Wednesday, 10 July 2013

JAMAT E ISLAMI MEET DPO KASUR 10-7-2013

JAMAT E ISLAMI MEET DPO KASUR 10-7-2013

ضلع میں امن عامہ کی بگڑتی صورت حال ،چوریوں،ڈکیتیوں اور جھوٹے مقدمات پر تشویش کا اظہار۔ہر شہری کو بلا امتیاز انصاف فراہم کرنا میری اولین ترجیح ہے،۔ڈی پی او قصو پی ڈی ایف  Array چھاپیے Array  ای میل
بدھ, 10 جولائی 2013 08:53
قصور(محمددین آزاد سے)جماعت اسلامی ضلع قصور کی طرف سے ضلع میں امن عامہ کی بگڑتی صورت حال ،چوریوں،ڈکیتیوں اور جھوٹے مقدمات پر تشویش کا اظہار۔ہر شہری کو بلا امتیاز انصاف فراہم کرنا میری اولین ترجیح ہے۔جلد ہی ضلع کو امن کا گہوارہ بنادیا جائے گا۔ڈی پی او قصور رائے اعجاز کی وفد کو یقین دہانی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزجماعت اسلامی ضلع قصور کے ایک پندرہ رکنی اعلی سطحی وفد نے ڈی پی او قصور رائے اعجاز سے ملاقات کی ۔ امیر ضلع عثمان غنی کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد میں میاں مختار احمد،حاجی محمد رمضان،مولانا جاوید قصوری،سردار نور احمد ڈوگر،سردار فیصل اورنگ زیب(ر) کرنل نذیر احمد ڈوگر،عمر درازایڈووکیٹ،محمد فاروق ایڈووکیٹ،چوہدری شفقت علی اور دیگر شامل تھے ۔وفد نے ضلع بھر میں ڈکیتی اور چوری کی بڑھتی وارداتوں اور جھوٹے پرچوں اور امن عامہ کی بگڑتی صورت حال کے بارے اپنی تشویش کا اظہار کیا،اس کے جواب میں ڈی پی او قصور رائے اعجاز نے وفد کو یقین دلایا کہ جلد ہی ڈکیتیوں اور چوریوں پر قابو پا لیا جائے گااور جرائم پیشہ لوگ چاہے کتنے ہی با اثر کیوں نہ ہوںوہ قانون کے شکنجے سے بچ نہیں سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ ان کے دروازے ہر شریف شہری کے لیے ہر وقت کھلے ہیں اور وہ بلا امتیاز تمام مظلوم لوگوں کو انصاف فراہم کریں گے۔

No comments:

Post a Comment