Friday, 30 November 2012

SUGER MILLS ARE LOOTING FARMERS 30-11-2012


دوڑ:شوگرملزمافیا کی ملی بھگت،کاشتکاروں کوکروڑوں روپےکی ادائیگی نہ ہوسکی

دوڑ(پ ر)شوگر ملز مافیا کی ملی بھگت۔کاشتکار پریشان۔سانگھڑ شوگر ملز سے کاشتکاروں کو کروڑوں روپے کی ادائیگی نہ ہوسکی۔تفصیلات کے مطابق سندہ حکومت کی نااہلی کے سبب سندہ کی 30 سے زائد شوگر ملوں نے یکم نومبر کی بجائے تاخیر سے کریشنگ کا آغاز کیا۔سبب سے پہلے مٹیاری ۔سانگھر اور خیرپور شوگر ملز نے کریشنگ کا آغاز کیا۔جبکہ دیگر شوگر ملوں نے ایک ماہ کی تاخیر سے کریشنگ کا آغاز کیا ہے۔جسکے سبب کاشتکاروں کو گندم کی بوائی میں شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے گنے کا فی من نرخ172روپے مقرر کرنے کے سبب شوگر ملز مالکان پریشانی کا شکار ہیں۔گنے میں ریکوری کم ہونے اور چینی کے ریٹ نہ بڑھنے کے سبب شوگر ملز مالکان نے ایک اجلاس کے دوران ملیں تاخیر سے چلانے کا فیصلہ کیا۔جسکے سبب کاشتکاروں نے گندم کاشت کرنے کے لئے گنے کی کٹائی کرکے مٹیاری اور سانگھڑ شوگر ملوں کو گنے کی سپلائی شروع کی۔اور اب تک ان ملوں کو لاکھوں من گنا پہنچ چکا ہے۔ذرائع کے مطابق مٹیاری شوگر ملز نے ایک ماہ اور سانگھرشوگر ملز نے گذشتہ پندرہ روز کے دوران آنے والے لاکھوں من گنے کے کاشتکاروں کو ان کے کروڑوں روپے کی ابھی تک ادائیگی نہیں کی ہے۔جسکی وجہ سے کاشتکار شدید مالی پریشانی کا شکار ہیں۔ذرائع کے مطابق قوانین کے مطابق شوگر ملیں15یوم کے اندر اندر کاشتکاروں کو ادائیگی کرنے کی پابند ہیں۔بصورت دیگر کاشتکار کین کمیشنر اور عدالت سے رجوع کرسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق ضلع بدین کی چند ملوں نے ضلع نوابشاہ کے کاشتکاروں کو گذشتہ سال کے لاکھوں روپوں کی ابھی تک ادائیگی نہیں کی ہے۔کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ شوگر ملیں تاخیر سے چلنے کے سبب وہ گنے کی کٹائی کرنے پر مجبور ہوگئے۔کیونکہ اگر وہ کٹائی نہیں کرتے تو گندم کی کاشت نہیں ہوسکتی تھی۔جس کی وجہ سے مل مالکان نے کاشتکاروں کی مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نہ صرف غیر قانونی کٹوٹی کی بلکہ ابھی تک انکے کروڑوں روپے کی بھی ادائیگی نہیں کی ہے۔کاشتکاروں نے متنبہ کیا کہ اگر غیر قانونی کٹوٹی واپس نہیں کی گئی اور انہیں رقم کی ادائیگی نہ ہوئی تو وہ نہ صرف احتجاج کریں گے۔بلکہ آئندہ گنے کی کاشت بھی نہیں کریں گے۔کاشتکاروں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس سلسلے میں جلد از جلد کاروائی کی جائے۔http://www.paknewslive.com/daur-news

