بیٹھے ہوئے سرمایہ دار اور وڈیرے غریبوں کی پریشانیوں سے آگاہ ہیںاور نہ انہیں دور کرنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ غریب کو اسی طرح سسکتا اور بلکتا دیکھنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ غریب بھوک کے ہاتھوں تنگ آکر اپنے بچے اور گردے بیچ رہے ہیں جبکہ ان کے ووٹوں سے ایوان اقتدار میں پہنچنے والے کو اپنے بنک بیلنس اور فیکٹریوں اورمحلوں میں اضافے کرتے چلے جارہے ہیں ۔
            سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان کو ایسی اسلامی و فلاحی ریاست بنانا چاہتی ہے جس میں تمام شہریوں کو برابر کے حقوق حاصل ہوں ،اگر کسی غریب کا بیٹا تعلیم ،صحت اور روز گار سے محروم ہے تو حکمرانوں کا فرض ہے کہ انکے مسائل حل کرے۔انہوں نے کہا کہ جو حکمران اپنے شہریوں کودووقت کی روڑی نہ دے سکے انہیں حکومت کا کوئی حق نہیں ۔عام آدمی کو اس ظالمانہ نظام کے خلاف بغاوت کا علم بلند کردینا چاہئے جو اس استحصالی نظام پر خاموش رہتا ہے وہ بھی اتنا ہی مجرم ہے جتنے اس نظام کو مسلط کرنے والے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس نظام نے پہلے ہمارے بڑوںکو پریشانیوں کا شکار کیااور اب بچوں کی خوشیوں کو لوٹ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام ان چوروں اور لٹیروں سے نجات چاہتے ہیں تو جماعت اسلامی کے اسلامی و خوشحال ایجنڈے کا ساتھ دیں اورآئندہ ان ڈاکوﺅں کے فریب میں نہ آئیں ۔

Sugar Cane, Cotton, Rice, Wheat, Electrical Problems of Farmers in Pakistan, Latest Energy sources for Farmers of Pakistan, Environment Pollution, Water Resources,

Wednesday, 7 October 2015

KISAN RAJ TEHREEK AND KASUR 7-10-2015


 KISAN RAJ TEHREEK AND KASUR 7-10-2015


Sugar Cane, Cotton, Rice, Wheat, Electrical Problems of Farmers in Pakistan, Latest Energy sources for Farmers of Pakistan, Environment Pollution, Water Resources,

Tuesday, 6 October 2015

KISAN RAJ TEHREEK 7-10-2015

KISAN RAJ TEHREEK  7-10-2015
 https://jamaat.org/ur/news_detail.php?article_id=7103

لاکھوں کسان اور مزدور اس ظالمانہ اور استحصالی نظام کے خلاف متحد ہو چکے ہیں۔سراج الحق کا خانیوال میں خطاب


