Sunday, 24 May 2015

KISAN RAILY,KISAN RAJ on 31-5-2015 by Kisan Bord

 KISAN RAILY,KISAN RAJ on 31-5-2015 by Kisan Bord



............................................................................................................................................................

31مئی کو ناصر باغ سے اسمبلی ہال تک کسان راج ریلی کا اعلان

25 مئی 2015 0
31مئی کو ناصر باغ سے اسمبلی ہال تک کسان راج ریلی کا اعلان

لاہور ( نیوزرپورٹر)کسان بورڈ کی طرف سے شروع کی گئی ’’ کسان  راج تحریک ‘‘کے  سلسلے میں  راہنمائوں نے پریس کلبوں اور صحافیوں کو اپنی بجٹ تجاویز پیش کیں ۔مرکزی صدر صادق خاں خاکوانی نے کہا کہ بجٹ میں کسانوں کو بلا سود قرضوں کی سکیم کا اجراء کیا جائے ۔کسانو ں کے لئے بھی بلا سود قرضوں کی سکیم کا اجراء کیا جائے ، جنرل سیلز ٹیکس کو ختم کیا جائے ۔ زرعی مداخل کھاد ، بیج ، ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کی جائے اور زراعت پر سبسڈی دے کر دم توڑتی زرعی معشیت کو سہارا دیا جائے انہوں نے کہا کہ کسان بورڈ کے ماہر زرعی معشیت دانوں نے آ ئندہ بجٹ کے لئے جو تجاویز مرتب کیں ہیں ۔ انہیں پیش کرنے کے لئے 31 مئی کو ناصر باغ لاہور سے ایک ’’کسان راج ریلی ،‘‘نکالی جائے گی ۔جو پرُامن طریقے سے مارچ کرتی ہوئے پنجاب اسمبلی جا کر حکومت کو اپنی بجٹ تجاویز پیش کرے گی ۔

KISAN RAILY,KISAN RAJ on 31-5-2015 by Kisan Bord


  KISAN RAILY,KISAN RAJ on 31-5-2015 by Kisan Bord
 http://jamaat.org/ur/news_detail.php?article_id=6489

آئندہ بجٹ میں جنرل سیلز ٹیکس ختم اور کسانوں کو بلا سود قرضے دئیے جائیں ۔صادق خاکوانی


لاہور 24مئی 2015ء: کسان بورڈ پاکستان کی طرف سے شروع کی گئی ” کسان راج تحریک “کے سلسلے میں پورے صوبہ پنجا ب کے کئی اضلاع میں مقامی راہنماﺅں نے پریس کلبوں اور صحافیوں کو اپنی بجٹ تجاویز پیش کیں ۔کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی صدر صادق خاں خاکوانی نے لاہور میں اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک میں زرعی معیشت دم توڑ رہی ہے کسانوں کو انکی اجناس کی صیحح قیمت نہ ملنے پر کسان کنگال ہو چکے ہیں ۔ہمارا مطالبہ ہے کہ آ ئندہ بجٹ میں کسانوں کو بلا سود قرضوں کی سکیم کا اجراءکیا جائے ۔جس طرح ب نظیر انکم سپورٹ پروگرام ، فوڈ سٹیمپ سکیم اور لیپ ٹاپ سکیم، بے روز گار نوجوانوں کے لئے روزگار سکیم میں عوام کی امداد کی جاتی ہے کسانو ں کے لئے بھی بلا سود قرضوں کی سکیم کا اجراءکیا جائے ، جنرل سیلز ٹیکس کو ختم کیا جائے ۔ زرعی مداخل کھاد ، بیج ، ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کی جائے اور زراعت پر سبسڈی دے کر دم توڑتی زرعی معشیت کو سہارا دیا جائے انہوں نے کہا کہ کسان بورڈ کے ماہر زرعی معشیت دانوں نے آ ئندہ بجٹ کے لئے جو تجاویز مرتب کیں ہیں ۔ انہیں پیش کرنے کے لئے 31 مئی کو ناصر باغ لاہور سے ایک ”کسان راج ریلی ،“نکالی جائے گی ۔جو پرُامن طریقے سے مارچ کرتی ہوئے پنجاب اسمبلی حال جا کر حکومت کو اپنی بجٹ تجاویز پیش کرے گی ۔ یہ ریلی اپنے مطالبات پُرامن طریقے سے اسمبلی ممبران کو پیش کرے گی ۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ ہماری بجٹ سکیم پر ہمدردارانہ غور کرے اور انہیں منظور کرے ۔ دریں اثنا صوبہ پنجاب کے درجنوں اضلاع میں کسان بورڈ کے مقامی راہنماﺅں نے پریس کلبوں میں جا کر صحافیوں کو اپنی بجٹ تجاویز پیش کیں ہیں۔


Sugar Cane, Cotton, Rice, Wheat, Electrical Problems of Farmers in Pakistan, Latest Energy sources for Farmers of Pakistan, Environment Pollution, Water Resources,

No comments:

Post a Comment