Thursday, 29 November 2012

PAKISTAN KISAN BORD KA MULK GEER IHTJAJ NAWAI WAQT 30-11-2012





لاہور (نامہ نگاران) کسان بورڈ پاکستان کی کال پر گزشتہ روز پنجاب کے کئی شہروں میں کسانوں نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرے کئے اور ریلیاں نکالیں۔ کسان رہنماﺅں نے کہا کرپٹ حکمرانوں نے زراعت کا بیڑا غرق کر دیا۔ حکومت کسانوں کے مطالبات پر سنجیدگی سے توجہ دے حکومت پانی، ڈیزل، بجلی اور بیج کی مد میں سبسڈی دے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو احتجاج جاری رکھیں گے، خوشاب جوہر آباد سے نامہ نگار کے مطابقکسان بورڈ ضلع خوشاب کے کسانوںنے کسان بورڈ کے آفس کے باہر زبردست مظاہرے کی قیادت ضلعی صدر اختر اسلام بالی ایڈووکیٹ نے کی۔اس موقع پر ایک متفقہ طور پر قرار داد منظور کی گئی جس میں کہا گیا کہ اگر حکومت نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منظور ہونے والے کسانوں کے گیارہ مطالبات پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو مرکزی قیادت کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے کسان ملک گیر احتجاج کریں گے۔بہاولپور سے نامہ نگار کے مطابق کمشنر آفس کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور مظاہرین نے کہا کہ شوگر ملوں نے نومبر کے پہلے ہفتہ گیٹ کھول کر کرشنگ سیزن کا آغاز کرنا تھا ابھی تک نہیں ہوسکا گنا کی قیمت 280 روپے فی من مقرر کی جائے۔ کپاس کی قیمت 5000 روپے فی من مقرر کی جائے کیونکہ موجودہ قیمت سے لاگت پوری نہیں ہوتی ہے۔ پھول نگر سے نامہ نگار کے مطابق تحصیل پتوکی کے کسانوں نے گرد و نواح میں مظاہرہ کیا۔ سینکڑوں کسان بی ایس ایس لنک نہر پل کے قریب جمع ہو گئے اور شوگر ملز کی لوٹ مار واپڈا کے بھاری بلوں اور اپنے مطالبات کے حق میں زبردست نعرہ بازی کی جلوس کی قیادت حاجی محمد رمضان نے کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی طرح دوسرے صوبوں میں بھی بجلی کے فلیٹ ریٹ مقرر کئے جائیں کھاد کی ہر بوری پر قیمت درج کی جائے اور کسانوں کو لوٹنے والی شوگرز ملوں کو سیزن شروع کرکے سخت احکامات دیئے جائیں۔گجرات سے نامہ نگار کے مطابق کسان بورڈ پاکستان ضلع گجرات کے زیراہتمام منگووال میں احتجاجی جلسہ و مظاہرہ کیاگیا مظاہرے کی قیادت چوہدری نثاراحمد ایڈووکیٹ نے کی۔ مظاہرہ میں بارش کے باوجود کسانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی کسانوں نے لاہوریا چوک سے لیکر ڈنگہ چوک تک احتجاجی مظاہرہ کیا اورسڑک کو بلاک کردیا احتجاجی مظاہرہ کے باعث سرگودھاگجرات روڈ پر ٹریفک بلاک ہوگئی، مظاہرین نے بینرز اورپلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر کسانوں کے حقو ق کے لئے مطالبے درج تھے جلسے سے خطا ب کرتے ہوئے خورشید منہاس نے کہاکہ حکومت کسانوں کے مطالبات پر سنجیدگی سے توجہ دے اگرکسان اجناس پیدا کرنا چھوڑ دیں گے تو پھرکوئی صنعت بھی نہیں چلے گی۔خالد نواز وھدرا نے کہاکہ ملک کی 75فیصد برآمدات کھیت کھلیانوں سے وابستہ ہے جبکہ کسانوں کی حالت انتہائی ابترہے۔ ریاض احمد گوندل نے کہاکہ حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں کے باعث کھیتی باڑی نقصان کا پیشہ بنتا جا رہی ہے۔ چیچہ وطنی سے نامہ نگار کے مطابق کسان بورد تحصیل چیچہ وطنی کے زیراہتمام احتجاجی جلوس نکالا گیا جو مختلف بازاروں سے ہوتا ہوا چیچہ وطنی پریس کلب پہنچا جہاں مقررین نے خطاب کرتے کہا کہ ڈیزل اتنا مہنگا ہو چکا ہے کہ کاشتکاری مشکل ہو گئی ہے، کھادوں کے ریٹ اتنے بڑھ چکے ہیں کہ کسانوں کیلئے کھاد خریدنا مشکل ہو چکا ہے۔حافظ آباد سے نمائندہ نوا ئے وقت کے مطابق حافظ آباد میں بھی زبردست احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ڈویژنل صدر امان اللہ چٹھہ نے کی ۔ ریلی ضلعی دفتر سے شروع ہو کر علی پور روڈ ونیکی چوک کچہری روڈ سے ہوتی ہوئی فوارہ چوک میں جلسہ عام کی شکل اختیار کر گئی ،ریلی کے شرکاءنے بینر اور کتبے اٹھا رکھے تھے اور نعرے لگا رہے تھے ،ڈیزل کھاد پر جنرل سیلز ٹیکس ختم کرو ،زرعی ٹیوب ویل پر بلوچستان کی طرح فلیٹ ریٹ مقرر کرو ،گنا کی قیمت کی فوری ادائیگی کرو ،کھاد کی بوری پر قیمت تحریر کرو ۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امان اللہ چٹھہ اور ملک غلام غوث اعوان نے مطالبات نہ تسلیم کرنے کی صورت میں وسیع پیمانہ پر احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان کیا۔چنیوٹ سے نامہ نگار کے مطابق سینکڑوں کسانوں نے ڈی سی او آفس کے باہر احتجاجی دھرنا دیا اور حکومتی زیادتیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ چیئرمین کسان بورڈ ضلع چنیوٹ نورالحسن شاہ اور صدر کسان بورڈ میاں ذوالقرنین بھٹہ اور دیگر زمینداروں نے احتجاج کرتے کہا کہ حکومتی نا اہلی اور ناقص پالیسیوں کی وجہ سے کاشتکار پریشانی کا شکار ہیں کاشتکاروں کی زرعی فصلیں اور اجناس کھیتوں میں پڑی ہیں ان کا کوئی مناسب دام ان کو نہیں مل رہا۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ گنے کی280 روپے فی من قیمت مقرر کر کے رقم کی ادائیگی بذریعہ چیک کی جائے، کھاد کی قیمت میںکمی، زرعی ٹیوب ویلوں کے بلوچستان کی طرح فلیٹ ریٹ مقرر کئے جائیں۔http://www.nawaiwaqt.com.pk/E-Paper/lahore/2012-11-30/page-5

