Wednesday, 27 May 2015

KISAN RAJ RAILY 28-5-2015

KISAN RAJ RAILY 28-5-2015

 KISAN RAJ RAILY 27-5-2015
http://jamaat.org/ur/news_detail.php?article_id=6513

آئندہ بجٹ کسانوں کے مطالبات کی روشنی میں ترتیب دیا جائے ۔صادق خاکوانی

لاہور27مئی 2015ء: کسان بورڈ پاکستان کی مجلس عاملہ کا ہنگامی اجلاس ۔مرکزی صدر صادق خاں خاکوانی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں کسان راج تحریر کے چیف کو آرڈینٹر ارسلان خاں خاکوانی ، سیکرٹری جنرل ملک محمد رمضان روہاڑی ، نائب صدر سرفراز احمد خاں اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد فیصلوں کا اعلان کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی محمد رمضان نے پریس ریلیز کے ذریعے کہا کہ آئندہ بجٹ میں زراعت پر دل کھول کر سبسڈی دی جائے کسانوں کو بلا سود قرضے دئےے جائیں ۔جنرل سیلز ٹیکس ختم کیا جائے اور زرعی مداخل بجلی ، کھاد ، کیڑے مارادویات کی قیمتیں کم کی جائیں ۔انہوں نے کہا کہ کسان بورڈ کے اجلاس میں اس بات پر تفتیش کا اظہار کیا کہ گذشتہ سال کپاس ، گنا اور چاول کی صیحح قیمتیں نہ ملنے سے کسان مفلوک حال ہو چکے تھے اب حکومت کی گند م پالیسی اور عام کسان کو بار دانہ نہ ملنے سے گندم کے کاشتکار بھی لٹ رہے ہیں ۔ اگر کسانوں کی آئندہ بجٹ میں دل کھول کر مدد نہ کی گئی تو زرعی معشیت تباہ ہو برباد ہو جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ کسان راج تحریک میں یکم جون کو ہر ضلعی ہیڈ کوارٹر پر ڈی سی او کے دفتر کے باہر کسان احتجاجی مظاہرے کر کے اپنی بجٹ تجاویز پیش کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ 31مئی کو مال روڈ لاہور پرہونے والی احتجاجی ریلی کو منسوخ کر کے احتجاج کے دائرہ کار کو پورے پنجاب تک پھیلاد یا گیا ہے ۔اور آئندہ اس کا دائرہ کار پورے پاکستان کے چاروں صوبوں تک پھیلا دیا جائے گا ،مجلس عاملہ میں پاس کی گئی ایک قراد داد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ کسانوں کے جائز مطالبات کو فوری مان لے اور بجٹ تجاویز کو آ ئندہ بجٹ کا حصہ بنا لے وگرنہ چار اکتوبر کو صادق آ باد سے لے کر اسلام آ باد تک لانگ مارچ کیا جائے گا ۔

Sugar Cane, Cotton, Rice, Wheat, Electrical Problems of Farmers in Pakistan, Latest Energy sources for Farmers of Pakistan, Environment Pollution, Water Resources,

SOLDER OF PAK FOJ EXPIRED IN SARAI MUGHAL.27-5-2015

BHAI PHERO THANA SADAR INCHARG INVESTEGATION SARDAR MUHAMMAD HUSAIN DOGER 27-5-2015

Sunday, 24 May 2015

KISAN RAILY,KISAN RAJ on 31-5-2015 by Kisan Bord

 KISAN RAILY,KISAN RAJ on 31-5-2015 by Kisan Bord

............................................................................................................................................................

