Wednesday, 27 May 2015

KISAN RAJ RAILY 28-5-2015

KISAN RAJ RAILY 28-5-2015







 KISAN RAJ RAILY 27-5-2015
http://jamaat.org/ur/news_detail.php?article_id=6513

آئندہ بجٹ کسانوں کے مطالبات کی روشنی میں ترتیب دیا جائے ۔صادق خاکوانی


لاہور27مئی 2015ء: کسان بورڈ پاکستان کی مجلس عاملہ کا ہنگامی اجلاس ۔مرکزی صدر صادق خاں خاکوانی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں کسان راج تحریر کے چیف کو آرڈینٹر ارسلان خاں خاکوانی ، سیکرٹری جنرل ملک محمد رمضان روہاڑی ، نائب صدر سرفراز احمد خاں اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد فیصلوں کا اعلان کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی محمد رمضان نے پریس ریلیز کے ذریعے کہا کہ آئندہ بجٹ میں زراعت پر دل کھول کر سبسڈی دی جائے کسانوں کو بلا سود قرضے دئےے جائیں ۔جنرل سیلز ٹیکس ختم کیا جائے اور زرعی مداخل بجلی ، کھاد ، کیڑے مارادویات کی قیمتیں کم کی جائیں ۔انہوں نے کہا کہ کسان بورڈ کے اجلاس میں اس بات پر تفتیش کا اظہار کیا کہ گذشتہ سال کپاس ، گنا اور چاول کی صیحح قیمتیں نہ ملنے سے کسان مفلوک حال ہو چکے تھے اب حکومت کی گند م پالیسی اور عام کسان کو بار دانہ نہ ملنے سے گندم کے کاشتکار بھی لٹ رہے ہیں ۔ اگر کسانوں کی آئندہ بجٹ میں دل کھول کر مدد نہ کی گئی تو زرعی معشیت تباہ ہو برباد ہو جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ کسان راج تحریک میں یکم جون کو ہر ضلعی ہیڈ کوارٹر پر ڈی سی او کے دفتر کے باہر کسان احتجاجی مظاہرے کر کے اپنی بجٹ تجاویز پیش کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ 31مئی کو مال روڈ لاہور پرہونے والی احتجاجی ریلی کو منسوخ کر کے احتجاج کے دائرہ کار کو پورے پنجاب تک پھیلاد یا گیا ہے ۔اور آئندہ اس کا دائرہ کار پورے پاکستان کے چاروں صوبوں تک پھیلا دیا جائے گا ،مجلس عاملہ میں پاس کی گئی ایک قراد داد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ کسانوں کے جائز مطالبات کو فوری مان لے اور بجٹ تجاویز کو آ ئندہ بجٹ کا حصہ بنا لے وگرنہ چار اکتوبر کو صادق آ باد سے لے کر اسلام آ باد تک لانگ مارچ کیا جائے گا ۔


Sugar Cane, Cotton, Rice, Wheat, Electrical Problems of Farmers in Pakistan, Latest Energy sources for Farmers of Pakistan, Environment Pollution, Water Resources,

No comments:

Post a Comment