KBP IHTJAJ ON 29-11-2012 nawaiwaqt 30-11-2012

KBP PROTEST ON 29-11-2012 NAWAI WAQT


لاہور (سپیشل رپورٹر) ”کسان بچاﺅ پاکستان بچاﺅ“ تحریک کے دوسرے مرحلے میں آج تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر احتجاجی مظاہرے کے جائیں گے اور اہم شاہراﺅں اور پلوں پر کسان اپنے مطالبات کے لئے دھرنے دیں گے۔ صوبائی اور ضلعی صدور کسان بورڈ احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں کی قیادت کریں گے۔http://www.nawaiwaqt.com.pk/E-Paper/lahore/2012-11-29/page-7

QAZI HUSSAIN AHMAD AND PRESS CLUB BHAI PHERO 29-11-2012nawaiwaqt 29-11-2012


 جمبر (نامہ نگار) جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ جمہوریت نہیں حکمران ناکام ہوئے ۔مذہبی جماعتوں سے اتحاد اولین ترجیح ہے مگر حتمی فیصلہ جماعت اسلامی کی مجلس شوری کرے گی۔امت مسلمہ کو مشترکات پر متحد ہوکر طاغوتی طاقتوں کا مقابلہ کرنا چاہیے۔امریکہ،بھارت،اور اسرائیل دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزپریس کلب بھائی پھےرو کے صحافیوں سے گفتگو کرتے اور معززین علاقہ سے مhttp://www.nawaiwaqt.com.pk/E-Paper/lahore/2012-11-29/page-5لاقات کے دوران کیا 

PAKISTAN MILLI YAKJEHTI COUNCIL,PRESEDENT QAZI HUSSAIN AHMED SPEAKS IN KASUR 29-11-2012

مت مسلمہ کو مشرکات پر متحد ہوکر طاغوتی طاقتوں کا مقابلہ کرنا چاہیے۔امریکہ،بھارت،اور اسرائیل دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد ہیں۔ قاضی حسین احمدچھاپیےای میل
جمعرات, 29 نومبر 2012 10:07
بھائی پھیرو(زین العابدین سے)امت مسلمہ کو مشرکات پر متحد ہوکر طاغوتی طاقتوں کا مقابلہ کرنا چاہیے۔امریکہ،بھارت،اور اسرائیل دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد ہیں۔ قاضی حسین احمدجمہوریت نہیں حکمران ناکام ہوئے ہیں۔مذہبی جماعتوں سے اتحاد اولین ترجیح ہے مگر حتمی فیصلہ جماعت اسلامی کی مجلس شوری کرے گی۔امت مسلمہ کو مشرکات پر متحد ہوکر طاغوتی طاقتوں کا مقابلہ کرنا چاہیے۔امریکہ،بھارت،اور اسرائیل دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد ہیں۔ان خیالات کا اظہار ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے صدراور سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد نے نواحی گاﺅں میں ڈاکٹر شفقت علی کے نرسری فارم کے خوبصورت پارک میںپریس کلب بھائی پھےرو کے صحافیوں سے گفتگو کرتے اور معززین علاقہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے کیا ۔اس موقع پر امیر ضلع قصور عثمان غنی،امیر ضلع لاہور میاں مقصود احمد نائب امرا ضلع قصورسردار نورحمد ڈوگر، راﺅ محمد اشرف ،نائب امیرضلع لاہور عبدالوحید ،کسان بورڈ کے رہنماحاجی محمد رمضان، سردار فیصل اورنگزیب، ،محمد ایوب خاں،،محمد نواز،خالد جمیل ،عمران باسط ،کے علاوہ معززین علاقہ کی بھاری تعداد بھی موجود تھی۔انہوں نے صحافیوں اور معززین کے سوالات کے جواب میں کہا کہجماعت اسلامی اسلامی انقلاب کے لئے جدوجہد کررہی ہے۔ امت مسلمہ کو طاغوتی قوتوں کے خلاف متحد ہونا جانا چاہیے۔ ملک میں تبدیلی اور انقلاب کا واحد راستہ اللہ کے قانون اور اس کے رسول کی سنت پر کاربند ہونا اور دیانت دار قیادت کے انتخاب کا ہے۔ موجودہ حالات میں انتخابات کا فیصلہ ملکی مفادات اور نظام مصطفے کے نفاذ کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔ حکمران ہر محاذ پر بری طرح ناکام ہوچکے ہیں ۔ اسمبلیاں 1کروڑ عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ثابت ہوئیں ہیں۔جمہوریت ناکام نہیں بلکہ حکران ناکام ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ،اسرائیل اور انڈیا دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد ہیں۔کشمیر،برما ،فلسطین ،سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ ے جا رہے ہیں،نبی رحمت کے بارے گستاخانہ فلموں، خاکوں اور قرآنی تعلیمات کا تمسخر اڑا کر مسلمانوں کی غیرت حمیت کو للکارا جارہا ہے ۔طاغوتی طاقتوں کا مقابلہ کر نے کیلیے تمام عالم اسلام اور مسلمانوں کے تمام مکاتب فکر کو مشترکات پر متحد ہوجانا چاہیے ۔جس دن اسلامی نظام کا نفاذ ہوگیا اللہ تعالیٰ کی رحمتیں پاکستان پر برسنا شروع ہوجائیں گی۔امیر ضلع قصور عثمان غنی کے ایک سوال پر قاضی حسین احمد نے کہا کہ آئیندہ انتخابات میں دینی جماعتوں سے اتحاد ہماری اولین ترجیح ہے مگر اتحاد اور ایڈجسٹمنٹ کا حتمی فیصلہ جماعت اسلامی کی مجلس شوری کے ارکان کریں گے ۔حلقہ این اے 142 کے امیدوار حاجی محمد رمضان کے سوال پر انہوں نے کہا مصر،ترکی اور تیونس میں اسلامی انقلاب آچکا ہے آئندہ صدی اسلا م کی صدی ہوگی اور پاکستان کی دہلیزوں پر بھی اسلامی انقلاب دسستک دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ محبت رسول مسلمانوں کے ایمان کا حسصہ ہے اور ایک مسلماں کو اپنی اولاد ،ماں باپ ،دولت ،مال ،بلکہ ہر چیز سے زیادہ نبی رحمت سے محبت ہے اسی لیے غیر مسلم ممالک نبی کے بارے گستاخیاں کر کے مسلمانوں کی غیرت کو آزمانا چاہتے ہیں مگر انہیں یاد رکھناچاہیے کہ دنیا بھر کے اربوں مسلماں حرمت اور ناموس رسول پر کٹ مریں گے مگر اپنے نبی کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف اپنا تن من دھن قربان کردیں گے ۔    http://kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=530:2012-11-29-10-07-43&catid=1:2012-08-30-18-00-51&Itemid=10

