Friday, 23 November 2012

PAKISTAN KISAN BORD WILL AGETATE FOR FARMERS RIGHTS ON 29-11-2012




29نومبرکو ملک بھرمیں کسان بچاو،ملک بچاو ریلی ہوگی


لاہور20نومبر2012ء:کسان بورڈ پاکستان کے صدر سردار ظفر حسین خاں نے گزشتہ روز ،،کسان بچاﺅ۔۔پاکستان بچاﺅ ،،تحریک کے دوسرے مرحلے کےلیے ٹاسک فورس بنا دی ۔29 نومبر کوہر ضلعی ہیڈ کوارٹر پر احتجاج کرنے کے لیے چاروں صوبوں کے صدور اپنے اپنے صوبوں میں احتجاجی مظاہروں کی مانیٹرنگ کریں گے ۔اجلاس میں شامل ٹاسک فورس کے شرکا سے خطاب کر تے ہوئے سردار ظفر نے کہا کہ ملک بھر سے آئے ہوئے کسان تین روز تک اسلام آبادمیں سراپا احتجاج رہے چونکہ ہمارے حکمران شرافت اور قانون کی زبان نہیں سمجھتے اس لیے اب آئندہ ان سے بات پاکستان بھر کی سڑکوں،چوکوںاورچوراہوں پر ہو گی اور 29 نومبر کو پورے ملک کے لاکھوں کسان ہر ضلعی ہیڈ کوارٹر پر احتجاجی مظاہرے کریں گے۔
صوبہ خیبر پختونخواہ کے صدر رضوان اللہ خاں مہمند، شمالی پنجاب کے صدر ڈاکٹر محمد نواز چھینہ، وسطی پنجاب کے صدر چوہدری نور الہی تتلہ ، جنوبی پنجاب کے صدر فیاض الحسن بھٹہ، غربی پنجاب کے صدر ڈاکٹر عبدالجبار چوہدری اور مرکزی سینئرنائب صدر چوہدری نثار احمد،نائب صدر سرفراز احمد خاں، سیکرٹری جنرل ملک محمد رمضان روہاڑی اور دیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔ کسان رہنماﺅں نے کھاد کی بوری پر قیمت فروخت کا اندراج، بجلی کے ٹیوب ویلوں کے فلیٹ ریٹ مقرر کرنے اور گنے ،تمباکو سمیت تمام فصلوں کی سپورٹ پرائس بڑھانے کا مطالبہ کیا۔ سردار ظفر نے کہا کہ کرشنگ میں تاخیر کی وجہ سے گندم کی پیداوار متاثر ہو گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ شوگر ملز مالکان کی اکثریت حکومت میں شامل ہے اس لیے وہ سر عام کین ایکٹ کی دھجیاں بکھیر کر اور گنے کے کاشتکاروں کو لوٹ کر ملک کو قحط سالی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔

No comments:

Post a Comment