KISAN RAJ TEHREEK 18-5-2015
......................................................................................................................................................
http://jamaat.org/ur/news_detail.php?article_id=6439
Sugar Cane, Cotton, Rice, Wheat, Electrical Problems of Farmers in Pakistan, Latest Energy sources for Farmers of Pakistan, Environment Pollution, Water Resources,
......................................................................................................................................................
http://jamaat.org/ur/news_detail.php?article_id=6439
سود قرضے نہ دئیے گئے توکسانوں کووزیر اعظم کی قرضہ سکیم کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا
لاہور17مئی 2015ء: کسان بورڈ پاکستان
کی طرف سے شروع کی گئی ” کسان راج تحریک “کے چیف کوآ رڈینٹر ارسلان خاں
خاکوانی نے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں گذشتہ دنوں گجرانوالہ ، گجرات،
حافظ آباد، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، نارووال سمیت کئی اضلاع کاہنگامی دورہ
کیا اس دوران انہوںنے کسان بورڈکے مقامی عہدے داروں اور کسانوں کے بڑے بڑے
اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے گذشتہ روزچھوٹے
کاشتکاروں کو قرضہ دینے کی جس سکیم کااعلان کیا ہے وہ انتہائی پیچدہ ہے
۔اگر کسانوں کو بلاسودقرضے نہ دئیے گئے تو کسانوںکو ان قرضوں کا کوئی فائدہ
نہ ہو گا ۔ کیونکہ شوگر ملوں ، فلور ملوں ،رائس ملوں اورکاٹن ملوں میں
کسانوں کو لوٹ لوٹ کر کنگال کر دیا ہے اوراب اگر کسانوں کوبلاسودقرضے دےکر
انکی ڈوبتی زرعی معشیت کو سہارا نہ دیاگیاتو ملکی زرعی معیشت تباہ ہو جائے
گی ۔انہوں نے باردانہ کی تقسیم میںچھوٹے کاشتکاروں کے ساتھ زیادتیوں کا سخت
نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ اب گندم کے پرچیزنگ سینٹروں پر انتظامیہ نے بار
دانہ کی ترسیل یہ کہ کربندکردی ہے کہ ٹارگٹ پوراہوگیا ہے مگراند رخانے اب
بھی با اثر افراد کو بار دانہ دیاجارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسان راج میں
کسانوں کو بلا سود قرضے دئےے جائیں گے اور عام کسانوں کو بار دانہ میں
ترجیح دی جائے گی ۔ اس موقع پر سینکڑوں کسانوں نے کسان راج تحریک
میںبھرپورحصہ لینے کا اعلان کیا اور لیہ سے کئی دفعہ ایم پی اے بننے والے
چوہدری محمد اصغر گجرکے بھائی چوہدری محمد انورگجرنے کسان راج تحریک میں
شامل ہونےکا اعلان کیاہے ۔ کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی صدر صادق خاں
خاکوانی نے چوہدری محمد انور کوصوبہ پنجاب کا نائب صدر مقرر کردیاہے ۔
No comments:
Post a Comment