PAKISTAN KISAN BORD AGETATED FOR THER DEMANDS IB WHOLE PAKISTAN,ROAD BLOCK,29-11-2012


کسان بورڈ پاکستان کی اپیل پر ملک گیر احتجاجی مظاہرے، ریلیاں، دھرنے اور روڈ بلاک کیے گئے

لاہور (پریس ریلیز ) ’’کسان بچاؤ۔۔۔ پاکستان بچاؤ‘‘ تحریک کے دوسرے مرحلے میں کسان بورڈ پاکستان کی اپیل پر پورے ملک میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ تمام بڑی بڑی شاہرائیں بلاک کی گئیں۔ پریس کلب، ڈسٹرکٹ کورٹس اور شوگر ملوں کے باہر کاشت کاروں نے احتجاجی کیمپ لگائے جب کہ مرکزی صدر کسان بورڈ پاکستان سردار ظفر حسین خان نے منڈی بہاؤالدین میں اور مرکزی سیکرٹری جنرل ملک محمد رمضان روہاڑی نے رحیم یار خان میں احتجاجی ریلی کی قیادت کی۔ کاشت کاروں نے رحیم یار خان میں لاہور کراچی روڈ کو بلاک کر دیا، کئی گھنٹے ٹریفک بلاک رہی۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی محمد رمضان نے سرائے مغل میں ریلی نکالی، گوجرانوالہ، چنیوٹ، ساہیوال، قصور، جھنگ، اوکاڑہ، بھکر، ڈیرہ غازی خان میں بھی زبردست احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ کاشت کاروں نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگائے۔ مقررین نے مطالبات کی منظوری تک احتجاجی تحریک کو جاری رکھنے کا اعلان کیا جب کہ خیبر پختون خواہ میں صوبائی صدر کسان بورڈ رضوان اللہ خان نے مردان اور صوبائی جنرل سیکرٹری نے صوابی میں احتجاجی ریلی کی قیادت کی۔ سکھر، شہداد پور، جیکب آباد، حیدر آباد، ٹنڈواللہ یار میں ضلعی صدور کسان بورڈ نے احتجاجی ریلیوں کی قیادت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ بلوچستان کی طرح دوسرے تمام صوبوں میں بھی ٹیوب ویلوں کے فلیٹ ریٹ مقرر کیے جائیں۔ کھاد کی بوری پر قیمت فروخت تحریر کی جائے۔ زرعی مداخل پر جی ایس ٹی کا خاتمہ کیا جائے۔ گنے کی موجودہ قیمت خرید کا ازسرنو تعین کیا جائے۔ کرشنگ بلاتاخیر شروع کی جائے۔ سی پی آر کو چیک کا درجہ دیا جائے۔ تمباکو کے کاشت کاروں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کیا جائے۔ مقررین نے اپنے خطاب میں اس بات کا عزم کیا کہ کسان بچاؤ۔۔۔ پاکستان بچاؤ تحریک اس وقت تک جاری رکھی جائے گی جب تک کسانوں کو ان کے تمام حقوق نہیں مل جاتے۔ علاوہ ازیں حکومت کی طرف سے گندم کی اعلان کردہ قیمت پر نظر ثانی کے حوالے سے حکومت کو تنبہہ کی گئی کہ وہ کوئی ایسا اقدام نہ اٹھائے جو کاشت کاروں کے لیے قابل قبول نہ ہو۔ کسان رہنماؤں نے کہا کہ اگر ان کے مطالبات منظور نہ ہوئے تو چاروں صوبائی اسمبلیوں اور ممبران قومی صوبائی اسمبلیوں کے گھروں کے باہر دھرنے دیے جائیں گے۔http://www.paknewslive.com/kisan-news-4

