KISAN RAJ KASUR OKARA SAHIWAL 8-10-2015
http://www.paknewslive.com/news-10127
...............................................................................................
https://jamaat.org/ur/news_detail.php?article_id=7108
Sugar Cane, Cotton, Rice, Wheat, Electrical Problems of Farmers in Pakistan, Latest Energy sources for Farmers of Pakistan, Environment Pollution, Water Resources,
http://www.paknewslive.com/news-10127
...............................................................................................
https://jamaat.org/ur/news_detail.php?article_id=7108
ملک کے بجٹ میں پہلا حصہ دفاع اور دوسرا کسان کی فلاح کا رکھا جائے ۔سراج الحق
لاہور8اکتوبر2015ء:امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے
کہا ہے کہ ملک کے بجٹ میں پہلا حصہ دفاع اور دوسرا کسان کی فلاح کا رکھا
جائے ۔ دفاع کے بعد سب سے زیادہ خرچ زراعت پر ہونا چاہئے ۔کسان پیکیج کے
نام پر غریب کسانوں کے ساتھ فراڈ کیا گیا ۔کسان پیکیج کے ذریعے ان
جاگیرداروں کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی گئی جو پہلے ہی کسانوں کا خون چوس
رہے ہیں ۔محنت کاشتکار کرتا ہے اور پھل جاگیر دار اور سرمایہ دار کھاتے ہیں
۔ حکومت اگر کسانوں کا کوئی بھلا چاہتی ہے تو انہیں ان کی محنت کا پورا
معاوضہ دیا جائے ۔چاول ،گنا ،مکئی ،کپاس اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ
کیا جائے ۔بھارت سے آلو پیاز اور ٹماٹر کی تجارت بند کی جائے اور اپنے
کسانوں کو کاشتکاری کیلئے مراعات دی جائیں ۔ لاڑکانہ کے شہزادوں ،لاہور کے
صنعتکاروں پشاور کے خوانین اور بلوچستان کے سرداروں نے عام آدمی کیلئے کچھ
نہیں کیا ۔ظالم سرمایہ دار اور جاگیردار 70سال سے ملک کو لوٹ رہے ہیں
۔جماعت اسلامی اقتدار میں آکر قومی دولت لوٹنے والوں کا کڑا احتساب کرے گی
اور ہم عوام کی قوت سے ان لٹیروں اور ڈاکوﺅں کے گریبان پکڑ لوٹی دولت
نکلوائیں گے ۔بھارت کے ساتھ تجارت کے ذریعے اسے سالانہ اربوں ڈالزکا فائدہ
پہنچانے کے ذمہ داروں کو جیل میں ہونا چاہئے ،22کروڑ کا منصوبہ حکمرانوں کی
کرپشن کی وجہ سے 29ارب تک پہنچ جاتا ہے مگر یہاں کوئی پوچھنے والا نہیں
۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کسان راج تحریک کے زیر اہتمام چیچہ
وطنی،ساہیوال اور اوکاڑہ میں بڑے جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔جلسہ سے
امیر جماعت اسلامی اکاڑہ ڈاکٹر لیاقت علی کوثر ،ارسلان خان خاکوانی
اوررمضان روہاڑی نے بھی خطاب کیا ۔جلسہ میں خواتین نے بھی بڑی تعداد میں
شرکت کی ۔
سینیٹر سراج الحق نے
کہا کہ پاکستان کو کلین اور گرین پاکستان بنانے کیلئے یہاں سے غربت جہالت
اور بے روزگاری کے ساتھ ساتھ کرپشن ،اقربا پروری اور بدامنی کا بھی خاتمہ
کرنا پڑے گا ۔جب تک اقتدار کے ایوانوں میں چور اور ڈاکو بیٹھے ہیں عام آدمی
کی زندگی میں کوئی خوشی نہیں آسکتی ۔قومی ترقی اور خوشحالی کیلئے ”اسٹیٹس
کو “کو دفن کرنا پڑے گا ۔انہوں نے کہا کہ میں عام آدمی کے حقوق کے تحفظ کی
جنگ لڑ رہا ہوں ۔میں ایک کسان کا بیٹا ہوں اور میں نے اپنے ہاتھوں سے
مزدوری کی ہے اس لئے کسانوں اور مزدوروں کے مسائل کو اچھی طرح سمجھتا ہوں
،انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں میں بیٹھے ہوئے سرمایہ دار اور وڈیرے غریبوں کی
پریشانیوں سے آگاہ ہیںاور نہ انہیں دور کرنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ غریب کو
اسی طرح سسکتا اور بلکتا دیکھنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ غریب بھوک کے
ہاتھوں تنگ آکر اپنے بچے اور گردے بیچ رہے ہیں جبکہ ان کے ووٹوں سے ایوان
اقتدار میں پہنچنے والے کو اپنے بنک بیلنس اور فیکٹریوں اورمحلوں میں اضافے
کرتے چلے جارہے ہیں ۔
سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ
جماعت اسلامی پاکستان کو ایسی اسلامی و فلاحی ریاست بنانا چاہتی ہے جس میں
تمام شہریوں کو برابر کے حقوق حاصل ہوں ،اگر کسی غریب کا بیٹا تعلیم ،صحت
اور روز گار سے محروم ہے تو حکمرانوں کا فرض ہے کہ انکے مسائل حل کرے۔انہوں
نے کہا کہ جو حکمران اپنے شہریوں کودووقت کی روڑی نہ دے سکے انہیں حکومت
کا کوئی حق نہیں ۔عام آدمی کو اس ظالمانہ نظام کے خلاف بغاوت کا علم بلند
کردینا چاہئے جو اس استحصالی نظام پر خاموش رہتا ہے وہ بھی اتنا ہی مجرم ہے
جتنے اس نظام کو مسلط کرنے والے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس نظام نے پہلے
ہمارے بڑوںکو پریشانیوں کا شکار کیااور اب بچوں کی خوشیوں کو لوٹ رہے ہیں
۔انہوں نے کہا کہ عوام ان چوروں اور لٹیروں سے نجات چاہتے ہیں تو جماعت
اسلامی کے اسلامی و خوشحال ایجنڈے کا ساتھ دیں اورآئندہ ان ڈاکوﺅں کے فریب
میں نہ آئیں ۔
Sugar Cane, Cotton, Rice, Wheat, Electrical Problems of Farmers in Pakistan, Latest Energy sources for Farmers of Pakistan, Environment Pollution, Water Resources,
No comments:
Post a Comment