Monday, 24 February 2014
کسان بورڈ کی تربیتی ورکشاپ 27فروری کو منصورہ میں شروع ہوگی
لاہور24فروری2014ء: کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ملک محمد رمضان روہاڑی نے اپنے دفتر میں دور دراز اے آئے کسانوں کو بریفنگ دیتے کہا کہ کسانوں کی اخلاقی ،پیشہ ورانہ ور زرعی تربیت کیلیے کسان بورڈ پاکستان نے 26,27,28 بروزبدھ ،جمعرات اور جمعہ کوتین روزہ تربیتی پروگرام کو حتمی شکل دے دی ہے اور تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔یہ تربیت گاہ منصورہ لاہور کے ایڈیٹوریم میں منعقد ہوگی جس میں ملک کے کسان بورڈ کے چاروں صوبوں کے صوبائی ،ڈویژنل ،ضلعی و تحصیلی عہدیداران ،اورکسان شامل ہونگے ۔انکے لیے طعام اور رہائش کیلیے موسم کے مطابق انتظام کر لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دوردراز سے کسانوں کے قافلے لاہور پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات حاجی محمد رمضان نے کسانوں کو بتایا کہ ملک کے نامور زرعی ماہرین ،سائنسدان ،ترقی پسند کاشتکار اپنے تجربات کی روشنی میں کسانوں کو جدید زراعت اور ٹیکنالوجی کے ایسے طریقے بتائیں گے کہ جن سے روایتی فصلات کی بجائے ایسی غیر روایتی فصلات کاشت کی جائیں جن پر لاگت کاشت نہایت کم آئے اور فی ایکڑ پیداوار اور آمدنی میں بے انتہا اضافہ ہو،کاشتکاروں کو پانی کی بچت کیلیے ٹنل فارمنگ، سپرنکلنگ اریگیشن ،مہنگی بجلی اور مہنگے تیل سے بچت کیلیے سولر انرجی ،ونڈ انرجی ،بائیو گیس اور دیگر توانائی کے جدید ترین ذرائع سے آگاہ کیا جائے گا۔ملک بھر سے آئے ترقی پسند کاشتکار پیداوار اور آمدنی بڑھانے کے اپنے تجربات سے آگاہی دیں گے ۔ڈیری فارمنگ ،مرغبانی ،باغبانی اور زراعت سے متعلقہ دیگر منافع بخش طریقوں پر بھی لیکچروں کا اہتمام کیا گیا ہے۔کسانوں کی اخلاقی اور مذہبی تربیت کیلیے ملک بھر کے معروف اور نامور دینی سکالر اتحاد امت اور ملک سے بد امنی و دہشت گردی کی روک تھام کیلیے لیکچر دیں گے۔اجلاس میں کسانوں کے مسائل کے حل کیلیے چاروں صوبوں سے آئے کسانوں سے مشورہ کر کے ٹھوس تجاویز مرتب کر کے ستر فی صد دیہی آبادی کے مسائیل کے حل کرنے کیلیے آئیدہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔حاجی محمد رمضان نے کہا کہ یہ تربیت گاہ ملک بھر کے کسانوں کے مسائل حل کرنے میں ایک سنگ میل ثابت ہوگی۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment