BHAI PHERO DACO RAJ.THREE INCEDENTS OF ROBBERY IN PHOOL NAGAR CITY.30-10-2013
http://kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=1356:2013-10-31-08-26-21&catid=16:2013-04-24-19-20-06&Itemid=12
http://kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=1356:2013-10-31-08-26-21&catid=16:2013-04-24-19-20-06&Itemid=12
ھائی پھیرو شہر میں ڈاکو راج ۔ ایک ہی رات میں ڈکیتی اور چوری کی پانچ وارداتوں میں مسلح ڈاکو شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار |
جمعرات, 31 اکتوبر 2013 08:25 |
بھائی پھیرو(زین العابدین سے)بھائی پھیرو
شہر میں ڈاکو راج ۔ ایک ہی رات میں ڈکیتی اور چوری کی پانچ وارداتوں میں
مسلح ڈاکو شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر لاکھوں روپے نقدی
بھائی پھیرو(زین العابدین سے)بھائی پھیرو شہر میں ڈاکو راج ۔ ایک ہی رات
میں ڈکیتی اور چوری کی پانچ وارداتوں میں مسلح ڈاکو شہریوں کو تشدد کا
نشانہ بنا کر لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ۔ چار روز سے
مسلسل ڈکیتیوں کی وجہ سے شہری خوف و ہراس میں مبتلا ۔ تفصیلات کے مطابق
ڈکیتی کی پہلی واردات میں گذشتہ رات دو ہونڈا ون ٹو فائیو موٹر سائیکلوں پر
سوار پانچ مسلح نا معلوم ڈاکو اندرون اڈا بھائی پھیرو پر واقع جنرل سٹور و
پان شاپ میں گھس آ ئے اور آ تے ہی گن پوائنٹ پر دُکان کے مالک ندیم حسین
عرف بھولا اور گاہکوں کو گن پوانٹ پر یر غمال بنا لیا اور اسلحہ کے زور پر
ڈاکوﺅں نے ساڑھے پانچ لاکھ روپیہ نقدی اور تین موبائل اور پندرہ ہزار روپے
کا سامان لوٹ لیااور اسلحہ لہراتے اور نعرے مارتے ہوئے فرار ہو گئے ڈکیتی
کی دوسری واردات میں دس مسلح ڈاکوﺅں نے بھائی پھیرو شہر کی مدینہ کالونی کے
رہائشی محمد شفیع ماچھی اور اس کے اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنا کر ایک
کمرے میں بند کر دیا اور پورے گھر کے لاکھوں روپے کے زیورات نقدی اور قیمتی
سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ انہی ڈاکوﺅں نے گلی میں جاتے ہوئے کالا نامی
شخص سے پچیس ہزار روپے نقدی اور موبائل چھین لیا ۔ ڈکیتی کی چوتھی واردات
میں پندرہ مسلح ڈاکو محلہ گلشن آ باد کے منشاءمستری کے گھر دیواریں پھلانگ
کر گھس آئے اور اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنا کر ایک کمرے میں بند کر دیا
۔اسی اثنا پتا چلنے پر اہل محلہ نے گھیرا ڈالا تو ڈاکو اندھا دھند فائرنگ
کرتے موقع سے فرارہو گئے ۔ چوری کی پانچویں واردات میں ملزمان شمشاد ،
جمشید اور رفیق نے کانویں بلاکا سنگھ کی رہائشی نسرین بی بی کے گھر کے تالے
توڑ کر ہزاروں روپے کے زیورات ، نقدی اور سامان لوٹ لیا ۔
|