BUDGET 2015 REJECTED BY KISAN BORD PAKISTAN 2015
................................................................................................................................................................
BUDGET REJECTED BY KISAN BORD PAKISTAN 2015
http://www.nawaiwaqt.com.pk/E-Paper/Lahore/2015-06-29/page-7/detail-6
لاہور (نیوز رپورٹر) مرکزی صدر کسان بورڈ صادق خاکوانی نے حالیہ مرکزی اور صوبائی بجٹ پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زرعی مداخل، زرعی ادویات، بجلی پر کوئی سبسڈی نہیں دی گئی۔ انھوں نے مزید کہا کہ حکومت اپنی ترجیحات کا ازسرنو تعین کرے اور زراعت کے شعبے کو نظرانداز نہ کرے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت نے کسانوں کو کمزور کرنے کی پالیسیاں اپنا رکھیں ہیں زرعی قرضہ جات پر سود ختم کرنے کا اعلان کیا جائے۔ والی فارم ٹو مارکیٹ کی سڑکوں کا برا حال ہی رہے گا۔ نہروں‘ بیراجوں‘ پشتوں کے لئے رکھے گئے 46.4 ارب روپے بھی محکمہ انہار کے چہیتے ٹھیکیداروں‘ کرپٹ افسران کی جیبوں میں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کیا ہی اچھا ہوتا اگر اس خطیر رقم کو کالاباغ ڈیم اور دوسرے ڈیم بنانے پر خرچ کیا جاتا اور ٹیوب ویلوں کیلیے بجلی پر سب سڈی دیکر فلیٹ ریٹ مقرر کئے جاتے۔ گرین ٹریکٹر، زرعی جدید مشینری، لائیو سٹاک کیلیے رکھے گئے دس ارب روپے سے بھی عام کسان کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ قرعہ اندازی کا ڈرامہ رچا کر سستے ٹریکٹر اور مشینری بھی اپنے منظور نظر افراد اور متوالوں کو دی جائے گی۔ انھوں نے ارکان اسمبلی سے اپیل کی کہ کسان کش بجٹ منظور نہ کریںاور اپوزیشن اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔
Sugar Cane, Cotton, Rice, Wheat, Electrical Problems of Farmers in Pakistan, Latest Energy sources for Farmers of Pakistan, Environment Pollution, Water Resources,
No comments:
Post a Comment