http://kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=1555:2013-04-05-09-28-55&catid=3:2012-08-30-18-02-00&Itemid=4
مسلم لیگ ”ن“ کے خادم اعلیٰ پنجاب کی غلط تعلیمی پالیسی سے ہزاروں سکول بند ہونے کا خدشہ ۔ سپیکر پنجاب اسمبلی کے حلقے میں کوٹ کھڑک سنگھ کا پرائمری سکول بند |
جمعہ, 05 اپریل 2013 09:28 |
بھائی پھیرو(زین العابدین سے)مسلم لیگ ”ن“ کے خادم اعلیٰ پنجاب کی غلط تعلیمی پالیسی سے ہزاروں سکول بند ہونے کا خدشہ ۔ سپیکر پنجاب اسمبلی کے حلقے میں کوٹ کھڑک سنگھ کا پرائمری سکول بند ۔ جماعت اسلامی کے اُمیدوار حلقہ این اے 142حاجی محمد رمضان غلط پالیسی کے خلاف کوٹ کھڑک سنگھ میں احتجاجی جلسہ کریں گے ۔ ۔ تفصیلات کے مطابق خادم اعلیٰ پنجاب کی غلط تعلیمی پالیسی کی وجہ سے ہزاروں چلتے سکول بند ہونے کا امکانہے ۔ پالیسی کے تحط پرائمری میں مخلوط تعلیم رائج کر کے لڑکیوں اور لڑکیوں کو ایک سکول میں مخلوط تعلیم دینے کی پالیسی کے تحت صوبہ بھر میں ہزاروں سکول بند کر دئےے جائیںگے ۔ جس سے ایک طرف ہماری اسلامی اور مشرقی روایات کا مذاق اُڑے گا ۔ وہاں اخلاقیات کا جنازہ نکل جائے گا۔ دوسری طرف بچوں کے لئے انگلش میڈیم لازمی قراد دے کر ہماری تعلیمی اور قومی زبان کا بھی بیڑہ غرق ہو جائے گا ۔ دنیا بھر میں تعلیم انکی مادری زبان میں دی جاتی ہے مگر ہمارے ہاں انگریزوں کے غلام حکمرانوں نے انگریزی کو ذریعہ تعلیم بنا کر عوام پر تعلیم کے دروازے بند کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے ۔ خادم اعلیٰ پنجاب نے کتابوں سے ہمارے قومی ہیرو ز قائد اعظم اور علامہ اقبال ، دو قومی نظریہ کے تحت اسلامی ہیروز کے مضامین کورس سے خارج کر کے دو قومی نظریہ کا مذاق اڑایا ہے ۔قائد اعظم کی وارث کہنے والی مسلم لیگ ن کے وزیر اعلیٰ نے دو قومی نظریہ مستحکم کرنے والی تاریخ پر کلہاڑا چلا دیا ہے ۔ اُمیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 142نے کہا ہے کہ اس حلقہ کے مسلم لیگ ن کے سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کے باپ کے نام پر شہر پھولنگر کے کوٹ کھڑک سنگھ کا سکول بند ہو چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہیے کہ وہ سابقہ حکمرانوں کی تعلیم دشمن پالیسیوں کے خلاف سراپا احتجاج بن کر جماعت اسلامی کو ووٹ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ دور حکومت میں لگے سیکرٹری تعلیم کو فوری تبدیل کیاجائے اور بند سکول کو چالو کیا جائے ۔ اور انگریزوں کی تعلیمی پالیسی ختم کر کے مخلوط تعلیم ختم کی جائے ۔ |
No comments:
Post a Comment