31مئی کو ناصر باغ سے اسمبلی ہال تک کسان راج ریلی کا اعلان

25 مئی 2015 0
31مئی کو ناصر باغ سے اسمبلی ہال تک کسان راج ریلی کا اعلان

لاہور ( نیوزرپورٹر)کسان بورڈ کی طرف سے شروع کی گئی ’’ کسان  راج تحریک ‘‘کے  سلسلے میں  راہنمائوں نے پریس کلبوں اور صحافیوں کو اپنی بجٹ تجاویز پیش کیں ۔مرکزی صدر صادق خاں خاکوانی نے کہا کہ بجٹ میں کسانوں کو بلا سود قرضوں کی سکیم کا اجراء کیا جائے ۔کسانو ں کے لئے بھی بلا سود قرضوں کی سکیم کا اجراء کیا جائے ، جنرل سیلز ٹیکس کو ختم کیا جائے ۔ زرعی مداخل کھاد ، بیج ، ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کی جائے اور زراعت پر سبسڈی دے کر دم توڑتی زرعی معشیت کو سہارا دیا جائے انہوں نے کہا کہ کسان بورڈ کے ماہر زرعی معشیت دانوں نے آ ئندہ بجٹ کے لئے جو تجاویز مرتب کیں ہیں ۔ انہیں پیش کرنے کے لئے 31 مئی کو ناصر باغ لاہور سے ایک ’’کسان راج ریلی ،‘‘نکالی جائے گی ۔جو پرُامن طریقے سے مارچ کرتی ہوئے پنجاب اسمبلی جا کر حکومت کو اپنی بجٹ تجاویز پیش کرے گی ۔

KISAN RAILY,KISAN RAJ on 31-5-2015 by Kisan Bord

  KISAN RAILY,KISAN RAJ on 31-5-2015 by Kisan Bord
 http://jamaat.org/ur/news_detail.php?article_id=6489

آئندہ بجٹ میں جنرل سیلز ٹیکس ختم اور کسانوں کو بلا سود قرضے دئیے جائیں ۔صادق خاکوانی

لاہور 24مئی 2015ء: کسان بورڈ پاکستان کی طرف سے شروع کی گئی ” کسان راج تحریک “کے سلسلے میں پورے صوبہ پنجا ب کے کئی اضلاع میں مقامی راہنماﺅں نے پریس کلبوں اور صحافیوں کو اپنی بجٹ تجاویز پیش کیں ۔کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی صدر صادق خاں خاکوانی نے لاہور میں اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک میں زرعی معیشت دم توڑ رہی ہے کسانوں کو انکی اجناس کی صیحح قیمت نہ ملنے پر کسان کنگال ہو چکے ہیں ۔ہمارا مطالبہ ہے کہ آ ئندہ بجٹ میں کسانوں کو بلا سود قرضوں کی سکیم کا اجراءکیا جائے ۔جس طرح ب نظیر انکم سپورٹ پروگرام ، فوڈ سٹیمپ سکیم اور لیپ ٹاپ سکیم، بے روز گار نوجوانوں کے لئے روزگار سکیم میں عوام کی امداد کی جاتی ہے کسانو ں کے لئے بھی بلا سود قرضوں کی سکیم کا اجراءکیا جائے ، جنرل سیلز ٹیکس کو ختم کیا جائے ۔ زرعی مداخل کھاد ، بیج ، ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کی جائے اور زراعت پر سبسڈی دے کر دم توڑتی زرعی معشیت کو سہارا دیا جائے انہوں نے کہا کہ کسان بورڈ کے ماہر زرعی معشیت دانوں نے آ ئندہ بجٹ کے لئے جو تجاویز مرتب کیں ہیں ۔ انہیں پیش کرنے کے لئے 31 مئی کو ناصر باغ لاہور سے ایک ”کسان راج ریلی ،“نکالی جائے گی ۔جو پرُامن طریقے سے مارچ کرتی ہوئے پنجاب اسمبلی حال جا کر حکومت کو اپنی بجٹ تجاویز پیش کرے گی ۔ یہ ریلی اپنے مطالبات پُرامن طریقے سے اسمبلی ممبران کو پیش کرے گی ۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ ہماری بجٹ سکیم پر ہمدردارانہ غور کرے اور انہیں منظور کرے ۔ دریں اثنا صوبہ پنجاب کے درجنوں اضلاع میں کسان بورڈ کے مقامی راہنماﺅں نے پریس کلبوں میں جا کر صحافیوں کو اپنی بجٹ تجاویز پیش کیں ہیں۔

Sugar Cane, Cotton, Rice, Wheat, Electrical Problems of Farmers in Pakistan, Latest Energy sources for Farmers of Pakistan, Environment Pollution, Water Resources,

Thursday, 21 May 2015

BHAI PHERO QABZA GROUP SP GROUP.21-5-2015

 BHAI PHERO QABZA GROUP SP GROUP.21-5-2015

Sugar Cane, Cotton, Rice, Wheat, Electrical Problems of Farmers in Pakistan, Latest Energy sources for Farmers of Pakistan, Environment Pollution, Water Resources,