لاہور 7اکتوبر2015ء: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ غریبوں کا خون چوس کر اپنے چہرے سرخ کرنے والے حکمران بھول گئے ہیں کہ اقتدار عوام کی امانت ہوتاہے ، اگر عوام حکمرانوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے تو انہیں کسی جگہ پناہ نہیں ملے گی ۔ لاکھوں کسان اور مزدور اس ظالمانہ اور استحصالی نظام کے خلاف متحد ہو چکے ہیں ۔ اس سے پہلے کہ وہ حکمرانوں کے محلوں اور کارخانوں کا محاصرہ کر لیں ان کے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے انہیں بھی باعزت زندگی گزارنے کی سہولتیں مہیا کی جائیں ۔ انگریز کے دور سے اپنا خون پسینہ ایک کر کے زمینیں آباد کرنے والوں کو آج تک مالکانہ حقوق نہیں دیے گئے ۔ بھارت سے آلو پیاز اور ٹماٹر کی تجارت کرنے والے حکمران اپنے کسانوں کو کھیتی باڑی کی بنیادی ضروریات بھی دینے کو تیار نہیں۔ کھاد ، بیج ، زرعی ادویات اور بجلی و ڈیزل پر اٹھنے والا خرچ فصل کی قیمت سے بھی زیادہ ہوچکاہے ۔ کسان کے پیداواری اخراجات کئی گنا بڑھ چکے ہیں جبکہ حکمران زرعی اجناس کی قیمتیں بڑھانے کو تیار نہیں ۔ بیرون ملک سے سالانہ 12 ارب روپے کی سبزیاں اور ٹماٹر درآمد کی جاتی ہیں اگریہی بارہ ارب روپے کسانوں کی فلاح و بہبود پر خرچ کیے جائیں تو ہم سالانہ بیسیوں ارب روپے کی سبزیاں اور زرعی اجناس برآمد کر سکتے ہیں ۔ جماعت اسلامی کے مرکزی میڈیا سیل کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیازی چوک خانیوال میں کسان راج تحریک کے زیر اہتمام بڑے عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جلسہ سے نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب چوہدری عزیر لطیف ، صادق خان خاکوانی ، ملک رمضان روہاڑی اور ارسلان خاکوانی نے بھی خطاب کیا ۔
            سراج الحق نے کے سودی نظام کے بارے میں سپریم کورٹ کے جسٹس کے ریمارکس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ سودی نظام اسلام اورآئین پاکستان کے خلاف ہے ۔ آئین پاکستان کا تقاضا ہے کہ سودی کا نظام کاخاتمہ ہو ۔ آئین میں پاکستان کو اسلامی جمہوریہ اور قرآن و سنت کو ملک کا سپریم لاءتسلیم کیا گیاہے اور آئین پابند کرتاہے کہ یہاں کوئی قانون قرآن و سنت کے منافی نہ بنایا جائے ۔
            سراج الحق نے کہاکہ ملکی اقتدار پر مسلط سرمایہ دار اور جاگیردار کسانوں کو محروم اور محکوم رکھناچاہتے ہیں ۔ظالمانہ نظام کی وجہ سے انسان تو انسان جانور بھی پریشان ہیں۔ سرمایہ دار اور جاگیردار لوگ بار بار پارٹیاں اور جھنڈے بدل کر اقتدار کے ایوانوں میں پہنچ جاتے ہیں اور وہاں بیٹھ کر اپنی فیکٹریوں اور جاگیروںکو بڑھانے کی منصوبہ بندی کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ قومی خزانے کو چوسنے والی ان جونکوں کا مقصد صرف پیسہ کماناہے ۔ کرپٹ مافیا کبھی ایک اور کبھی دوسری پارٹی کے جھنڈے کے نیچے چھپنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ہندوستان نے جاگیرداری سسٹم ختم کر کے اور اپنے کسانوں کو مفت بجلی اور سہولتیں دے کر اپنی زرعی پیداوار میں بے پناہ اضافہ کر لیاہے جبکہ ہمارے کسان آج بھی جدید زرعی مشینری سے محروم ہیں اور کاشکاری کے پرانے طریقوں پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی کسانوںکو بھی ہندوستانی کسانوں کے مطابق مراعات دی جائیں ۔ سراج الحق نے کسانوں پر زور دیا کہ وہ کوکا کولا اورپیپسی چھوڑ کر دودھ ، لسی اور مکھن کو اپنائیں اور اپنی تہذیب و تمدن میں جینے کا سلیقہ سیکھیں ، استعمار نے ہماری صحت بخش چیزوں کو چھین کر مضر صحت اشیا ہمارے حوالے کردی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تمام مسائل کا حل اللہ کے احکامات اور شریعت محمدی کے نفاذ میں ہے ۔ کسان اور مزدور نظام مصطفےٰ کے نفاذ میں ہمارا ساتھ دیں ۔

 KISAN RAJ TEHREEK 6-10-2015
 https://jamaat.org/ur/news_detail.php?article_id=7100

جب تک کسانوں اور مزدوروں کے بچوں کے چہروں پر رونق نہیں دیکھ لیتا ان کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھوں گا ۔سراج الحق


