Sunday, 5 January 2014

BIG ELECTRICITY THIEVES SHOULD BE PUNISHED TO STOP WAPDA LOSSES.5-1-2014

BIG ELECTRICITY THIEVES SHOULD BE PUNISHED TO STOP WAPDA LOSSES.5-1-2014
http://kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=1851:2014-01-05-11-44-29&catid=16:2013-04-24-19-20-06&Itemid=12
جب تک بجلی چور مگر مچھوں کو نہیں پکڑا جاتا بجلی چوری بند نہیں ہو گی،سیاسی و سماجی کارکن پی ڈی ایف چھاپیے ای میل
اتوار, 05 جنوری 2014 11:43
بھائی پھیرو(زین العابدین سے)جب تک بجلی چور مگر مچھوں کو نہیں پکڑا جاتا بجلی چوری بند نہیں ہو گی ۔ بھاری جرمانوں کا پھندا عام آدمی کے گلے میں ڈالا جائے گا ۔ با اثر بجلی چور اور بڑے بڑے افسران بچ نکلیں بھائی پھیرو(زین العابدین سے)جب تک بجلی چور مگر مچھوں کو نہیں پکڑا جاتا بجلی چوری بند نہیں ہو گی ۔ بھاری جرمانوں کا پھندا عام آدمی کے گلے میں ڈالا جائے گا ۔ با اثر بجلی چور اور بڑے بڑے افسران بچ نکلیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار سرائے مغل کے سیاسی و سماجی کارکنوں نے اپنے پنے بیانات میں کیا ۔ کسان بورڈ ضلع قصور کے صدر چوہدری رحمت اللہ نے کہا کہ بڑے بڑے با اثر لوگ اور محکمہ واپڈا کے افسران ملی بھگت سے بجلی چوری میں ملوث ہیں جب تک ان با اثر افراد کو نہیں پکڑا جاتا بھاری جرمانے بجلی چوری کو بند نہیں کرا سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ واپڈا کے کرپٹ افسران بجلی چوری کروا کے اوور بلنگ کر کے یہ بل عام آ دمیوں پر ڈال دیتے ہیں ۔ٹیوب ویل کے صارفین کو لاکھوں یونٹ ڈال کر پھر بل صحیح کرواتے وقت بھی ان سے نذرانے وصول کرتے ہیں ۔ جماعت اسلامی ضلع قصور کے سیاسی امور کے صدرسردار نور احمد ڈوگر نے کہا کہ حکمران پارٹی کے با اثر افراد کو بجلی چوری کرنے کی کھلی چھٹی ہے ان کے ٹیوب ویل کارخانے اور اے سی ڈائریکٹ چل رہے ہیں انکو کوئی پوچھنے والا نہیں ۔حکومت کی طرف سے بجلی چوری روکنے کے لئے نافذ کئے جانے والا بھاری جرمانوں کا آ رڈیننس اُس وقت تک موثر نہیں ہو سکتا جب تک ان با اثر افراد پر ہاتھ نہیں ڈالا جاتا اور محکمہ واپڈا کے کرپٹ افسران کو نوکریوں سے بر خواست نہیں کیا جاتا بجلی چوری بند نہیں ہو سکتی ۔ سماجی رہنماءچوہدری بشیر ظفر بلیریا نے کہا کہ محکمہ واپڈا کے ملازمین خود بجلی چوری کروا کے چوری شدہ یونٹوں کے بل عام صارفین پر ڈال دیتے ہیں اس علاقے میں کئی کسانوں کو بیس بیس لاکھ روپے سے زائد کے بل ڈال دئےے گئے ہیں جبکہ با ثرافراد ماضی کی طرح بڑی دیدہ دلیری سے بجلی چوری کر رہے ہیں ان رہنماﺅں نے مطالبہ کیا کہ واپڈ امیں اور بلنگ کو روکا جائے ۔ کرپٹ افسران کو نوکریوں سے بر خواست کیا جائے اور بجلی چوری میں ملوث چھوٹی مچھلیوں کو پکڑنے کی بجائے بڑے بڑے مگر مچھوں کو پکڑا جائے ۔

No comments:

Post a Comment