Sunday, 17 May 2015

KISAN RAJ TEHREEK 18-5-2015

 KISAN RAJ TEHREEK 18-5-2015

 ......................................................................................................................................................
 http://jamaat.org/ur/news_detail.php?article_id=6439

سود قرضے نہ دئیے گئے توکسانوں کووزیر اعظم کی قرضہ سکیم کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا

لاہور17مئی 2015ء: کسان بورڈ پاکستان کی طرف سے شروع کی گئی ” کسان راج تحریک “کے چیف کوآ رڈینٹر ارسلان خاں خاکوانی نے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں گذشتہ دنوں گجرانوالہ ، گجرات، حافظ آباد، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، نارووال سمیت کئی اضلاع کاہنگامی دورہ کیا اس دوران انہوںنے کسان بورڈکے مقامی عہدے داروں اور کسانوں کے بڑے بڑے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے گذشتہ روزچھوٹے کاشتکاروں کو قرضہ دینے کی جس سکیم کااعلان کیا ہے وہ انتہائی پیچدہ ہے ۔اگر کسانوں کو بلاسودقرضے نہ دئیے گئے تو کسانوںکو ان قرضوں کا کوئی فائدہ نہ ہو گا ۔ کیونکہ شوگر ملوں ، فلور ملوں ،رائس ملوں اورکاٹن ملوں میں کسانوں کو لوٹ لوٹ کر کنگال کر دیا ہے اوراب اگر کسانوں کوبلاسودقرضے دےکر انکی ڈوبتی زرعی معشیت کو سہارا نہ دیاگیاتو ملکی زرعی معیشت تباہ ہو جائے گی ۔انہوں نے باردانہ کی تقسیم میںچھوٹے کاشتکاروں کے ساتھ زیادتیوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ اب گندم کے پرچیزنگ سینٹروں پر انتظامیہ نے بار دانہ کی ترسیل یہ کہ کربندکردی ہے کہ ٹارگٹ پوراہوگیا ہے مگراند رخانے اب بھی با اثر افراد کو بار دانہ دیاجارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسان راج میں کسانوں کو بلا سود قرضے دئےے جائیں گے اور عام کسانوں کو بار دانہ میں ترجیح دی جائے گی ۔ اس موقع پر سینکڑوں کسانوں نے کسان راج تحریک میںبھرپورحصہ لینے کا اعلان کیا اور لیہ سے کئی دفعہ ایم پی اے بننے والے چوہدری محمد اصغر گجرکے بھائی چوہدری محمد انورگجرنے کسان راج تحریک میں شامل ہونےکا اعلان کیاہے ۔ کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی صدر صادق خاں خاکوانی نے چوہدری محمد انور کوصوبہ پنجاب کا نائب صدر مقرر کردیاہے ۔
Sugar Cane, Cotton, Rice, Wheat, Electrical Problems of Farmers in Pakistan, Latest Energy sources for Farmers of Pakistan, Environment Pollution, Water Resources,

WAPDA FAIL TO SUPPLY ELECTRECITY IN SOCIAL SECURITY HOSPETAL BHAI PHERO.17-5-2015

Friday, 15 May 2015

KISAN RAJ TEHREEK .15-5-2015

KISAN RAJ  TEHREEK .15-5-2015

Sugar Cane, Cotton, Rice, Wheat, Electrical Problems of Farmers in Pakistan, Latest Energy sources for Farmers of Pakistan, Environment Pollution, Water Resources,

Wednesday, 13 May 2015

KISAN BORD CONDOLENCE ON KARACHI BUS INCEDENCE.14-5-2015

 KISAN BORD CONDOLENCE ON KARACHI BUS INCEDENCE.14-5-2015

Sugar Cane, Cotton, Rice, Wheat, Electrical Problems of Farmers in Pakistan, Latest Energy sources for Farmers of Pakistan, Environment Pollution, Water Resources,

Monday, 11 May 2015

WHEAT POLICY 2015.IHTJAJ KBP 11-5-2015

Saturday, 9 May 2015

WHEAT IHTJAJ ON POLICY 2015

WHEAT POLICY  2015 IHTJAJ

 WHEAT IHTJAJ ON POLICY  2015
http://www.nawaiwaqt.com.pk/business/10-May-2015/383492

