RAJBAH KATAR MAL IN SRAI MUGHEL DAMAMAGED BY CONTRACTER OF CANAL DEPORMINT BALLOKI.1-7-2013
http://kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=565:2013-06-30-19-23-55&catid=15:2013-04-24-19-17-03&Itemid=2
ڈویژن الانجینئر ہیڈ بلوکی نے اپنے چہیتے ٹھیکیداروں کو راجباہ کٹارمل کا ٹھیکہ دے کر راجباہ کا حلیہ ہی خراب کر دیا |
اتوار, 30 جون 2013 19:23 |
پتوکی(ندیم رضا خاں سے)ڈویژن الانجینئر ہیڈ بلوکی نے اپنے چہیتے ٹھیکیداروں کو راجباہ کٹارمل کا ٹھیکہ دے کر راجباہ کا حلیہ ہی خراب کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ انہار آب پاشی نے پرانے کھالوں کو پختہ کرنے کے لیے کروڑوں روپوں کی گرانٹ جاری کی جس میں راجباہ کٹار مل بھی ہے۔ڈویژن الا نجینئر نے من پسند چہیتے ٹھیکیدار کو راجباہ کٹارم کا ٹھیکہ دے کر رہی سہی کسر بھی نکال ڈالی۔جو تھوڑا بہت پانی کھیتوں کو سیراب کرتا تھا۔اس کو بھی مستقل بنیادوں پر بند کر دیا گیا۔اور ٹھیکیدار کام شروع کر کے اب عرصہ دوماہ سے غائب ہے۔اس بابت راجباہ کٹار مل موگہ نمبر5625چئیرمین محمد محسن شکوری و دیگر کسانوں نے ڈویژن الانجینئر ہیڈ بلوکی محکمہ انہار سے راجباہ کی بندش و پختگی کے حوالہ سے بات چیت کی جس نے کہا کہ یہ گورنمنٹ کے منصوبے ہوتے ہیں۔اس کا وقت پر مکمل کیا جانا اتنا ضروری نہیںہوتا جسکی وجہ سے آپ لوگ پریشان ہیں۔اب میرے پاس آنے کی ضرورت نہیں ٹھیکیدار سے مل لیا کرو۔چئیرمین موگہ نمبری5625نے پریس کلب سرائے مغل کو بتاتے ہوئے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ محکمہ انہار نے راجباہ کٹارمل کو بند کرکے پختہ کرانے کی آڑ مین نہ صرف رقم کا خرد برد کیا بلکہ غریب کسانوں کا بھی معاشی استحصال کیا ۔ہنگامی بنیادوں پر کام کروا کر اس راجباہ کو جلد از جلد چالو کر کے غریب کسانوں کو پانی کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔اور ذمہ داران افسران کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے۔ |