Wednesday, 28 November 2012

PAKISTAN MILLI YAKJEHTI COUNCIL,S PRESIDENT QAZI HUSSAIN AHMAD PRESS COFERENCE IN BHAI PHERO PHOOL NAGAR 28-11-2012


امریکہ،بھارت،اور اسرائیل دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد ہیں۔ قاضی حسین احمد

قصور(حاجی رمضان سے )جمہوریت نہیں حکمران ناکام ہوئے ہیں۔مذہبی جماعتوں سے اتحاد اولین ترجیح ہے مگر حتمی فیصلہ جماعت اسلامی کی مجلس شوری کرے گی۔امت مسلمہ کو مشرکات پر متحد ہوکر طاغوتی طاقتوں کا مقابلہ کرنا چاہیے۔امریکہ،بھارت،اور اسرائیل دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد ہیں۔ان خیالات کا اظہار ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے صدراور سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد نے نواحی گاؤں میں ڈاکٹر شفقت علی کے نرسری فارم کے خوبصورت پارک میں پریس کلب بھائی پھیرو کے صحافیوں سے گفتگو کرتے اور معززین علاقہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے کیا ۔اس موقع پر امیر ضلع قصور عثمان غنی،امیر ضلع لاہور میاں مقصود احمد نائب امرا ضلع قصورسردار نورحمد ڈوگر، راؤ محمد اشرف ،نائب امیرضلع لاہور عبدالوحید ،کسان بورڈ کے رہنماحاجی محمد رمضان، سردار فیصل اورنگزیب، ،محمد ایوب خاں،،محمد نواز،خالد جمیل ،عمران باسط ،کے علاوہ معززین علاقہ کی بھاری تعداد بھی موجود تھی۔انہوں نے صحافیوں اور معززین کے سوالات کے جواب میں کہا کہجماعت اسلامی اسلامی انقلاب کے لئے جدوجہد کررہی ہے۔ امت مسلمہ کو طاغوتی قوتوں کے خلاف متحد ہونا جانا چاہیے۔ ملک میں تبدیلی اور انقلاب کا واحد راستہ اللہ کے قانون اور اس کے رسولؐ کی سنت پر کاربند ہونا اور دیانت دار قیادت کے انتخاب کا ہے۔ موجودہ حالات میں انتخابات کا فیصلہ ملکی مفادات اور نظام مصطفے کے نفاذ کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔ حکمران ہر محاذ پر بری طرح ناکام ہوچکے ہیں ۔ اسمبلیاں 1کروڑ عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ثابت ہوئیں ہیں۔جمہوریت ناکام نہیں بلکہ حکران ناکام ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ،اسرائیل اور انڈیا دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد ہیں۔کشمیر،برما ،فلسطین ،سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ ے جا رہے ہیں،نبی رحمت کے بارے گستاخانہ فلموں، خاکوں اور قرآنی تعلیمات کا تمسخر اڑا کر مسلمانوں کی غیرت حمیت کو للکارا جارہا ہے ۔طاغوتی طاقتوں کا مقابلہ کر نے کیلیے تمام عالم اسلام اور مسلمانوں کے تمام مکاتب فکر کو مشترکات پر متحد ہوجانا چاہیے ۔جس دن اسلامی نظام کا نفاذ ہوگیا اللہ تعالیٰ کی رحمتیں پاکستان پر برسنا شروع ہوجائیں گی۔امیر ضلع قصور عثمان غنی کے ایک سوال پر قاضی حسین احمد نے کہا کہ آئیندہ انتخابات میں دینی جماعتوں سے اتحاد ہماری اولین ترجیح ہے مگر اتحاد اور ایڈجسٹمنٹ کا حتمی فیصلہ جماعت اسلامی کی مجلس شوری کے ارکان کریں گے ۔حلقہ این اے 142 کے امیدوار حاجی محمد رمضان کے سوال پر انہوں نے کہا مصر،ترکی اور تیونس میں اسلامی انقلاب آچکا ہے آئندہ صدی اسلا م کی صدی ہوگی اور پاکستان کی دہلیزوں پر بھی اسلامی انقلاب دسستک دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ محبت رسول مسلمانوں کے ایمان کا حسصہ ہے اور ایک مسلماں کو اپنی اولاد ،ماں باپ ،دولت ،مال ،بلکہ ہر چیز سے زیادہ نبی رحمت سے محبت ہے اسی لیے غیر مسلم ممالک نبی کے بارے گستاخیاں کر کے مسلمانوں کی غیرت کو آزمانا چاہتے ہیں مگر انہیں یاد رکھناچاہیے کہ دنیا بھر کے اربوں مسلماں حرمت اور ناموس رسول پر کٹ مریں گے مگر اپنے نبی کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف اپنا تن من دھن قربان کردیں گے ۔http://www.paknewslive.com/qazi-2

