http://kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=1479:------142--------------&catid=3:2012-08-30-18-02-00&Itemid=4
جماعت اسلامی نے حلقہ این اے 142کے تینوں اُمیدواروں کو ٹکٹ جاری کر کے سیاسی جماعتوں میں سبقت حاصل کر لی |
اتوار, 24 مارچ 2013 10:05 |
بھائی پھیرو(زین العابدین سے)جماعت اسلامی نے حلقہ این اے 142کے تینوں اُمیدواروں کو ٹکٹ جاری کر کے سیاسی جماعتوں میں سبقت حاصل کر لی ۔ اس حلقہ کے دوسرے اُمید وار وں کو ابھی تک کسی جماعت نے ٹکٹ جاری نہیں کیا۔ ۔تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 142میں تمام سیاسی جماعتوں نے الیکشن لڑنے کا اعلان کر رکھا ہے مگر ابھی تک کسی بھی اُمید وار کو انکی جماعتوں نے باقاعدہ ٹکٹ جاری نہیں کئے ۔ جماعت اسلامی نے اس حلقہ سے قومی اسمبلی کا ٹکٹ حاجی محمد رمضان ، پی پی 183سے چوہدری عرفان اور پی پی 184سے سر دار نور احمد ڈوگر کو ٹکٹ جاری کر دئےے ہیں ۔ جنہوں نے کافی عرصے سے انتخابی مہم زورو شور سے شروع کر رکھی ہے ۔ ترازو کے نشان کے سٹکر جگہ جگہ لگے ہوئے ہیں ۔ دوسری طرف تحریک انصاف کے کئی کئی اُمید وار تینوں حلقوں میں کنوسنگ کر رہے ہیں ۔ تحریک انصاف کے رانا امتیاز احمد خاں ، رانا تنویر ریاض اورچوہدری حامد میو اپنے آپ کو تحریک انصاف کا اُمیدوارظاہر کر رہے ہیں ۔ جبکہ صوبائی حلقہ پی پی 184سے محمد اسلم ، محمد اجمل خاں ، رانا ندیم انور اور حلقہ 183سے چوہدری مختار احمد اور دیگر نے اپنے آپ کو تحریک انصاف کا اُمیدوار ظاہر کر رہے ہیں ۔ مسلم لیگ ©”ن“ کے رانا محمد حیات ، مسلم لیگ ”ق “ کے سر دار طالب حسن نکئی بھی اس حلقہ سے اُمیدوار ہیں ۔جبکہ پی پی پی نے بھی اس حلقہ سے قومی اسمبلی کے لئے ملک محمد عاشق اعوان کا اعلان کر کے پی پی پی اور مسلم لیگ ق کے اتحاد میں دراڑیں ڈال دیں ہیں ۔ الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد چند دنوں میں اس حلقہ کی سیاسی صور ت حال اور جوڑ توڑ واضح ہو جائے گا ۔ |
No comments:
Post a Comment