لاہور6اکتوبر2015ء:امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ جب تک کسانوں اور مزدوروں کے بچوں کے چہروں پر رونق نہیں دیکھ لیتا ان کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھوں گا ۔پاکستان صرف اسلام آباد میں بیٹھے شہزادوں کا نہیں اس کی خاطر خون پسینہ ایک کرنے والے کسانوں کا بھی ہے ۔تمام وسائل شہروں جب کہ محرومیوں اور پریشانیوں کا رخ دیہاتوں کی طرف موڑ دیا گیا ہے ۔اس استحصالی اور ظالمانہ نظام کے خلاف زندگی کی آخری سانس تک لڑوں گا۔پاکستان کو محرومیوں کا شکار کرنے والے حکمران قومی مجرم ہیں جن سے تمام حساب بیباک کرنے کا وقت آگیا ہے ۔اس سے پہلے کہ لاکھوں کسان حکمرانوں کے محلوں کا محاصرہ کرلیں حکمرانوں کو ان کے حقوق ان کی دہلیز پر پہنچانا ہونگے ۔پاکستان پر 70ارب ڈالر کا قرضہ ہے جبکہ بیرونی بنکوں میں پاکستان کے کئی سو بلین ڈالر موجود ہےں ۔ملکی اقتدار پر قابض رہنے والوں نے قومی خزانے کو لوٹ کر اندرون اور بیرون ملک محل اور کارخانے بنا لئے لیکن غریب آج بھی چھت سے محروم ہے ۔حکمران قومی دولت پر عیش و عشرت کررہے ہیں جبکہ ملک کی خاطر دن رات محنت کرنے والے کسانوں اور مزدوروں کو دو وقت کا کھانا نصیب نہیں ۔جماعت اسلامی ان لٹیروں سے ایک ایک پیسہ نکلوائے گی اور اسے محروم و مظلوم طبقہ کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جائے گا۔عوام اگر مسائل کا حل چاہتے ہیں تو ملک میں اسلامی انقلاب کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔جماعت اسلامی کے مرکزی میڈیا سیل کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے کسان راج تحریک کے زیر اہتمام بہاولپور میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔جلسہ سے امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر ،ارسلان خان خاکوانی ،رمضان روہاڑی اور عزیر لطیف نے بھی خطاب کیا ۔جلسہ میں خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
    سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ تعداد کسانوں اور مزدوروں کی ہے جو ملکی ترقی و خوشحالی اور عوام کا پیٹ پالنے کیلئے دن رات محنت کرتے ہیں مگر ان کی محنت کا پھل وہ لوگ کھا رہے ہیں جو اقتدار پر قابض ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چولستان میں ہماری مائیں بہنیں اور بیٹیاں شدید گرمی میں مردوں کے شانہ بشانہ محنت کرتی ہیں لیکن ان کے بچوں کو پیٹ بھر کر کھانا اور تعلیم و صحت کی سہولتیں دستیاب نہیں ،پاکستان پر اس وقت مسلح دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ معاشی اور سیاسی دہشت گرووں کا قبضہ ہے جنہوں نے عام آدمی کو زندگی گزارنے کی سہولتوں سے محروم رکھا ہوا ہے اور تمام وسائل پر خود سانپ بن کر بیٹھ گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ 68سال سے یہ ڈاکو اور لٹیرے قوم کے ساتھ سنگین مذاق کررہے ہیں ۔یہ ایک دوسرے کا احتساب کرنے کے بجائے ایک دوسرے کی کرپشن کو چھپاتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ان لٹیروں کا حقیقی اور کڑا احتساب اس وقت ہوگا جب کسانوں اور مزدوروں کا راج قائم ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ مزدوروں اور کسانوں کے اتحاد سے ظالموں کے اقتدار کا سورج ہمیشہ کیلئے ڈوب جائے گا۔
    سینیٹر سراج الحق نے بہاولپور صوبے کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بہاولپور صوبے کی بحالی جنوبی پنجاب کے عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے ،جنوبی پنجاب کے کروڑوں عوام کو ان کے حق سے محروم نہیں رکھا جاسکتا ۔انہوں نے کہا کہ چولستان میں 70سال سے کسان زمینوں کو آباد کرنے کیلئے خون پسینہ ایک کررہے ہیں مگر انہیں ان زمینوں کے مالکانہ حقوق نہیں دیئے جارہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت نہ صرف ان کو زمینوں کے مالکانہ حقوق دے بلکہ ان زمینوں کی آبادکاری کیلئے ضروری وسائل فراہم کئے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کوان کی پیداوار کا مناسب معاوضہ نہیں دیا جارہا ۔جس سے ان کے پیداواری اخراجات پورے نہیں ہوتے ۔اگر کوئی کسان فصل اگانے پر پچاس ہزار خرچ کرتا ہے تو حکومت کی مقرر کردہ قیمتوں میں اس کو آدھے سے زیادہ نقصان کا منا کرنا پڑتا ہے جس سے کاشتکاروں کے اندر سخت مایوسی اور بددلی پھیل رہی ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ کپاس کی فی من قیمت ،چار ہزار ،گنے کی 250روپے ،باسمتی چاول کی 2500روپے اور مکئی کی فی من قیمت 1800روپے مقر ر کی جائے ۔کسانوں کو بجلی ،تیل، کھاد ،زرعی مشینری ،بیج اور زرعی ادویات کی قیمتوں پر سبسڈی دی جائے ۔
Sugar Cane, Cotton, Rice, Wheat, Electrical Problems of Farmers in Pakistan, Latest Energy sources for Farmers of Pakistan, Environment Pollution, Water Resources,

