Monday, 1 July 2013

POLICE BHAI PHERO EXPELLED FORCIBLY THE LABOURERE OF YONAS HABIB MILLS IN PHOOL NAGAR .1-7-2013

 POLICE BHAI PHERO EXPELLED FORCIBLY THE LABOURERE OF YONAS HABIB MILLS IN PHOOL NAGAR .1-7-2013

http://www.blogger.com/blogger.g?blogID=1968083937121056728#editor/src=sidebar

ولیس نے پرانے مل مالکان سے سازبازکرکے قبضہ کرانے کی خاطر مزدورکالونی میں گھس کر سیکورٹی عملہ سمیت متعدد مزدوروں پروحشانہ تشدد،سینکڑوں مزدوروں نے ملتان روڈ بلاک کر دی،اعلیٰ پولیس حکام نے تھانہ صدر پولیس کی غنڈہ گر دی کا نوٹس لے لیا پی ڈی ایف چھاپیے ای میل
پیر, 01 جولائی 2013 17:41
بھائی پھیرو(زین العابدین سے)کروڑ پتی پرانے مل مالکان کے کہنے پر تھانہ صدر پولیس نے نئی مل انتظامیہ اور سینکڑوں مزدوروں پر جھوٹا مقدمہ درج کر کے وحشیانہ تشدد کر کے نئے ایڈ من مینجر اور مزدوروں کو تھانہ میں بند کر ا کے مل بھائی پھیرو(زین العابدین سے)کروڑ پتی پرانے مل مالکان کے کہنے پر تھانہ صدر پولیس نے نئی مل انتظامیہ اور سینکڑوں مزدوروں پر جھوٹا مقدمہ درج کر کے وحشیانہ تشدد کر کے نئے ایڈ من مینجر اور مزدوروں کو تھانہ میں بند کر ا کے مل پر پرانے مالکان کا قبضہ کرا دیا،مزدوروں نے ملتان روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا تو اعلیٰ پولیس افسران نے مظلوم مزدوروں کے کہنے پر پرانے مل مالک اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تفصیلات کے مطابق دینہ ناتھ کے قریب واقع فاروق حبیب مل کے مالک حبیب اللہ خاں نے اپنی مل نئے مالکان کو فروخت کر دی نئے مل مالک کے ایڈمن مینجر رانا فرخ نصیر کے مطابق اس کے مالکان نے کروڑوں روپے خرچ کر کے بند مل کو چالو کیا اور اس میں چھ سو پچاس آدمی بھرتی کر کے مل میں کپڑے کی پیداور شروع کر دی۔گزشتہ روز پہلے مل مالک حبیب اللہ خاں نے اپنی مل پر قبضہ کر نے کی خاطر تھانہ صدر پولیس بھائی پھیرو کے ایس ایچ او رانا عظمت سے ساز باز کر کے ایک مقدمہ نمبر 269/2013مل کے نئے ایڈمن مینجر رانا فرخ نصیر اور اس کے پچاس ساتھیوں کے خلاف درج کرایا جس پر مل مالکان حبیب اللہ خاں نے مقامی پولیس صدر بھائی پھیرو نے دھاوا بول کر گیٹ پر موجود سکیورٹی عملہ پر وحشیانہ تشدد کر اسلحہ چھین لیا اور مزدور کالونی میں داخل ہو کر مزدوروں پر تشدد کر کے مل سے باہر نکال دیا اور وہاں سے سو عدد پنکھے،تیس چارپائیاں،پچاس ہزار نقدی اور بیس عدد موبائل بھی قانون کے محافظوں نے قبضہ میں لے لئے۔اس ذیادتی کے خلاف مل کے سینکڑوں مزدوروں نے ملتان روڈ بلاک کر دی۔کئی گھنٹے ٹریفک بلاک ہونے سے ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔جس پر اعلیٰ پولیس حکام نے تھانہ صدر پولیس کی غنڈہ گر دی کا نوٹس لے کر ایس ایچ او تھانہ صدر رانا عظمت کو فوری طور پر معطل کر کے مزدوروں کو واپس کالونی میں بھیج دیا اور پرانے مل مالک سمیت اس کے درجنوں ساتھیوں کو گرفتار کر لیااوران کے خلاف مقدمہ نمبر271/2013درج کر لیا۔مزدور راہنماءخلیل احمد نے مزدوروں کی حمایت کر نے پر ڈی پی او قصور ،ڈی ایس پی پتوکی،انچارج انویسٹی گیشن سردار محمد حسین ڈوگر،اے ایس آئی محمد اسلم خاں کا شکریہ ادا کیا ،جبکہ عوامی سماجی حلقوں نے غنڈہ گر دی کر نے والے پولیس افسران کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

No comments:

Post a Comment