کومت کی ناکام گندم پالیسی، کسان آج پنجاب بھر میں مظاہرے کرینگے‘ دھرنے دینگے

10 مئی 2015 0
لاہور (نیوز رپورٹر) کسان بورڈ پنجاب کے جنرل سیکرٹری ارسلان خاکوانی نے کہا کہ حکومت پنجاب کی گندم پالیسی سراسر ناکام ہو چکی حکومت نے مقامات پر ابھی تک خریداری شروع ہی نہیں کی جس کی وجہ سے کسان اپنی گندم ایک ہزار روپے سے تک بچنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ انہوں نے حکومت کی ناکام گندم پالیسی کے خلاف آج اتوار دس مئی کو پنجاب بھر کے کسانوں کو اپیل کی کہ وہ تمام ضلعی ہیڈ کوارٹروں اور تحصیل ہیڈ کوارٹروں پر احتجاجی مظاہرے کریں اور دھرنے دیں۔

Sugar Cane, Cotton, Rice, Wheat, Electrical Problems of Farmers in Pakistan, Latest Energy sources for Farmers of Pakistan, Environment Pollution, Water Resources,

WHEAT POLICY 2015.IHTJAJ KISANBORD..9-5-2015

WHEAT  POLICY 2015.IHTJAJ KISANBORD..9-5-2015

 WHEAT  POLICY 2015.IHTJAJ KISANBORD..9-5-2015

 http://jamaat.org/ur/news_detail.php?article_id=6405 

بااثر افراد اور بیوپاری سارا باردانہ لے گئے ،کسانوں کو دھکے

لاہور9مئی 2015ء: کسان بورڈ صوبہ پنجاب کے جنرل سیکرٹری ارسلان خاں خاکوانی نے کہا کہ حکومت پنجاب کی گندم پالیسی2015سرا سر ناکام ہو چکی ہے ۔حکومت نے پنجاب کے کئی مقامات پر ابھی تک خریداری شروع ہی نہیں کی جسکی وجہ سے کسان اپنی گندم ایک ہزار روپے سے تک بیچنے پر مجبور ہو چکے ہیں جسکی وجہ سے کسانوں کو کروڑوںروپے کا نقصان پہنچ چکا ہے ۔ کسان سینٹروں کے چکر لگا لگا کر تھک گئے مگر اس کے باجود بار دانہ اصل حق داروں کو دینے کی بجائے اپنے چہتوں اور حکمران پارٹی کے با اثر افراد کو دیا جا رہا ہے ۔ کٹوٹیاں کر کے کسانوں کو روزانہ لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگا رہے ہیں ۔حکومت کے عزائم کسان دوستی کی بجائے کسان دشمنی پر مبنی ہیں کسانوںکی حوصلہ شکنی کررہی ہے تاکہ جب مجبور کسان اپنی گندم اُونے پونے بازارمیںفروخت کر دے تو اس کے بعد اپنے چہیتے سٹاکسٹوں او ر فلور مل مالکان کے ذریعے گندم خرید کر انہیں اربوںروپے کا فائدہ پہنچا سکے ۔انہوںنے حکومت کی ناکام گندم پالیسی کے خلاف آج یعنی اتوار دس مئی کو پنجاب بھر کے کسانوں کواپیل کی ہے کہ وہ تمام ضلعی ہیڈ کواٹرروں اورتحصیل ہیڈکوارٹروں پر احتجاجی مظاہرے کریں اور دھرنے دیں

 /////////////////////////////////////////////////////////////////////////////////////////////////////////////////////////////////////

حکومتی ناکام گندم پالیسی کےخلاف کسان خریداری سینٹروں کےباہراحتجاجی مظاہرے کریں گے

