HUSAIN AHMED FIRST ANNEVERSERY IN BHAI PHERI PHOOL NAGAR BY JAMAT ISLAMI.7-1-2014
http://kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=1867:2014-01-07-15-43-17&catid=4:2013-04-24-07-39-18&Itemid=9
http://kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=1867:2014-01-07-15-43-17&catid=4:2013-04-24-07-39-18&Itemid=9
سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد عالم اسلام اور پاکستان کے عظیم لیڈر،عاشق رسول ،نڈراور اتحاد امت کے داعی تھے، عثمان غنی |
منگل, 07 جنوری 2014 15:42 |
بھائی پھیرو(زین العابدین سے)سابق امیر
جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد عالم اسلام اور پاکستان کے عظیم
لیڈر،عاشق رسول ،نڈراور اتحاد امت کے داعی تھے ۔بحرانوں میں گھری قوم کو
مشکلات سے نکالنے کیلیے ایسے
بھائی پھیرو(زین العابدین سے)سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین
احمد عالم اسلام اور پاکستان کے عظیم لیڈر،عاشق رسول ،نڈراور اتحاد امت کے
داعی تھے ۔بحرانوں میں گھری قوم کو مشکلات سے نکالنے کیلیے ایسے رہنماﺅں کی
ضرورت ہے۔انکی وفات کی پہلی برسی پرمنعقدہ تعزیتی ریفرنس سے سیاسی
اورمذہبی رہنماﺅں کا خطاب ۔تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان ،متحدہ
مجلس عمل اورملی یکجہتی کونسل کے سابق صدر قاضی حسین احمد کی وفات کی پہلی
برسی پر جماعت اسلامی ضلع قصور کے زیر اہتمام منعقدہ ایک تعزیتی ریفرنس سے
خطاب کرتے امیر جماعت اسلامی ضلع قصور عثمان غنی، سابق اُمرا میاں مختار
احمد ، حافظ نذیر احمد ، امیر زون ملک محمد صدیق ،مقامی امیر ڈاکٹر داﺅد
پرویز ،سابق اُمیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 142حاجی محمد رمضان ،سابق
اُمیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 184سردار نور احمد ڈوگر ، پی پی
183چوہدری عرفان محمود ، جمعیت العلمائے پاکستان کے سابق ضلعی صدر سید ذاکر
حسین شاہ ، جمعیت العلمائے اسلام کے رہنما ءمولانا عبد العزیز ، جمعیت
اہلحدیث کے حافظ محمد حنیف شیر نگری ،،مرکزی ڈسٹرکٹ یونین آ ف جنرلٹس کے
صدر تنویر اسلم خاں ، پریس کلب سرائے مغل کے صدر یوسف ندیم ، ، پی پی 184کے
مسلم لیگ ق کے سابق اُمید وار الحاج محمد ممتاز خالد بھٹی ، عوامی پریس
کلب کے ملک محمد اکرام بلا اور دیگر کئی سیاسی سماجی و مذہبی رہنماﺅں نے
کہا ہے کہ مرحوم جماعت اسلامی ،ملک اور عالم اسلام کے مجاہد لیڈر تھے وہ
محب وطن سیاستدان تھے اور ملکی اور بین الاقوامی سیاسی تاریخ میں انکا
کردار ایک درخشاں ستارے کی مانند ہے۔وہ مولانا مودودی کے دیرینہ ساتھی تھے
اور انہوں نے اپنی ساری زندگی اللہ کے دین کی سربلندی کیلیے وقف کیے رکھی
اور امت مسلمہ کے اتحاد اور یکجہتی کیلیے کوشاں رہے ۔انکی وفات سے عالم
اسلام،پاکستان اور جماعت اسلامی ایک زیرک،مخلص،جرائت مند،نڈر،اور دیانتدار
اور دین دار ساتھی سے محروم ہوگئی ہے ایسے رہنما صدیوں بعد پیدا ہوتے
ہیں۔انکی وفات ایک سانحہ عظیم تھا انکا خلا بڑی مشکل سے پر ہوگا۔ اس وقت
ملک فرقہ وارانہ دلدل میں دھنس چکا ہے اور ملک میں اتحاد و یکجہتی پیدا
کرنے کیلیے قاضی حسین احمد جیسے لیڈروں کی اشد ضرورت ہے۔ اجلاس کے آخر میں
انکے لیے دعائے مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی گئی اورپسماندگان کیلیے
صبر جمیل کی دعا بھی کرائی گئی ۔
|
No comments:
Post a Comment