PAKISTAN MILLI YAKJEHTI COUNCIL,S PRESEDINT QAZI HUSSAIN AHMAD ,SECRETARY INFERMATION KBP HAJI MUHAMMAD RAMZAN,AMEERJAMAT A ISLAMI DISTT KASUR, USMAN GHANI AND OTTHERS IN RAO KHANWALA KASUR PUNJAB ZILA KSUR


PAKISTAN KISAN BORD WILL AGETATE AGAINST GOVERNMINT FOR WAPDAOVER BILLING AND SUGER MILLS ON 29-11-2012


کسان بورڈ آف پاکستان کا’’کسان بچاؤ۔۔۔ملک بچاؤ‘‘ تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع

لاہور (پریس ریلیز) ’’کسان بچاؤ۔۔۔ پاکستان بچاؤ‘‘ تحریک کے دوسرے مرحلے میں کل 29نومبر کو تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے اور اہم شاہراؤں اور پلوں پر کسان اپنے مطالبات کے لیے دھرنے دیں گے۔ صوبائی اور ضلعی صدور کسان بورڈ احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں کی قیادت کریں گے۔ صدر کسان بورڈ پاکستان سردار ظفر حسین خان نے مرکزی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ زراعت کو تباہی سے بچانے اور چھوٹے کاشت کاروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے فوری عملی اقدامات اٹھائے۔
1۔ زرعی ٹیوب ویل پر بلوچستان کی طرح دوسرے صوبوں میں بھی فلیٹ ریٹ مقرر کرے۔
2۔ تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد گنے کی موجودہ قیمت خرید کا ازسرنو تعین کیا جائے اور بلاتاخیر کرشنگ کا عمل شروع کیا جائے۔ کاشت کاروں کو ادائیگی سی پی آر کے بجائے بذریعہ چیک کی جائے۔
3۔ کھاد کی بوری پر قیمت فروخت تحریر کی جائے۔
4۔ تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کپاس، باسمتی دھان کا ریٹ مقرر کیا جائے۔
5۔ زرعی مداخل پر جی ایس ٹی ختم کیا جائے۔
6۔ تمباکو کے کاشت کاروں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے۔
7۔ زمینوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیا جائے۔
8۔ پانی، بجلی کی قلت پر قابو پانے کے لیے ڈیمز تعمیر کیے جائیں۔
مرکزی صدر نے تمام صوبائی اور ضلعی عہدے داران سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مطالبات کے پورا ہونے تک تحریک جاری رکھی جائے گی اگر حکومت نے ہمارے مطالبات منظور نہ کیے تو پھر چاروں صوبائی اسمبلیوں کے باہر احتجاجی دھرنے اس وقت تک دیے جائیں گے جب تک مطالبات منظور نہیں ہو جاتے۔ انھوں نے پرنٹ، الیکٹرانک میڈیا اور عوام سے کاشت کاروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی اپیل کی ہے

Tuesday, 27 November 2012

PAKISTAN MAIN SUGER MILLS KI LOOTMAR Daily Express News Story 28-11-2012

PAKISTAN SUGER MILLS ARE LOOTING FARMERS Jang Multimedia 28-11-2012

SUGER MILLS ARE LOOTING FARMERS nawaiwaqt 28-11-2012

nawaiwaqt



لاہور (نیوزرپورٹر) کسان بورڈ نے گنے کی کرشنگ میں تاخیر کو زراعت اور ملک دشمنی قرار دیتے ہوئے حکومت پنجاب اور حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ کرشنگ کے لئے شوگر ملوں کو سخت ترین احکامات جاری کئے جائیں تاکہ وہ مزید تاخیر کئے بغیر کرشنگ کے عمل کو شروع کریں کیونکہ اس میں تاخیر سے گندم کا پیداوری ہدف حاصل کرنا مشکل ہو جائے گا۔ 25نومبر تک دس فیصد شوگر ملوں نے بھی کرشنگ کا عمل شروع نہیں کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکمران سیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کر ایسی تمام شوگر ملوں کے خلاف کین ایکٹ کے تحت تادیبی کاروائی عمل میں لائیں جنہوں نے اپنے ذاتی مفاد کے لئے تاخیری حربے استعمال کئے اور ان کے اس عمل کی وجہ سے گندم کی بوائی میں تاخیر ہوئی۔ صدر کسان بورڈ سردار ظفر حسین نے کہا کہ جو چند ایک شوگر ملوں نے کرشنگ شروع کی ہے انہوں نے بھی مجبور کسانوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر رکھاہے اور ناجائز کٹوتیاں کرکے کاشت کاروں کو دن دیہاڑے لوٹا جا رہا ہے، مزید براں انہوں نے مطالبہ کیا کہ شوگر ملز کو اس بات کا پابند کیا جائے کہ وہ کاشتکاروں سے خرید کےے گئے گنے کی رقوم فوری ادا کریں، سی پی آ ر کی بجائے ادائیگی بذریعہ چیک کی جائے یا حکومت نو ٹیفیکیشن کے ذریعے سی پی آ ر کو چیک کا درجہ دے دے۔

