صفحہ اول » بھائی پھیرو:پٹواری نے اراضی با اثر افراد کو الاٹ کر دی ۔بیٹا چالیس سال سے دربدر
بھائی پھیرو:پٹواری نے اراضی با اثر افراد کو الاٹ کر دی ۔بیٹا چالیس سال سے دربدر
بھائی پھیرو(نامہ نگار)پٹواری نے اراضی با اثر افراد کو الاٹ کر دی ۔بیٹا چالیس سال سے در بدر۔ بھائی پھیرو کا رہائشی خلیل احمد انصاف کے لئے پریس کلب کے آفس پہنچ گیا ۔ اعلیٰ حکام سے نوٹس کی اپیل ۔ تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو کا رہائشی خلیل احمد نے صحافیوں کو بتا یا کہ میں اُولکھ بونگا بھائی پھیروکا رہائشی ہوں ۔ 1947میں میرے والد کمال دین جودھپور تحصیل وضلع فیروز پور سے پاکستان آ ئے ۔ اور میرے والد کو اُولکھ بونگہ میں جو جگہ آ لاٹ شدہ بمطابق آ رایل ٹو کلیم فارم نمبر 1163کھاتہ نمبر سولہ پر 975یونٹ کا رقبہ 298کنال بارہ مرلے درج شدہ ہے ۔ جو کہ27-11-1952کا آ لاٹ ہو کر کنفرم شدہ بھی ہے ۔ جس پر نمبر خسرہ 17’537/17-10کنال دس مرلہ دوم ساجا چاہ ٹی درج ہے ، کچھ حصہ نیم قدیم چہارم سالم نمبر چلاری دوم سوات درج نمبر خسرہ 920/8-18آٹھ کنال اٹھارہ مرلہ نہری جداری وغیرہ باقی بھی نمبر خسرہ درج ہے ۔کل یونٹ کھاتہ نمبر 16کلیم نمبر 1163ایک ہزار پینتالیس یونٹ کا اندراج ہے ، جس سے 975یونٹ کا رقبہ الاٹ ہو کر 27-11-1952کو کنفرم ہو گیا ۔ باقی 70یونٹ باقی ہیں ، جن پر کلیم فارم نمبر 1163آر ایل ٹو نمبر 16تحصیل و ضلع فیروز پور بیٹ محدوٹ کمال دین ولد شامان سگی کی بجائے نور محمدشامان درج ہے ، زمین حلقہ پٹواری نے مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر کھلی دھاندلی کی اور با اثرلوگوں کو دے دی ہے ، جبکہ یہ زمین میرے والدکو حکومت پاکستان نے دی تھی ۔ ، میں نے اس کو حاصل کرنے کے لئے کئی جگہ درخواست دی مگر اس پرکوئی کاروائی نہ کی گئی میری صدر پاکستان اور وزیر اعظم اور چیف جسٹس سپریم کوٹ آف پاکستان سے اپیل ہے کہ ہمیں انصاف مہیا کیا جائے ۔http://www.paknewslive.com/bhai-pheru-75
No comments:
Post a Comment