لاہور8مئی 2015ء: کسان بورڈ صوبہ پنجاب کے جنرل سیکرٹری ارسلان خاں خاکوانی نے اپنے دفتر میں میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی گندم پالیسی2015سرا سر ناکام ہو چکی ہے ۔حکومت نے پنجاب کے کئی مقامات پر خصوصاً اپر اور سینٹر پنجاب میں ابھی تک خریداری شروع ہی نہیں کی جسکی وجہ سے کسان اپنی گندم ایک ہزار روپے سے گیارہ سو روپے تک بیچنے پر مجبور ہو چکے ہیں جسکی وجہ سے کسانوں کو اربوںروپے کا نقصان پہنچ چکا ہے ۔ بار دانہ کی تقسیم میں بھی متعلقہ افسران کسانوں کی عزت نفس کو مجروع کر رہے ہیں ۔ کسان سینٹروں کے چکر لگا لگا کر متعلقہ افسران کی منتیں کر کے اپنے ضمیر کے خلاف اہلکاروں کی خوشامد کرتے ہیں مگر اس کے باجود بار دانہ اصل حق داروں کو دینے کی بجائے اپنے چہتوں اور حکمران پارٹی کے با اثر افراد کو دیا جا رہا ہے ۔ محکمہ خوراک نے گندم کی خریداری میں دس فیصد نمی کا معیار رکھا ہے ۔مگرسینٹرل پنجاب کی آ ب و ہوا اور ماحول کی وجہ سے گندم میں نمی کیمقدار بارہ فیصد سے کم نہیں ہوتی جسکی وجہ سے محکمہ والے زیادہ موئسچر Moistureکا بہانہ بنا کر کٹوٹیاں کر کے ذمہ داروں کو روزانہ لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگا رہے ہیں ۔موجودہ صنعتکار حکومت کے عزائم کسان دوستی کی بجائے کسان دشمنی پر مبنی ہیں حکومت اپنے چہیتے سٹاکسٹوں اور فلور مل مالکان کو نوازنے کی بجائے جان بوجھ کر کسانوںکی حوصلہ شکنی کررہی ہے تاکہ جب مجبور کسان اپنی گندم اُونے پونے بازارمیںفروخت کر دے تو اس کے بعد اپنے چہیتے سٹاکسٹوں او ر فلور مل مالکان کے ذریعے گندم خرید کر انہیں اربوںروپے کا فائدہ پہنچا سکے ۔انہوںنے کہا کہ گندم پالیسی کے اعلان میں تاخیر کی وجہ سے بھی گندم کے کاشتکاروں کو نقصان پہنچا ۔ارسلان خاں خاکوانی نے حکومت کی ناکام گندم پالیسی کے خلاف آ ئندہ اتوار دس مئی کو پنجاب بھر کے کسانوں کواپیل کی ہے کہ وہ تمام ضلعی ہیڈ کواٹرروں اورپرچیزنگ سینٹروں پر احتجاجی مظاہرے کریں اور دھرنے دیں اور پریس کانفرنسیں کر کے حکومت تک اپنے مطالبات پہنچائیں اوراگر حکومت نے انکے مطالبات نہ مانے اور آئندہ کپاس ،چاول ، آ لو سمیت تمام اجناس کی قیمتوں کااور پالیسی کا بر وقت اعلان نہ کیاتو چار اکتوبر کوکسان بورڈ کا اسلام اآبادکی طرف ہونے والا لانگ مارچ وقت سے پہلے شروع کر دیا جائے گا اور اسکی تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہوگی ۔

Sugar Cane, Cotton, Rice, Wheat, Electrical Problems of Farmers in Pakistan, Latest Energy sources for Farmers of Pakistan, Environment Pollution, Water Resources,

WHEAT POLICY 2015 .KISAN BORD WILLAGETATE 9-5-2015

Wednesday, 6 May 2015

WHEAT POLICY 2015 IN LAYYA.6-5-2015

WHEAT  POLICY 2015 IN LAYYA.6-5-2015

Sugar Cane, Cotton, Rice, Wheat, Electrical Problems of Farmers in Pakistan, Latest Energy sources for Farmers of Pakistan, Environment Pollution, Water Resources,

Wapda Load Shedingin Bhai Phero 6-5-2015

Tuesday, 5 May 2015

DEATH OF SISTER OF TANVEER ASLAM KHAN SADAR RUJ.5-5-2015

Saturday, 2 May 2015

KISAN BORD PAKISTAN LONG MARCH 2-5-2015

 KISAN BORD PAKISTAN  LONG MARCH 2-5-2015

..............................................................................
 KISAN BORD  LONG MARCH 2-5-2015   NAWAI WAQT
http://www.nawaiwaqt.com.pk/E-Paper/Lahore/2015-05-03/page-5/detail-7

لاہور (سپیشل رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ زراعت اور کسان کی ترقی ہی قومی ترقی و خوشحالی کی ضامن ہے۔ ملک میں کسان راج کا نفاذ ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف سے آزادی کا سنگ میل ثابت ہوگا۔ ظالمانہ استحصالی نظام نے قومی ترقی کے سارے خواب چکنا چور کردیئے ہیں، ملکی ترقی و خود انحصاری کا دارومدار زراعت پر ہے۔ ملک کی 70 فیصد آبادی زراعت پیشہ ہے۔ جاپان جیسا پسماندہ ملک مخلص قیادت کی وجہ سے ترقی کے آسمان پر ہے جبکہ پاکستان کرپٹ اور لیٹرے حکمرانوں کے ہاتھوں پسماندگی اور غربت و افلاس کی تصویر بنا ہوا ہے۔ جماعت اسلامی ملک میں کسان راج تحریک کا آغاز کر رہی ہے تاکہ ملک بھر کے کسانوں کو ساتھ لیکر کرپٹ و قابض اشرافیہ سے نجات حاصل کی جائے۔ عوام سانپوں کو دودھ پلا کر اژدھا بنانے اور بار بار ڈسے جانے کا رویہ چھوڑ کر آزادی و خود مختاری کے تحفظ کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کسان بور ڈ پاکستان کے زیرانتظام منصورہ آڈیٹوریم میں منعقدہ کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا سیاسی جماعتوں کے کارکن بھی مظلوم ہیں جنہیں سالہا سال سہانے مستقبل کے خواب دکھائے مگر انکی تنگدستی اور عسرت دور نہ ہوئی۔ گزشتہ دنوں آنیوالے طوفان اور تیز آندھی سے کھیتوں میں پڑی ہوئی گندم کو شدید نقصان پہنچا ہے لیکن وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی طرف سے کسانوں کی مدد کیلئے کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ سراج الحق نے کہا کہ بھارت کی آبی دہشت گردی کو روکنے کیلئے بھی حکومت عالمی سطح پر آواز بلند نہیں کر رہی جس کی وجہ سے قابل کاشت رقبے میں کئی لاکھ ایکٹر کمی ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کو بنجر بنانے کے ناپاک منصوبے پر عمل پیرا ہے اور ہماری حکومت بھارت سے آلو، پیاز اور ٹماٹر کی تجارت کیلئے چپ سادھے بیٹھی ہے۔ بھارتی حکومت کسانوں کو بجلی انتہائی کم قیمت پر دے رہی ہے،کھیتوں سے منڈیوں تک پختہ سڑکیں ہیں اور منڈیوں میں ہمارے کسان کی طرح انکے کاشتکاروں کا استحصال نہیں ہوتا۔ کسان ملک میں نظام مصطفیؐ کے نفاذ کیلئے جماعت کا ساتھ دیں تو ہم ان سے وعدہ کرتے ہیں کہ ملک سے سودی نظام کا خاتمہ کرکے ملک کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی غلامی سے نجات دلا دیں گے۔

 KISAN BORD  LONG MARCH 2-5-2015
http://jamaat.org/ur/news_detail.php?article_id=6357

ملک میں کسان راج کا نفاذ ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف سے آزادی کا سنگ میل ثابت ہوگا۔سراج الحق