SUGER MILLS IN PAKISTAN ARE LOOTING FARMERS .KIAN BORD PAKISTAN WILL AGETATE ON 29-11-2012


پنجاب اور سندھ کی 10 فیصد شوگر ملوں نے بھی ابھی تک گنے کی کرشنگ شروع نہیں کی،کسان بورڈ

لاہور (پریس ریلیز) کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی صدر سردار ظفر حسین خاں نے گنے کی کرشنگ میں تاخیر کو زراعت اور ملک سے دشمنی قرار دیتے ہوئے حکومت پنجاب اور حکومتِ سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ گنے کی کرشنگ کے لئے شوگر ملوں کو سخت ترین احکامات جاری کئے جائیں تاکہ وہ مزید تاخیر کئے بغیر کرشنگ کے عمل کو شروع کریں ، کیونکہ اس میں تاخیر سے گندم کا پیداوری ہدف حاصل کرنا مشکل ہو جائے گا ۔ 25نومبر تک دس فیصد شوگر ملوں نے بھی کرشنگ کا عمل شروع نہیں کیا ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکمران سیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کر ایسی تمام شوگر ملوں کے خلاف کین ایکٹ کے تحت تادیبی کاروائی عمل میں لائیں جنہوں نے اپنے ذاتی مفاد کے لئے تاخیری حربے استعمال کئے اور ان کے اس عمل کی وجہ سے گندم کی بوائی میں تاخیر ہوئی ۔ صدر کسان بورڈ نے کہا کہ جو چند ایک شوگر ملوں نے کرشنگ شروع کی ہے انہوں نے بھی مجبور کسانوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر رکھاہے اور نا جائز کٹوتیاں کرکے کاشت کاروں کو دن دیہاڑے لوٹا جا رہا ہے، مزید براں انہوں نے مطالبہ کیا کہ شوگر ملز کو اس بات کا پابند کیا جائے کہ وہ کاشتکاروں سے خرید کیے گئے گنے کی رقوم فوری ادا کریں ، سی پی آ ر کی بجائے ادائیگی بذریعہ چیک کی جائے یا حکومت نو ٹیفیکیشن کے ذریعے سی پی آ ر کو چیک کا درجہ دے دے ۔http://www.paknewslive.com/kissan-boar

BHAI PHERO PHOOL NAGAR MAIN QABZA GROUP AND POOR PERSON 27-11-2012


بھائی پھیرو:پٹواری نے اراضی با اثر افراد کو الاٹ کر دی ۔بیٹا چالیس سال سے دربدر

بھائی پھیرو(نامہ نگار)پٹواری نے اراضی با اثر افراد کو الاٹ کر دی ۔بیٹا چالیس سال سے در بدر۔ بھائی پھیرو کا رہائشی خلیل احمد انصاف کے لئے پریس کلب کے آفس پہنچ گیا ۔ اعلیٰ حکام سے نوٹس کی اپیل ۔ تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو کا رہائشی خلیل احمد نے صحافیوں کو بتا یا کہ میں اُولکھ بونگا بھائی پھیروکا رہائشی ہوں ۔ 1947میں میرے والد کمال دین جودھپور تحصیل وضلع فیروز پور سے پاکستان آ ئے ۔ اور میرے والد کو اُولکھ بونگہ میں جو جگہ آ لاٹ شدہ بمطابق آ رایل ٹو کلیم فارم نمبر 1163کھاتہ نمبر سولہ پر 975یونٹ کا رقبہ 298کنال بارہ مرلے درج شدہ ہے ۔ جو کہ27-11-1952کا آ لاٹ ہو کر کنفرم شدہ بھی ہے ۔ جس پر نمبر خسرہ 17’537/17-10کنال دس مرلہ دوم ساجا چاہ ٹی درج ہے ، کچھ حصہ نیم قدیم چہارم سالم نمبر چلاری دوم سوات درج نمبر خسرہ 920/8-18آٹھ کنال اٹھارہ مرلہ نہری جداری وغیرہ باقی بھی نمبر خسرہ درج ہے ۔کل یونٹ کھاتہ نمبر 16کلیم نمبر 1163ایک ہزار پینتالیس یونٹ کا اندراج ہے ، جس سے 975یونٹ کا رقبہ الاٹ ہو کر 27-11-1952کو کنفرم ہو گیا ۔ باقی 70یونٹ باقی ہیں ، جن پر کلیم فارم نمبر 1163آر ایل ٹو نمبر 16تحصیل و ضلع فیروز پور بیٹ محدوٹ کمال دین ولد شامان سگی کی بجائے نور محمدشامان درج ہے ، زمین حلقہ پٹواری نے مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر کھلی دھاندلی کی اور با اثرلوگوں کو دے دی ہے ، جبکہ یہ زمین میرے والدکو حکومت پاکستان نے دی تھی ۔ ، میں نے اس کو حاصل کرنے کے لئے کئی جگہ درخواست دی مگر اس پرکوئی کاروائی نہ کی گئی میری صدر پاکستان اور وزیر اعظم اور چیف جسٹس سپریم کوٹ آف پاکستان سے اپیل ہے کہ ہمیں انصاف مہیا کیا جائے ۔http://www.paknewslive.com/bhai-pheru-75

