JAMAT ISLAMI KASUR DHARNA,JI BHAI PHERO WILL PARTERCIPATE.25-7-2013
http://kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=730:2013-07-25-12-41-53&catid=3:2013-04-24-07-39-07&Itemid=4
ھائی پھیروسے سینکڑوں افراد جماعت اسلامی کے دھرنے میں شریک ہونگے ، عثمان غنی |
جمعرات, 25 جولائی 2013 12:41 |
بھائی پھیرو(زین العابدین سے)بھائی پھےروسے سینکڑوں افراد جماعت اسلامی کے دھرنے میں شریک ہونگے ۔ یہ دھرنا بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنماﺅں کو سزائیں دینے اور مصر میں مرسی کی حکومت کا تحتہ الٹنے کے خلاف ہو گا ۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع قصور عثمان غنی اور امیر حلقہ بھائی پھےرو سردار نور احمد ڈوگر نے بھائی پھےرو میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کی حکومت انڈیا کے اشاروں پر پاکستان سے محبت کرنے والے جماعت اسلامی کے رہنماﺅں اور کارکنوں کے خلاف انتقامی کاروائیاں کر رہی ہے ۔ امریکہ کے اشاروں پر مصر میں مرسی کی جمہوری حکومت کا تحتہ اُلٹ دیا گیا ہے جماعت اسلامی ضلع قصور چھبیس جولائی بروز جمعة المبارک بمقام بلدیہ چوک قصور میں دھرنا دے گی ،جس میںبھائی پھیرو سمیت ضلع بھر سے جماعت اسلامی کے کارکن شریک ہونگے ۔ دھرنے سے جماعت اسلامی صوبہ پنجاب کے جنرل سیکرٹری نذیر احمد جنجوعہ اور دیگر رہنماءخطاب کریں گے ۔ |
No comments:
Post a Comment