Saturday, 13 September 2014

KISAN BORD PAKISTAN DEMANDS THE PRICE OF SUGER CANE TO BE 250/MAUND.13-9-2014


KISAN BORD PAKISTAN DEMANDS THE PRICE OF SUGER CANE TO BE 250/MAUND.13-9-2014
http://jamaat.org/ur/news_detail.php?article_id=5193

مرکزی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی نااہلی، یوریا کھاد کے بحران کا خدشہ


لاہور12ستمبر2014ء:مرکزی صدر کسان بورڈ پاکستان سردار ظفر حسین خان نے کہا ہے کہ 8لاکھ ٹن یوریا کھاد کی درآمد کے فیصلے میں غیر معمولی تاخیر کے سبب ملک میں یوریا کھاد کا سنگین بحران پیدا ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے جس سے گندم کاشت متاثر ہونے کے علاوہ یوریا کھاد کی قیمت میں 20تا25فیصد اضافہ ہو سکتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ماضی میں ماہ ستمبر میں درآمدی یوریا کھاد کی آمد شروع ہوجاتی تھی جب کہ 15نومبر سے سندھ اور یکم دسمبر سے پنجاب میں گندم کی کاشت شروع ہو جاتی ہے۔ 8لاکھ ٹن کا شارٹ فال پورا کرنے کے لےے امپورٹ ٹینڈر جاری ہونا ہے جو کہ ابھی تک نہیں ہوئے۔ امپورٹ میں تاخیر کے باعث قیمتوں میں 20تا25فیصد اضافہ ہو جائے گا جس سے کاشت کاروں کی مشکلات مزید بڑھ جائیں گی۔ حکومت اس اہم مسئلے پرفوری اقدامات اٹھائے۔
نارووال، حافظ آباد، منڈی بہاﺅالدین اور پنڈی بھٹیاں میں سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے دوران مرکزی صدر نے سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انھیں اس بات کا یقین دلایا کہ اس مشکل کی گھڑی میں آپ تنہا نہیں، آپ کے مال مویشی اور فصلوںکو پہنچنے والے نقصان کی تلافی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انھوں نے حکومت پنجاب سے اپیل کی کہ وہ سیلاب زدہ متاثرہ علاقوں کو فوری طور پر آفت زدہ قرار دے اور جانی، مالی نقصان کی فوری تلافی کی جائے۔ آبیانہ معاف کیا جائے، زرعی قرضوں کی وصولی کو 3سال کے لےے موخر کر دیا جائے

No comments:

Post a Comment