Wednesday, 8 May 2013

MALAK ,AND DOGER WILL SUPORT HAJI RAMZA .2013

MALAK ,AND DOGER WILL SUPORT HAJI RAMZA .2013

ملک برادری کے درجنوں سرکردہ افراد ، مذہبی جماعتوں اور ڈوگر برادری نے جماعت اسلامی کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔ ترازو کے ترانوں سے علاقے بھر کے در و دیوار گونجنے لگے پی ڈی ایف چھاپیے ای میل
بدھ, 08 مئی 2013 18:04
بھائی پھیرو(زین العابدین سے)ملک برادری کے درجنوں سرکردہ افراد ، مذہبی جماعتوں اور ڈوگر برادری نے جماعت اسلامی کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔ ترازو کے ترانوں سے علاقے بھر کے در و دیوار گونجنے لگے ۔ مسلم لیگ ”ن“”    ق“ اوعر جماعت اسلامی میں کانٹے دار مقابلہ ہو گا ۔ تفصیلات کے مطابق علاقے بھر میں ملک برادری کے درجنوں سرکردہ رہنماﺅں جن میں ملک عباس ، ملک محمد الیاس ، ملک محمد اکرم ، ملک محمد عثمان ، ملک بابر ، ملک محمد صدیق ، ملک ڈاکٹر لیاقت علی ، ملک محمد اکرام ، ملک خلیل احمد ، ملک محمد یاسر ، ملک گلزار احمد وغیرہ شامل ہیں ، نے جماعت اسلامی کی حمایت کر کے حلقہ این اے 142کے اُمید وار حاجی محمد رمضان ، پی پی 183کے چوہدری محمد عرفان ، پی پی 184کے سردار نور احمد ڈوگر کی پوزیشن مضبوط کر دی ۔ دوسری طرف علاقے بھر میں ترازو کے ترانے نے دھوم مچا رکھی ہے ۔ ڈوگر برادری اور مذہبی جماعتوں نے بھی جماعت اسلامی کی حمایت شروع کر رکھی ہے ۔ اس طرح اس حلقہ میں اصل مقابلہ مسلم لیگ ن ، مسلم لیگ ق اور جماعت اسلامی کے اُمیدواروں کے درمیان ہو گا ۔ گذشتہ روز اُمیدواروں نے جگہ جگہ جلسے ، ریلیاں اور جلسے منعقد کئے ۔ انتخابی مہم کے آ خری ایام میں تمام سیاسی پارٹیاں ووٹروں کو اپنی طرف متوجہ کرنے نے لئے پورا زور لگا رہی ہیں ۔ علاقے میں عوام کی اکثریت سابقہ ، بار بار اور باری باری منتخب ہونے ولے اُمید واروں سے اُکتا کر جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کی طر ف دیکھ رہے ہیں ۔ اصل فیصلہ گیارہ مئی کو ہو گا ۔http://kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=137:2013-05-08-18-04-58&catid=3:2013-04-24-07-39-07&Itemid=4

No comments:

Post a Comment