قصور(محمد دین آزاد سے)پاکستان مسلم لیگ ن او رپاکستان پیپلزپارٹی
پارلیمنٹرین کی قیادتوںنے ضلع قصور کے اکثر حلقوں سے اپنے اپنے امیدوار
فائنل کر دیئے ہیں جن کے ناموںکا باقاعدہ اعلان آئندہ چوبیس گھنٹے میں کر
دیا جائے گا تفصیلا ت کے مطابق این اے 138 سے سابق ایم این اے راﺅ مظہر
حیات خاں کی اہلیہ این اے139 سے سابق ایم این اے وسیم اختر شیخ این اے140
سے ملک رشید احمدخاں این اے141 سے رانا محمد اسحاق اور این اے142 سے رانا
محمد حیات کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پی پی175 سے یعقوب ندیم سیٹھی
پی پی 176 سے سردار اسد اللہ یا سردار نبی احمد میں سے کسی ایک کوٹکٹ
دیاجائے گا۔پی پی 177 سے امیدوار کا فیصلہ ابھی تاحال زیر غور رکھا گیا ہے
پی پی178 میں ملک احمدسعیدخاں یا چوہدری مبشر نوازخاں میں سے کسی ایک کوٹکٹ
ملنے کا امکان ہے پی پی 179 سے ملک محمداحمدخاں ن لیگ کے امیدوار ہوں گے
پی پی180 میں گزشتہ روز رانا حیات خاں گروپ کی وساطت سے مسلم لیگ ن میں
شامل ہونے والے سابق ڈپٹی سپیکر حسن اختر موکل کے بیٹے وقاص موکل کی اچانک
آمد نے ہر لیگی کارکن کو حیران کر دیا ہے اور مسلم لیگ ن کے معتبر ذرائع کے
مطابق واضح امکان یہ ہے کہ اب اس حلقہ سے سابق ایم پی اے احسن رضا کی
بجائے وقاص موکل کو ٹکٹ ہولڈر بنایا جارہا ہے ۔پی پی 181 سے سابق ایم پی اے
شیخ علاﺅالدین پی پی 182 سے محمود انورپی پی 183 سے چوہدری ابراہیم اور پی
پی184 سے رانا محمد اقبال خاں ن لیگ کے امیدوار ہوں گے ۔اسی طرح پی پی پی
کی قیادت نے ضلع قصور کے لیے این اے 138 سے ناصر ہ میو کو ناصرف جنرل نشست
پر اپنا امیدوار نامزد کیا ہے بلکہ خواتین کی خصوصی نشستوں پر بھی ان کا
ساتواں نمبر رکھا گیا ہے یعنی اگر وہ انتخابات میں ناکام بھی ہوجاتی ہیں تو
انہیں مخصوص نشستوں پر کامیاب کرایا جاسکے۔اس طرح اس حلقہ میں دونوں بڑی
پارٹیوں کی دو خواتین آمنے سامنے ہوں گی ۔این اے 139 سے سابق ایم این اے
چوہدری منظور احمد امیدوار ہوں گے این اے 140 میں ق لیگ سے اتحاد کی صورت
میں ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی کا نام زیر غور ہے این اے 141 اور این اے 142
میں پیپلزپارٹی اور ق لیگ کے مابین اتحاد کا معاملہ تاحال زیر غور ہے تاہم
اتحاد نہ ہونے کی صورت میں این اے 140 سے سردار محمد حسین ڈوگر این اے 141
سے رانا عبدالشکور اور این اے 142 سے ملک عاشق حسین اعوان پی پی 175 سے
چوہدری حاکم علی یا ان کے صاحبزادے پی پی 176 سے محمد اختر نول پی پی 177
سے محمد اشفاق کمبوہ پی پی 178 سے احمد علی ٹولو پی پی 179 سے سردار محمد
حسین ڈوگر پی پی 180 سے محمد امجد آرائیں کو امیدوار بنایا گیا ہے حالانکہ
اس حلقہ سے پیپلزپارٹی کے دیگر پانچ امیدواروںنے محمد امجد آرائیں کی
بھرپور مخالفت کی تھی پی پی 181 کو بھی زیر غور رکھا گیا ہے جبکہ پی پی 182
سے محمد امجد میو پی پی183 سے غلام عباس اعوان پیپلزپارٹی کے امیدوار ہوں
گے۔ |
No comments:
Post a Comment