ON GUJRANWALA AMEER .31-23-2013
گوجرانوالہ میں جماعت اسلامی کے امید وار قومی اسمبلی بلال قدرت بٹ پر قاتلانہ حملہ انتخابات کو خونی بنانے کی سازش ہے۔جرائم پیشہ عناصر کو فی الفور گرفتار کیا جائے |
اتوار, 31 مارچ 2013 06:01 |
بھائی پھیرو(زین العابدین سے)گوجرانوالہ میں جماعت اسلامی کے امید وار قومی اسمبلی بلال قدرت بٹ پر قاتلانہ حملہ انتخابات کو خونی بنانے کی سازش ہے۔جرائم پیشہ عناصر کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔امیر جماعت اسلامی ضلع قصور عثمان غنی اور سیکرٹری انفارمیشن حاجی محمد رمضان نے ضلع گوجرانوالہ کے امیرجماعت اسلامی اور قومی اسمبلی این اے 98کے امیدوار بلال قدرت بٹ پر گزشتہ روز اپنے انتخابی حلقہ گوجرانوالہ میں انتخابی مہم کے دوران قاتلانہ حملے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے اپنے شدید رد عمل کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ گوجرانوالہ میں جماعت اسلامی کے امیدوار قومی اسمبلی پر قاتلانہ حملہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے جس کا مقصد انتخابات کو خونی اور پرتشدد بنا نا ہے۔جماعت اسلامی ایسی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔انہوں نے کہاکہ گوجرانوالہ سے جماعت اسلامی کے امیر ضلع اور امیدوار قومی اسمبلی بلال قدرت بٹ کو شدید زخمی کرنے والے جرائم پیشہ عناصر کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور انہیں قرار واقعی سزادی جائے۔ |