Wednesday, 22 January 2014

INDIAN WATER WAR.INDIA IS MAKING KARTHAI DAM ON CHENAB.KBP CONDEMNED.22-1-2014

INDIAN WATER WAR.INDIA IS MAKING KARTHAI DAM ON CHENAB.KBP CONDEMNED.22-1-2014
http://jamaat.org/ur/news_detail.php?article_id=4056

بھارت دریائے چناب کو خشک کرنے کے لئے"کرتھائی ڈیم "بنارہاہے


لاہور22جنوری2014ء: کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ملک محمد رمضان روہاڑی نے کسان بورڈ کی "واٹر کمیٹی ©"کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت نے دریائے چناب کا پانی بند کرنے کے لئے ایک نیا ءکرتھائی ڈیم بنانے کا آغاز کر دیا ہے اس ڈیم کا منصوبہ گذشتہ سال 4-9-2013 کو بنایا گیا ۔ یہ ڈیم دریائے چناب پر پہلے سے بننے والے بگلی ہارڈیم سے پانچ گنابڑا ہو گا اور اس کی تکمیل کے بعد دریائے چناب میں پانی کی مزید کمی واقع ہو جائے گی ۔ انہوں نے اس امر پر حیرت کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان واٹر کمیشنر مرزا آصف بیگ اس سے بے خبر ہیں ۔جبکہ پاکستانی حکومت کشمیر اور پاکستانی دریاﺅں پر ڈاکہ ڈالنے والے دشمن ملک انڈیا سے پیار کی پینگیں بڑھا کر تجارتی معاہدے کرنے کے لئے بے قرار ہیں ۔ اس سے قبل بھی انڈیا نے ہمارے دریاﺅں پر درجنوں ڈیم بنا کر پانی کا رخ اپنی طرف موڑ کر سندھ طاس معاہدے کی دھجیاں بکھیررکھی ہیں ۔ گذشتہ دنوں پاکستانی حکومت نے کشن گنگا اور بگلی ہار ڈیم پر اپنا مقدمہ جیتنے کا پروپیگنڈا کر کے پاکستانی قوم کو بے وقوف بنانے کی جوکوشش کی اس نئے کرتھائی ڈیم کی تعمیر سے اُس نا م نہاد معاہدے کی کامیابی کے ڈھول کا بھی پول کھل گیاہے ۔ انہوںنے حکمرانوں کے انڈیا کو موسٹ فیورٹ نیشن قرار دینے کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھارت ہمارا پانی بند کر کے ہمارے ملک کو ایتھوپیا اور صومالیہ بنانا چاہتا ہے مگر تاجر حکمران اپنے ذاتی مفادات کی وجہ سے انڈیا کے ساتھ پیار کی پینگیں بڑھا رہے ہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انڈیا کی آ بی جارحیت کا حکومت کو فوری نوٹس لیکر حکومت اسے عالمی عدالت میں اٹھائے ، بگلی ہار ڈیم اور کشن گنگا ڈیم پر ہونے والے معاہدوں کے لئے فیکٹ فائنڈنگ کمیشن بنا یا جائے اور انڈیا کی آبی دہشت گردی پر فوری طور پر اے پی سی بلا کر متفقہ قومی لائحہ عمل بنایا جائے۔

No comments:

Post a Comment