Thursday, 20 February 2014

WATER WILL END IN PAKISTAN.ASIA DEVELOPMINT BANK REPORT.21-2-2014


WATER WILL END IN PAKISTAN.ASIA DEVELOPMINT BANK REPORT.21-2-2014
http://www.nawaiwaqt.com.pk/%D8%A8%D9%82%DB%8C%DB%81-%D9%86%DB%8C%D9%88%D8%B2/21-Feb-2014/283342

ان میں پانی کی قلت بڑھ رہی ہے‘ موجودہ ذخائر 30 دن کی ضروریات پوری کر سکتے ہیں : ایشیائی ترقیاتی بینک

21 فروری 2014 0
لاہور(آئی این پی) ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ موجودہ آبی ذخائر سے  پاکستان کی صرف 30 دن کی ضرورت کو پورا کیا جاسکتا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موسم میں ہونے والی مختلف تبدیلیاں آبی ذخائر پر منفی اور مثبت اثرات مرتب کرتی ہیں جن کے باعث بعض اوقات ملک میں موجود آبی ذخائر بھی بھر نہیں پاتے۔  بینک کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں پانی کی سب سے زیادہ قلت کا سامنا پاکستان کو ہے جہاں پر پانی کی قلت دن بدن بڑھتی جارہی ہے۔ پاکستان میں نہ صرف زرعی شعبہ کو پانی کی قلت درپیش ہے بلکہ انسانی ضروریات کیلئے پانی کی دستیابی بھی فی کس 1 ہزار کیوبک میٹر سالانہ سے کم ہے۔ پاکستان سے ملتے جلتے موسم کے ممالک میں پانی کے 1 ہزار دن کے ذخیرہ کی سفارش کی جاتی ہے لیکن پاکستان میں موجودہ آبی ذخائر سے ملک کی صرف 30 دن کی ضروریات کو پورا کیا جاسکتا ہے۔اے ڈی بی نے غذائی تحفظ کے استحکام اور زرعی پیداوار میں اضافہ کیلئے پانی کے ذخائر، تقسیم اور آبپاشی کے پانی کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات کو انتہائی اہم قرار دیا ہے

No comments:

Post a Comment