Monday, 5 October 2015

KISAN RAJ LONG MARCH 5-10-2015


KISAN RAJ LONG MARCH 5-10-2015 
 https://jamaat.org/ur/news_detail.php?article_id=7095

مطالبات منوانے کے لئے کسانوں کا لانگ مارچ صادق آباد سے اسلام آبادکے لیےروانہ


لاہور 5اکتوبر2015ء: کسان راج تحریک کے سلسلے میں ہزاروں کسانوں کا قافلہ سینکڑوں کاروں بسوں ویگنوں ، ٹریکٹر ٹرالیوں پر لانگ مارچ کے لئے صادق آ باد سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کے لئے روانہ ہوا تو پرجوش کسانوں نے فلک شگاف نعرے بازی کی ۔ سراج الحق زندہ آباد اور سراج الحق زندہ آباد کے نعرے لگائے ۔لانگ مارچ کا قافلے کی قیادت کسان راج تحریک کے چیرمین ارسلان خاں خاکوانی نے کی جبکہ کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی صدر صادق خاں خاکوانی سیکرٹری جنرل ملک محمد رمضان روہاڑی ، نائب صدر سرفراز احمد خاں اور دیگر مرکزی ،صوبائی اور مقامی راہنماءبھی لانگ مارچ کے ہمراہ تھے قافلہ جب ماچھی گوٹھ کے مقام پر پہنچا تو ضلع رحیم یار خاں کے صدر حاجی احمد یازلانہ نے قافلے کا استقبال کیا ۔یہاں پر ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ارسلان خاں خاکوانی نے کہا کہ ملک بھر کے کسان اپنے حقوق لینے کے لئے اُٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور و ہ پاکستان میں کسان راج قائم کرنے تک چین سے نہیں بیٹھے گے ۔ انہوں نے کہا کہ شوگر ملوں رائس ملوں ، فلور ملوں اور کارٹن ملوں نے کسانوں کے ساتھ لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے کسانوں کے حقوق پر حکمران طبقہ ڈاکہ ڈال رہا ہے اور کسان پیکج کے نام پر کسانوں کو لالی پاپ دیا جا رہا ہے۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ کسانوں کے حقوق دلوانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے وہ اپنی پوری جماعت اسلامی کے ساتھ ستر فیصد کسانوں کی تحریک کی پشتی بانی کریں گے انہوں نے شوگر مل مالکان اور حکمرانوں کو وارننگ دیتے کہا کہ وہ کسانوں کے مطالبات فوری طور پر مان لیں وگرنہ ایسا نہ ہو کہ مظلوم کسان انہیں دفتروں سے اُٹھا کر باہر نہ پھینک دیں ۔انہوں نے اعلان کیا کہ کسانوں کا یہ قافلہ کسانوں کے حقوق دلوانے تک رواں دواں رہے گا اور پاکستان میں کسان راج قائم کرنے تک اپنی جدو جہد جاری رکھے گا ۔سینکڑوں کلو میٹر کا فاصلہ طے کر کے رات کو یہ قافلہ احمد پور شرقیہ میں قیام کرے گا اور علی الصبح بہاولپور کے لئے روانہ ہو جائے گا جہاں اعظم چوک میں کسان راج تحریک کے قائدین اور سراج الحق صاحب بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کر کے تحریک کے اگلے مرحلے کا اعلان کریں گے ۔لانگ مارچ کے قافلے کا جگہ جگہ والہانہ استبقال کیا گیا ۔ قائدین پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور جگہ جگہ لوگوں نے لوگوں نے قافلے میں شامل ہو کر لانگ مارچ کے شرکا کی تعداد میں اضافہ کیا