PRESIDENT MILLI YAKJEHTI COUNSIL QAZI HUSSAIN AHMAD AND SECRETARY INFORMATION KISAN BORD PAKISTAN HAJI MUHAMMAD RAMZAN IN RAO KHANWALA KASUR PUNJAB ON 27-11-2012

PRESIDENT MILLI YAKJEHTI COUNSIL
QAZI HUSSAIN AHMAD AND SECRETARY INFORMATION KISAN BORD PAKISTAN HAJI MUHAMMAD RAMZAN IN RAO KHANWALA KASUR PUNJAB ON 27-11-2012

Monday, 26 November 2012

DAR UL ISLAH BHAI PHERO 22TH IJLAS 26-11-2012

امت مسلمہ کو پستی سے نکالنے کا واحد حل تعلق باللہ اور قرآن کی تعلیمات پر عمل میں ہے۔ڈاکٹر شبیر احمد منصوری(ڈائریکٹر سید مودودی انسٹیٹیوٹ)چھاپیےای میل
پیر, 26 نومبر 2012 08:16

پھولنگر( قصوراپڈیٹس) ڈاکٹر عبدالخالق کے قائم کردہ ادارہ دارالاصلاح کا 22واں سالانہ اجتماع بھائی پھیرو میں منعقد ہوا۔ جس میں ملک کے طول و عرض سے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض عبداللہ شکیل نے ادا کیے۔ بابر اسمعیٰل صدر دارالاصلاح نے اپنے درس قرآن میںکہا کہ اللہ نے جن و انس کو اپنی عبادت کے لیے پیدا کیااور باقی کائنات کو اس کے لیے مسخر کیا۔ صدارتی خطاب میں ڈاکٹر شبیر احمد منصوری(ڈائریکٹر سید مودودی انسٹیٹیوٹ ) نے کہا کہ تمام انسانیت کی نجات قرآن پر عمل میں ہے ۔ قرآن سے اپنے تعلق کو جتنا مضبوط کرتے جائیں گے اتنی ہی رحمتیں اور برکتیں ہم پر نازل ہوتی رہیں گی۔ ان کے علاوہ دیگر مقررین جن میں ڈاکٹر اختر حسین عزمی ، خلیل الرحمن چشتی ، زاہد اقبال اور شاہد محمودنے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ امت مسلمہ کو پستی سے نکالنے کا واحد حل تعلق باللہ اور قرآن کی تعلیمات پر عمل میں ہے۔ معاشرے کی اصلاح کے لیے باعث سال قبل ڈاکٹر عبدالخالق نے جس ادارے کی بنیاد رکھی وہ شمع آج چار سو روشنی پھیلا رہی ہے۔ ہمارے حکمرانوں کی نااہلی اور خامشی سے غیر مسلموں کو نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخی کی جرا ¿ت ہورہی ہے۔ اس مذموم سازش کے خلاف ہمیں اٹھنا چاہیے اور اپنے اپنے مقام پر اپنی اپنی صلاحیت کے مطابق اسکی مذمت کرنی چاہیے اور ایسی حرکت کرنے والوں کے خلاف عالمی سطح پر قانون سازی کی جانی چاہیے۔ آخر میں امیر جماعت اسلامی ضلع قصور عثمان غنی کی دعا سے پروگرام کا اختتام ہواhttp://kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=547:2012-11-26-08-18-03&catid=1:2012-08-30-18-00-51&Itemid=10

Sunday, 25 November 2012

PAKISTAN KISAN BORD KI TEHREEK ON 29-11-2012

PAKISTAN KISAN BORD WILL AGETATE ON 29-11-2012.THESE ARE NEWS ABOUT WHEAT,SUGER AND OTHER CROPS PROBLEMS WHICH ARE FACING FARMERS OF PAKISTAN.SOME NEWS ABOUT PALESTINE AND ISRAEEL BY JAMAAT A ISLAMI BHAI PHERO PHOOL NAGAR KASUR ARE ALSO ADDEDD.WHAT TO DO IN DECEMBER ?IMPORTANT CONVERSATION BY AGRECULTURIST SCIENTIST ARE ALSO INCLOSED.











MULIMWORLD FLAGES

algeria2.gif (195 bytes)
Algeria
jordanfl2.gif (192 bytes)
Jordan
morocco2.gif (194 bytes)
Morocco
somalia2.gif (169 bytes)
Somalia
bahrain2.gif (145 bytes)
Bahrain
kuwaitfl2.gif (182 bytes)
Kuwait
oman2.gif (214 bytes)
Oman
sudan2.gif (189 bytes)
Sudan
djbouti2.gif (195 bytes)
Djibouti
lebanon2.gif (207 bytes)
Lebanon
arabpltn2.gif (191 bytes)
Palestine
syria2.gif (187 bytes)
Syria
egyptfl2.gif (183 bytes)
Egypt
libya2.gif (139 bytes)
Libya
qatar2.gif (144 bytes)
Qatar
tunisia2.gif (27 bytes)
Tunisia
iraq2.gif (207 bytes)
Iraq
mauritan2.gif (195 bytes)
Mauritania
saudiarb2.gif (207 bytes)
Saudi Arabia
arabemir2.gif (186 bytes)
UAE


Turkey

Pakistan
yemen2.gif(184 bytes)
Yemen