Wednesday, 31 July 2013

INDIAN WATER WAR PRESS COFERENCE PRESEDENT KISAN BORD SARDAR ZAFAR .31-7-2013

INDIAN WATER WAR PRESS COFERENCE PRESEDENT KISAN BORD SARDAR ZAFAR .31-7-2013
http://www.nawaiwaqt.com.pk/business/31-Jul-2013/227925

بھارت کے متنازعہ ڈیم انٹرنیشنل کورٹ میں چیلنج کئے جائیں: کسان بورڈ

31 جولائی 2013 0
لاہور(نیوز رپورٹر) کسان بورڈ کے صدر سردار ظفر حسین نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز میں پانی اور توانائی کا بحران لمحہ فکریہ ہے ۔ زراعت تو درکنار اکثر علاقوں میں پینے کےلئے صاف پانی بھی میسر نہیں ۔ یہ بحران اچانک پیدا نہیں ہوا بلکہ یہ ایک غیرملکی سازش ہے۔ اسی سازش کا نتیجہ ہے کہ 1950ءمیں یہاں پانی کی فی کس مقدار 5830 کیوبک میٹر تھی اب صرف ایک ہزار کیوبک میٹر ہے اور 2025 ءتک یہ صرف 550کیوبک میٹر رہ جائے گی اور یہ مقدار 500 کیوبک میٹر تک پہنچ جائے تو انسان زندہ نہیں رہ سکتا۔ دریائے ستلج، بیاس اور راوی کی مکمل بندش کے بعد باقی ماندہ دریاو¿ں چناب، جہلم اور سندھ کے پانی سے محروم کرنے کا عمل ظلم اور دہشت گردی کی انتہا ہے۔ بھارت نے دریائے چناب پر بگلیہار ڈیم فیز II تعمیر کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ ساول کوٹ کے نام سے ایک اور دنیا کا چوتھا بڑے ڈیم کی تعمیر بھی شروع ہے ۔ اور یہ تربیلا اور منگلا ڈیم سے 3گنا بڑا ہے ۔ 2014ءتک یہ دونوں ڈیم مکمل ہوجائیں گے جس کے بعد پاکستان دریائے چناب کے پانی سے مکمل طور پر محروم ہوجائے گا۔ دونوں متنازع ڈیموںکو فی الفور انٹرنیشنل کورٹ میں چیلنج کیا جائے ۔ دریائے چناب پر ہی کرتھائی ڈیم تعمیر کے مراحل میں اور اب 25-7-2013 کو انڈیا نے دریائے چناب پر ایک اور بڑے ڈیم ”پاکل دل ڈیم“ کا افتتاح کرکے ہمیں دریائے چناب کے پانی سے مکمل محروم کرنے کی سازش پر عمل مزید تیز تر کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال جنوبی پنجاب کے 10 اضلاع شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ اہم نقد آور فصلوں میں 61 فیصد کمی واقع ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کورٹ میں سندھ طاس معاہدوں کو چیلنج کر دیا جائے۔

No comments:

Post a Comment