اس سے پہلے کہ کسان اور مزدوراسلام آباد کا گھراؤ کرلیں ان کے حقوق ادا کیے جائیں۔ سراج الحق نے کسان راج تحریک کا آغاز کردیا



لاہور5؍اکتوبر 2015ء:امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے حکمرانوں کو خبر دار کیا ہے کہ اس سے پہلے کہ کسان اور مزدور اسلام آباد کا گھیرائو کر لیں ان کے مطالبات تسلیم کرکے انہیں باعزت زندگی گزارنے کی سہولتیں مہیا کی جائیں ۔ شوگر ملز مالکان کسانوں کو ان کے بقایا جات فی الفور ادا کریں ۔ شوگر ملز مالکان نے مظلوم کسانوں کو ان کا حق نہ دیا تو وہ ان کی ملیں نہیں چلنے دیں گے ۔ ملک میں 70 فیصد کسان اور مزدور بستے ہیں مگر آج تک ان پر حکومت سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کی رہی ہے ۔ محنت کسان اور مزدور کرتے ہیں جبکہ اس کا پھل اسلام آباد کے بنگلوں میں بیٹھی اشرافیہ کھاتی ہے ۔ حکومتی پالیسیوں نے 70 فیصد دیہاتی آبادی کے مسائل میں بے پناہ اضافہ کر دیاہے ۔ دیہاتوں میں سکول ہے نہ ہسپتال ،سینکڑوں دیہات تک کوئی پکی سڑک نہیں جاتی ۔ حکمرانوں کا کسانوں کے ساتھ سلوک سوتیلی ماں جیسا ہے ۔ وقت آگیاہے کہ غریب کاشتکاروں اور مزدوروں کے خون پسینے کی کمائی پر پلنے والوں سے اقتدار چھین کر عوام کے حقیقی نمائندوں کے حوالے کیا جائے ۔کسانوں کے مسائل کے حل کے لیے سینکڑوں میل پیدا سفر کرنے کو تیار ہوں ۔ جماعت اسلامی کے مرکزی میڈیاسیل کے مطابق ان خیالات کااظہار انہوں نے ماچھی گوٹھ ،صادق آباد میں کسان راج تحریک کے آغاز پر بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جلسہ میں ہزاروں کسانوں نے شرکت کی ۔ کسان دور دراز کے دیہات سے ٹرالیوں ، اونٹ ، بیل و گدھا گاڑیوں پر سفر کر کے جلسہ گاہ پہنچے۔ کسان راج تحریک میں شریک ہزاروں کسانوں میں جوش و خروش عروج پر تھا۔ جلسہ سے کسان راج تحریک کے قائدین صادق خان خاکوانی ، نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب چوہدری عزیر لطیف ، حاجی احمد یاراور ارسلان خاکوانی نے بھی خطاب کیا ۔
            سراج الحق نے کہاکہ میں اسلام آباد کے بنگلوں میں رہنے والوں سے جھونپڑیوں میں کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور کسانوں کا حق مانگتاہوں ۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں سیاست اور حکومت ظالم جاگیرداروں اور بے رحم سرمایہ داروں کا کھیل بنادیا گیاہے نام نہاد جمہوریت میں کسانوں اور مزدوروں کی بات کرنے والا کوئی نہیں ۔ جو لوگ کسانوں کی نمائندگی کے دعویدار ہیں انہیں کاشتکاروں اور مزدوروں کی مشکلات کا سرے سے علم ہے نہ ان سے کوئی سروکار ۔ وہ اپنے اقتدار کو طو ل دینے کے لیے عوام کو دھوکہ دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ 68 سال سے ملک پر لٹیروں کے ٹولے کی حکومت ہے ۔ یہ ایک ہی کلب کے لوگ ہیں جو بار بار چہرے بدل کر کبھی کسی پارٹی اور کبھی کسی سیاسی جماعت کی صفوں میں گھس جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اسی کلب نے قومی دولت لوٹ کر ملک کو کنگال کیا اور پھر آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک سے شرمناک شرائط پر قرضے لے کر ملک و قوم کو صہیونی مالیاتی اداروں کا غلام بنایا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ بنک ان لوگوں کو قرضے دیتے ہیں جن کے پاس کروڑوں اور اربوں روپے ہوتے ہیں جبکہ غریب محنت کش اور کسان کو زرعی ادویات ، بیج اور کھاد کے لیے بھی قرضہ نہیں ملتا جس کی وجہ سے زرعی پیداوار شدید متاثر ہوتی ہے ۔
            سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ پاکستانی کسانوں کو بھی وہی حقوق دیے جائیں جو بھارتی کسان کو حاصل ہیں ۔ کسانوں کو بنجرزمینیں آباد کرنے کے لیے سرکاری طور پر زرعی مشینری اور آلات دیے جائیں ، شور زدہ زمینوں کو قابل کاشت بنانے کے لیے نمکیاتی کھادیں مفت مہیا کی جائیں اور کھاد ، بیج و آبپاشی کے لیے ٹیوب ویل لگانے کے لیے بلاسودقرضے دیے جائیں ،چولستان کے کاشتکاروں کو مالکانہ حقوق دیے جائیں ، آئندہ سیزن کے لیے گنے کی فی من قیمت 250 روپے اور کپاس کی 4ہزار روپے فی من مقرر کی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کو ملیں لگانے کے لیے کروڑوں روپے قرضہ مل جاتاہے جبکہ غریب کسان اور مزدوروں کو بیٹی کے ہاتھ پیلے کرنے کے لیے چند ہزار قرضہ بھی نہیں ملتا۔
            سراج الحق نے کہاکہ کسان اب اپنے حقوق کے لیے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ظالم سیاسی برہمنوں اور پنڈتوں کے چنگل سے نجات حاصل نہیں کر لیتے ۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی غریبوں کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے۔ ہم کسانوں اور مزدوروں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی حکومت میں آ کر کاشتکاروں مزدوروں ، طلبہ اور خواتین کو بلاسود قرضے دے گی اور پانچ بڑی بیماریوں کینسر ، دل ، گردے ، تھلیسیمیاکا تمام سرکاری ہسپتالوں میں مفت علاج ہوگا اور تیس ہزار سے کم آمدنی والے خاندانوں کو آٹا ،چاول ، گھی ، چائے اور چینی کی قیمتوں میں سبسڈی دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ عوام ملک سے استحصالی اور ظالمانہ نظام کے خاتمہ کے لیے نام نہاد جمہوری جماعتوں کے فریب سے نکل کرجماعت اسلامی کی صفوں میں آ کر ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کی جدوجہد کریں ۔

Sugar Cane, Cotton, Rice, Wheat, Electrical Problems of Farmers in Pakistan, Latest Energy sources for Farmers of Pakistan, Environment Pollution, Water Resources,

Saturday, 3 October 2015

BHAI PHERO PHOOL NAGAR LOCAL BODIES ELECTION 2015 AND SYMBLE

 BHAI PHERO PHOOL NAGAR LOCAL BODIES ELECTION 2015 AND SYMBLE

Sugar Cane, Cotton, Rice, Wheat, Electrical Problems of Farmers in Pakistan, Latest Energy sources for Farmers of Pakistan, Environment Pollution, Water Resources,