لاہور2 مئی2015ء:امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ زراعت اور کسان کی ترقی ہی قومی ترقی و خوشحالی کی ضامن ہے ۔ملک میں کسان راج کا نفاذ ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف سے آزادی کا سنگ میل ثابت ہوگا۔ظالمانہ استحصالی نظام نے قومی ترقی کے سارے خواب چکنا چور کردیئے ہیں ،ملکی ترقی و خود انحصاری کا دارومدار زراعت پر ہے ۔ملک کی 70فیصد آبادی زراعت پیشہ ہے ۔جاپان جیسا پسماندہ ملک مخلص قیادت کی وجہ سے ترقی کے آسمان پر ہے جبکہ پاکستان کرپٹ اورلیٹرے حکمرانوں کے ہاتھوں پسماندگی اور غربت و افلاس کی تصویر بنا ہوا ہے ۔جماعت اسلامی ملک میں کسان راج تحریک کا آغاز کررہی ہے تاکہ ملک بھر کے کسانوں کو ساتھ لیکر کرپٹ و قابض اشرافیہ سے نجات حاصل کی جائے ۔عوام سانپوں کودودھ پلا کر اژدھا بنانے اور بار بار ڈسے جانے کا رویہ چھوڑ کر آزادی و خود مختاری کے تحفظ کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔ ان خیالات کاا ظہار انہوں نے کسان بور ڈ پاکستان کے زیر انتظام منصورہ آڈیٹوریم میں منعقدہ کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔کسان کنونشن سے ارسلان خان خاکوانی اور رمضان روہاڑی نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم ،صدر کسان بورڈ پاکستان صادق خان خاکوانی ،نائب صدر سرفراز احمد خان بھی موجود تھے۔
سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے کارکنان بھی مظلوم ہیں جنہیں سال ہا سال تک سہانے مستقبل کے خواب دکھائے اور خوشحالی کی لوریاںسنائی گئیں مگران کی تنگ دستی اور عسرت دور ہوئی نہ انہیں وہ پاکستان ملا جس کے ان سے وعدے کیے گئے تھے ،انہوں نے کہا کہ ہم ان تمام کارکنوں کے دل کی آواز ہیں جنہوں نے ملک و قوم کی خوشحالی کیلئے قربانیاں دیں لیکن انہیں ان کی محنتوں کا صلہ نہیں مل سکا ۔انہوں نے کہا کہ کسان پورا سال محنت و مشقت کرتا ہے مگر جب فصل پک تیار ہوجاتی ہے تو وہ آڑھتیوں کے گوداموں میں پہنچ جاتی ہے ،حکومت ان کی جنس خریدنے کیلئے تیار نہیں ہوتی جس کی وجہ سے کسان کا مسلسل استحصال ہورہا ہے ،انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں آنے والے طوفان باد و باراں اور تیز آندھی سے کھیتوں میں پڑی ہوئی گندم کو شدید نقصان پہنچا ہے ،جنوبی پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں ایسا طوفان ایک بار پہلے بھی گندم کو شدید نقصان پہنچا چکا ہے ،لیکن وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی طرف سے کسانوں کی مدد کیلئے کوئی اعلان نہیں کیا گیا ۔سراج الحق نے کہا کہ بھارت کی آبی دہشت گردی کو روکنے کیلئے بھی حکومت عالمی سطح پر آواز بلند نہیں کررہی اور مسلسل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے جس کی وجہ سے کسانوں کو فصلوں کی آبیاری کیلئے پانی نہیں ملتا اور قابل کاشت رقبے کئی لاکھ ایکٹر کمی ہوچکی ہے ،انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کو بنجر بنانے کے ناپاک منصوبے پر عمل پیرا ہے اور ہماری حکومت بھارت سے آلو پیاز اور ٹماٹر کی تجارت کیلئے اپنے چپ سادھے بیٹھی ہے ۔
سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی اقتدار میں آکر کسانوں کو بلاسود قرضے ،زرعی مشینری ،کھادوں بیج اور زرعی ادویات کی قیمتوں میں سبسڈی دے گی اور ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں مناسب کمی کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی کسان اس لئے خوشحال ہے کہ انڈین حکومت کسانوں کو بجلی انتہائی کم قیمت پر دے رہی ہے ،کھیتوں سے منڈیوں تک پختہ سڑکیں ہیں اور منڈیوں میں ہمارے کسان کی طرح ان کے کاشتکاروں کا استحصال نہیں ہوتا ،انہوں نے کہا کہ زرعی اجناس کی بھارت سے تجارت کا مطلب پاکستانی صنعت کی طرح زراعت کو بھی تباہ کرنے کی سازش ہے ۔اگر ہمارے کسانوں کو وہی سہولتیں دستیاب ہوں تو پاکستانی کسان بھارت سے بھی بہتر پیدا وار دے سکتا ہے ۔سراج الحق نے کہا کہ کسان ملک میں نظام مصطفے ٰﷺ کے نفاذ کیلئے جماعت کا ساتھ دیں تو ہم ان سے وعدہ کرتے ہیں کہ ملک سے سودی نظام کا خاتمہ کرکے ملک کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی غلامی سے نجات دلادیں گے ۔انہوں نے کہا کہ جس دن پاکستان عالمی ساہوکاروں کے قبضہ سے آزاد ہوگیا اس کے تمام ادارے ترقی و خوشحالی کی سمت سفر شروع کردیں ۔
اس موقع پر نائب صدر کسان بورڈ اور سابق ممبر فیڈرل بورڈ آف پاکستان سرفراز احمد خان کی نگرانی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو غریب کسانوں کو بلاسود قرضے دے گی تاکہ وہ بہتر اور جدید طریقہ کاشت سے فائدہ اٹھائیں اور قومی پیداوار میں اضافہ کریں ۔
 
Sugar Cane, Cotton, Rice, Wheat, Electrical Problems of Farmers in Pakistan, Latest Energy sources for Farmers of Pakistan, Environment Pollution, Water Resources,