Sunday, 6 October 2013

FIRE HIT LAHORE FEED MILLS.BHAI PHERO PHOOL NAGAR .6-10-2013


FIRE HIT LAHORE FEED MILLS.BHAI PHERO PHOOL NAGAR .6-10-2013


http://kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=1210:2013-10-06-13-36-03&catid=16:2013-04-24-19-20-06&Itemid=12

فیڈ مل کے گودام میں آ گ لگنے سے کروڑوں روپے کا نقصان،میونسپل کمیٹی بھائی پھیرو میں فائر بر یگیڈ نہ ہونے سے دور دراز سے فائر بر گیڈ منگوائے گئے مگر ان کے آ نے تک گودام میں پڑی ہر چیز خاکستر بن گئی پی ڈی ایف چھاپیے ای میل
اتوار, 06 اکتوبر 2013 13:35
بھائی پھیرو(زین العابدین سے)فیڈ مل کے گودام میں آ گ لگنے سے کروڑوں روپے کا نقصان ۔آگ کے شعلے کئی گھنٹے تک آ سمان سے باتیں کرتے رہے ۔ میونسپل بھائی پھیرو(زین العابدین سے)فیڈ مل کے گودام میں آ گ لگنے سے کروڑوں روپے کا نقصان ۔آگ کے شعلے کئی گھنٹے تک آ سمان سے باتیں کرتے رہے ۔ میونسپل کمیٹی بھائی پھیرو میں فائر بر یگیڈ نہ ہونے سے دور دراز سے فائر بر گیڈ منگوائے گئے مگر ان کے آ نے تک گودام میں پڑی ہر چیز خاکستر بن گئی ۔ تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو کے انڈسٹریل زون میں واقع لاہور فیڈ مل کے گودام میںگزشتہ روز تقریبا صبح آٹھ بجے اچانک آ گ بھڑک اُٹھی ۔ مل انتظامیہ نے تحصیل ایڈ منسٹریشن کو مدد کی اپیل کی لیکن میونسپل کمیٹی بھائی پھیرو میں فائر بر یگیڈ نہ ہونے سے آگ بجھانے میں تاخیر کی وجہ سے دیکھتے ہی دیکھتے آ گ نے سارے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور شعلے آ سمان سے باتیں کرنے لگے ۔ نکلنے والے دھوئیں کے گہرے بادلوں نے گردو نواح کواپنی لپیٹ میں لے لیا ۔کافی دیر بعد ریسکیو 1122کی ٹیمیں اور پتوکی ،نشاط چونیاں اور دیگر نواحی میونسپل کمیٹیوںسے کئی فائر بر یگیڈموقع پر پہنچ کر آ گ بجھانے کی کوشش کرنے لگے ۔بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے نزدیکی ٹیوب ویلوں سے پانی کا حصول مشکل بن گیا ۔ آ گ کی وجہ سے گودام کی چھت گر گئی اور دیواروں میں دراڑیں پر گئیں ۔ گودام میں پڑا کروڑوں روپے کی خوراک،سویا بین، بار دانہ،کیمیکل ، زرعی اجناس اور مشینری جل کر کوئلہ بن گئیں ۔ آگ کا سن کر ایس ایچ او تھانہ صدر صدر بھائی پھےرو ملک محمد اشرف کے حکم پر دینا ناتھ چوکی کے انچارج سب انسپکٹر ملک قربان پولیس کی بھاری نفری لے کر موقع پر پہنچ گئے اورآگ بجھانے کے عمل میں مدد کرتے رہے ۔نو گھنٹے گزر جانے کے باوجود ابھی تک آگ پر پوری طرح قابو نہیں پایا جاسکا۔ضلعی اور تحصیل انتظامیہ کے کسی بھی مجاز افسر نے موقع پر آنے کی زحمت گوارہ نہیں کی کیونکہ با وثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ انتطامیہ کے سارے افسران بمع عملہ مسلم لیگ ،،ن،،کیلیے خفیہ طور پر بلدیاتی حلقہ بندیاں بنانے میں مصروف ہیں۔لاہور فیڈ کے ایڈمن ©،،ر،،کرنل فرحان جعفری نے فون پر بتایا کہ اندازہ ہے کہ آگ بجلی کا سرکٹ شارٹ ہونے سے لگی اور نقصان کا صحیح اندازہ آگ بجھ جانے کے بعد لگیا جا سکے گا ۔موقع پر موجود حلقہ این اے 142کے سابق اُمیدوار قومی اسمبلی حاجی محمد رمضان نے صحافیوں کو بتایا کہ اس سے قبل بھی بھائی پھیرو اور گردو و نواح میں آ گ لگنے کے واقعات میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے اور اربوں روپے کا سامان جل گیا ۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار محمد عارف نکئی ، سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں اور اقتدار میں رہنے والے دیگر سیاست دانوںنے کئی بار میونسپل کمیٹی بھائی پھیرو کو فائر بر یگیڈ مہیا کرنے کے جھوٹے وعدے کئے مگر یہاں فائر بر یگیڈ مہیا نہ ہو سکا ۔ اگر میونسپل کمیٹی کے پاس آ گ بجھانے کا انتظام ہوتا ہو شائد اتنا بڑا جانی و مالی نقصان نہ ہوتا انہوں نے صنعت کار خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھائی پھیرو کے عوام اور انڈسٹری کو آ گ سے نقصانات سے بچانے کے لئے فوری طور پر فائر بر یگیڈ مہیا کریں

No comments:

Post a Comment